Dushman Jaan Hai Jo Meri Jaan Hai Novel By Ameer Hamza Episode 13
Dushman Jaan Hai Jo Meri Jaan Hai Novel By Ameer Hamza Episode 13
"یہ مت پوچھنا کیوں آتی ہوں اسکا جواب دے چکی
ہوں"۔۔۔۔۔ دل آور کے لبوں کی جنبش کو دیکھتی ماہی بولی تھی وہ خاموش ہوکر
اسکا چہرہ دیکھنے لگا جو کسی بھی تاثر سے عاری تھا
"میری شادی ہوگئی ہے اور تمہارا یوں آنا اچھی بات نہیں ہے
اس سب سے تمہیں کچھ حاصل نہیں ہوگا"۔۔۔۔ دل آور سنجیدگی سے بول رہا تھا ماہی
کے چہرے پہ ہلکی سے مسکان آگئی جو بہت اداسیت سموئے ہوئے تھی پر سامنے والے کو اس
سے مطلب نہیں تھا
"میں یہاں کچھ حاصل کرنے نہیں آتی۔۔۔۔بہت کچھ کھو دیا ہے میں
نے۔۔۔ جب ڈرتی ہوں تو یہاں دوڑی چلی آتی ہوں یہاں آکر خود کو تسلی دیتی ہوں کہ جس
کے لیے سب کھویا ہے وہ میرے سامنے ہے تمہاری شادی ہوگئی مجھے اس بات کا صدمہ بھی
بس اس دن ہی ہوا تھا اب اس بات سے بھی فرق نہیں پڑتا میں تمہارے قریب رہنا چاہتی
ہوں مجھے تمہارا ساتھ نہیں چاہیے"۔۔۔۔۔ وہ اطمينان سے کہہ کر خاموش ہوگئی اور
دل آور بہت حیران تھا اسے نہیں خبر تھی کہ یہ لڑکی اسکی محبت میں اتنی پاگل ہوگئی
ہے کیبن میں چند منٹ کے لیے خاموشی چھاگئی تھی
"یہ پاگل پن ہے اور کچھ نہیں"۔۔۔۔ دل آور اب کی بار
سخت لہجے میں بولا تھا
"ہاں شاید یہ پاگل ہی ہے پر میں اب اس پاگل پن کو چھوڑ نہیں
سکتی میں تمہارے قریب رہوں گی، دور ہوئی تو مر جاؤں گی، میرے پاس اب ایک تم بچے ہو
جس کے سہارے زندگی گزارنی ہے تمہارے بعد اگر کوئی آئے گا تو وہ بس موت ہوگی"۔۔۔۔
ماہی اٹھا کر جانے لگی پھر رکی
"میں کل پھر آؤں گی"۔۔۔۔۔۔ وہ کہہ کر چلی گئی دل آور
سکتے کی حالت میں بالکل خاموش اسے دیکھتا رہ گیا۔۔۔۔
ان سب ویب،بلاگ،یوٹیوب چینل اور ایپ والوں کو تنبیہ کی جاتی ہےکہ اس ناول کو چوری کر کے پوسٹ کرنے سے باز رہیں ورنہ ادارہ کتاب نگری اور رائیٹرز ان کے خلاف ہر طرح کی قانونی کاروائی کرنے کے مجاز ہونگے۔