Dushman Jaan Hai Jo Meri Jaan Hai Novel By Ameer Hamza Episode 12
Dushman Jaan Hai Jo Meri Jaan Hai Novel By Ameer Hamza Episode 12
بالوں
کو دوبارہ کمر پہ گرا کر لائٹ آف کردی اور بیڈ کے بالکل کنارے پہ آکر لیٹ گئی دل
آور نے گوہر کی اس حرکت کو محسوس کیا تھا اور وہ اس سے محظوظ بھی ہوا۔ وہ جان بوجھ
کر بیڈ پہ اور پھیل گیا گوہر زرا سا اور سرک گئی دل آور کا دل خوشی سے ناچ اٹھا
گوہر کو تنگ کرنے کا ایک اور موقع اسکے ہاتھ لگ گیا تھا وہ اور پھیل گیا گوہر نے
سرکنا چاہا پر اب وہ سرکتی تو گر جاتی۔۔۔ اسلیے وہ غصے سے کھڑی ہوئی اور لائٹ جلا
کر اسکے پاس آئی
"کیا
مسئلہ ہے تمہارا اپنی جگہ پہ کیوں نہیں لیٹ رہے بھینسے کی طرح پورے بیڈ پہ کیوں پھیل
رہے ہو"۔۔۔؟؟؟ وہ بے ساختہ بیڈ پہ بیٹھ گیا پہلے اسکی مونچھوں کو بھینس کے
سنگ اب اسے بھینسا یہ تو بہت ذیادہ ہوگیا۔۔۔ اسکی غصے سے ناک پھول گئی
"مسئلہ
تمہیں ہے مجھے نہیں اور ایک بات یہ بیڈ یہ کمرہ اور یہاں کی ایک ایک چیز میری ہے میرا
جو دل کرے گا میں کروں گا تمہیں ذیادہ مسئلہ ہے تو اپنا بوریا بستر اٹھاؤ اور شکل
گم کرو اپنی"۔۔۔۔ اسنے کہہ کر ایک تکیہ بھی گوہر کی طرف اچھال دیا تھا گوہر
نے کھا جانے والی نظروں سے دل آور کو دیکھا اسکا دل کیا وہ کچھ اٹھا کر اس بھوت کے
سر میں دے مارے وہ ایویں ہی اس سے معافی مانگنے کا سوچ رہی تھی یہ تو اس لائق ہے ہی
نہیں گوہر نے وہ تکیہ اٹھا کر دل آور کو دے مارا اور دوسرا تکیہ اٹھالیا
"اگر
مجھے تکیہ مارا تو میں دادا کے پاس چلی جاؤں گی جا کر انہیں کہوں گی کہ تم نے مجھے
مارا ہے"۔۔۔۔ دل آور کو تکیہ اٹھاتے اسنے دیکھ لیا تھا اسلیے وہ تنبیہ کرگئی
دل آور کا ہاتھ وہیں رک گیا اس لڑکی سے کچھ بھی امید کی جاسکتی ہے اس لیے اسنے تکیہ
چھوڑ دیا اور اسے گھورنے لگا پر گوہر نے دوسرا تکیہ اٹھایا اور جگہ ٹھونڈنے لگی کہ
وہ اب سوئے کہاں۔؟؟ دل آور کی آنکھوں میں اب دلچسپی در آئی تھی وہ دیکھنا چاہتا
تھا کہ اب وہ کہاں سوئے گی۔۔؟
گوہر
کچھ دیر ادھر ادھر دیکھتی رہی پھر فرش پہ بچھے کارپیٹ پہ تکیہ پھینک کر وہ کارپٹ
پہ لیٹ گئی دل آور نے اپنی ہنسی بڑی مشکل سے روکی تھی وہ اٹھا اور لائٹ بند کر کے
بیڈ پہ لیٹ گیا
"حساب
برابر بھوری آنکھوں والی جاہل لڑکی ایک رات میں بغیر بیڈ کے سویا تھا ایک رات تم
سوؤ گی"۔۔۔۔ وہ فاتحانہ مسکرا کر کروٹ لے کر سوگیا اور گوہر نیچے غصے کی آگ میں
جلتی دل آور کو کوستے کوستے سوگئی۔۔۔۔
ان سب ویب،بلاگ،یوٹیوب چینل اور ایپ والوں کو تنبیہ کی جاتی ہےکہ اس ناول کو چوری کر کے پوسٹ کرنے سے باز رہیں ورنہ ادارہ کتاب نگری اور رائیٹرز ان کے خلاف ہر طرح کی قانونی کاروائی کرنے کے مجاز ہونگے۔