Tum Noor E Dil Ho by S Merwa Mirza Episode 4

Tum Noor E Dil Ho by S Merwa Mirza Episode 4

Tum Noor E Dil Ho by S Merwa Mirza Episode 4

Novel Name : Tum Noor E Dil Ho by S Merwa Mirza
Writer Name : S Merwa Mirza
Category : Kitab Nagri Special

"تم نے میرے یہاں آنے تک دو دن تباہ کر دیے ہیں، آئیندہ کے بعد جہاز یوز کرنا میری جان مت کھانا، اور یہ دادو، بندہ پوچھے ان سے اس بڑا ٹارچر نہیں ملا انکو" شمائیل اپنی ہر مہذب ترنگ چھوڑے جائشہ پر پھٹ ہی پڑا جو منہ بسور کر اس انگارے چباتے جلالی کو گھوری۔

"آپکو پتا ہونا چاہیے تھا کہ ساتھ محلے میں کراچی موجود نہیں ہے، اور یہ جو احسان کر ہی دیا ہے تو جتائیں مت۔ پلیز مجھے بھوک لگ رہی ہے رات کا کھانا کھلا دیں" جائشہ جو سخت برہم ہوئے بدلا پورا کرتے اس اکڑو سے لفظ چبائے بولی آخر تک معصوم سا منہ بنائے اداسی میں لپٹی جس پر شمائیل نے اسے کھا جانے والی نظروں سے گھورا۔

"میرا سارا دماغ چاٹ کر بھی بھوکی ہو تم، اوکے اترو۔ گھر جا کر اس بات پر تم نے سب کو تیلیاں لگا لگا کر بتانا ہوگا" شمائیل کسی ناراض محبوبہ کی طرح ساتھ ساتھ جھڑک بھی رہا تھا پر جائشہ اب دل سے تھوڑی مطمئین تھی۔

کھانا دونوں نے وہیں ہوٹل پر کھایا اور اس دوران دونوں میں کوئی بات نہ ہوئی۔ واپس گاڑی میں آتے وقت جائشہ اپنے لیے کچھ چپس، جوسیز اور پانی کی بوتل بھی لے آئی کیونکہ اس نے واپسی پر شمائیل سے بالکل بات نہ کرنے کا ارادہ کیا۔

ابھی ان دونوں کو واپسی کے لیے دو گھنٹے بھی نہ ہوئے تھے کہ چڑ چڑ کی آواز پر شمائیل نے ارریٹیٹ ہو کر جائشہ کو دیکھا جو نادیدوں کی طرح چپڑ چپڑ چپس کھائے ساتھ جوس پی کر اپنی طرف سے نجانے کونسی پکنک منا رہی تھی۔ ایک تو شمائیل کی بیٹھ بیٹھ کمر اکڑ گئی تھی اور خود یہ لڑکی سیٹ کمفرٹیبل کیے مزے لوٹتی ہوئی شمائیل کو حقیقی زہر لگی۔

مسلسل اسکی دماغ میں بجتی چڑ چڑ پر اب شمائیل کا صبر لبریز ہوا اور ایک ہی جھٹکے سے اس سے چپس لیے وہ اسی پر انڈیل گیا اور جائشہ کے منہ کا چپس وہیں رہ گیا اور وہ منہ کھولے دیدے پھاڑ کر شمائل کو دیکھ رہی تھی جسے اب اسکے کھانے پر بھی ایشو تھا۔

"اب بات نہ کروں تو کیا کھاوں بھی مت، ہاں آپ تو چاہتے مر ہی جاوں" جائشہ نے جوس میں لگے پائپ سے سڑر کر کے آخری گھونٹ بھرے ساتھ ناک پر برہمی سجائے شمائل کو مزید عتاب زدہ کیا اور اب اسکا دل کیا یہیں گاڑی ٹھوک دے۔

"جائشہ میرا ضبط جواب دے رہا ہے، مجھے تمہاری آواز آئی تو بہت برا ہوگا۔ اور یہ کیا جانوروں کی طرح چپڑ چپڑ لگائی ہوئی ہے، دو سال کی بچی ہو تم کیا۔ اب یہ اٹھا اٹھا کر کھاو شاباش۔۔۔۔۔ڈسکسٹنگ" شمائیل کی سرخ ہوتی غصے سے جلی شکل سے بے نیاز وہ شمائل کی گود میں گرے چپس اٹھا کر کھا رہی تھی جب شمائیل کی بات پر سر خود بھی غصے سے جھٹک گئئ، بھئی شمائیل اب تم آئے ہو پہاڑ کے نیچے۔

"آپ صاف ستھرے ہیں تبھی اٹھا لیا، اب کیا کروں قسم سے اتنی تیز رفتاری میں مجھے تو نیند بھی نہیں آتی ورنہ اپنے کانوں میں کون سیسہ ڈلواتا ہے شوق سے" جائشہ رتی برابر بھی شمائیل کو زچ کرنے سے باز نہ آئی اور شمائیل نے تو جی جان سے توبہ کی کہ مر جائے گا پر دوبارہ اس کے ساتھ کہیں نہیں جائے گا۔

"تم سو کر تو دیکھاو، میری نیند حرام کی ہے تو تم بھی الو کی طرح واپسی تک جاگو گی ورنہ وارننگ دے رہا ہوں حقیقی سیسہ تمہارے کان ، ناک اور منہ میں ڈال دوں گا" شمائیل کی بدتہذیبی کا جائشہ کے پاس جواب نہ ہو ایسا تو ممکن نہ تھا مگر اس وقت اسے اپنا سکون عزیز تھا۔

__♡♡♡♡

ناول: تم نورِ دل ہو (کتاب نگری ویب سپیشل)

تحریر: ایس مروہ مرزا

4۔ چوتھی قسط

سٹوری لائن:

( ترکی کی ثقافت کی جھلک کے سنگ اور پاکستان کے خوبصورت شہر گلگت بلتستان کے علاقے سکردو کی روایات سے جڑی پہاڑوں اور قدرتی خوبصورتی کا اچھوتے سنگم میں پروئی ہوئی، زبردستی شادی ، جنونی ہیرو ، محبت اور دوستی کے بارے میں رومانوی اور سنسنی خیز ، دل سوز اور دلوں کی آزمائش کے سلسلے سے سجی دل، دماغ اور احساسات چھو لینے والی منفرد کہانی)

___

Kitab Nagri start a journey for all social media writers to publish their writes.Welcome To All Writers,Test your writing abilities.
They write romantic novels,forced marriage,hero police officer based urdu novel,very romantic urdu novels,full romantic urdu novel,urdu novels,best romantic urdu novels,full hot romantic urdu novels,famous urdu novel,romantic urdu novels list,romantic urdu novels of all times,best urdu romantic novels.
Tum Noor E Dil Ho by S Merwa Mirza Episode 4 is available here to download in pdf form and online reading.
Click on the link given below to Free download Pdf
Free Download Link
Click on download
give your feedback

ان سب ویب،بلاگ،یوٹیوب چینل اور ایپ والوں کو تنبیہ کی جاتی ہےکہ اس ناول کو چوری کر کے پوسٹ کرنے سے باز رہیں ورنہ ادارہ کتاب نگری اور رائیٹرز ان کے خلاف ہر طرح کی قانونی کاروائی کرنے کے مجاز ہونگے۔


ناول پڑھنے کے بعد ویب کومنٹ بوکس میں اپنا تبصرہ پوسٹ کریں اور بتائیے آپ کو قسط کیسی لگی ۔ شکریہ


2 Comments

  1. Superb 👌👌👌👌
    Jaisa tu Bari dhamaka khaiz he...😋😋😋
    Shomail k lye sabar ki dua 🤲
    Excellent episode Marwa..👍
    Isi trha axha axha likhti rhe...😍😍😍
    Love you and Allah bless you 😘😘💞💞💞

    ReplyDelete
  2. bhot zabardast������������

    ReplyDelete
Previous Post Next Post