Tum Noor E Dil Ho By S Merwa Mirza Episode 11

Tum Noor E Dil Ho By S Merwa Mirza Episode 11

Tum Noor E Dil Ho By S Merwa Mirza Episode 11

Urdu Novel : Tum Noor E Dil Ho
Writer Name : S Merwa Mirza
Category : Kitab Nagri Special

جائشہ اپنی اہمیت جاننا چاہتی تھی تبھی روہانسی ہو کر شمائیل کی بوجھل آنکھوں میں اپنی سوالیہ نگاہیں گاڑے استفسار کیے بولی اور کتنے ہی لمحے شمائیل کو لگا جو لاجواب ہو کر رہ گیا ہے۔

"کیسے نہیں کر سکو گی، تم سے بہت اہم رشتے میں جڑا ہوں۔ یہ تو نہیں کہوں گا کہ مجھے تم سے محبت وہحب ہو گئی ہے پر یہ بھی سچ ہے کہ تم کچھ الگ ہو میرے لیے ۔ ساری دنیا کی عورتیں میرے لیے نہ کشش رکھتی ہیں نہ اہمیت مگر تم رکھتی ہو جائشہ، یہ جادو ہی سہی پر مجھ پر اثر کر گیا ہے"

شمائیل کی تھکن سے چور آواز اور اس لرزاں خیز بات پر جائشہ کی آنکھوں میں ناچاہتے ہوئے بھی نمی اتر آئی اور اس سے پہلے کہ وہ اس پگلی کے گالوں پر لڑھک آتی شمائیل نے اپنئ انگلیوں کی پوروں سے انکو جذب کیا۔

"یہ سب اسی گندی چیز کا اثر ہے جو آپ ایسئ بے یقین باتیں کرتے جا رہے ہیں، آئی نو جائشہ آپ کے لیے کچھ بھی نہیں ہے۔ آپ مجھ سے نفرت کرتے ہیں، میں نے آپکی پرسکون زندگی کو درہم برہم کر دیا ہے۔ میں نے اس گھر کے فرد کے لیے آپکو سیکنڈ کر دیا، اور تو اور آپکو مجھے اپنی بیوی بھی مجبوری بنانا پڑا۔ آپ کا صرف میرے قریب آنا میرے یقین کو کافی کیسے ہو سکتا ہے"

مسیحائی کے بعد جائشہ سے ایسی بے رحم بات وہ بالکل امید نہ کر پا رہا تھا تبھی زخمی سا ہوا۔ جائشہ اس سے زیادہ کرب میں تھی۔

"میں سچ کہہ رہا ہوں، میں جھوٹ نہیں بولتا"

شمائیل کی ہر بات سچ تھی اور یہ تو جائشہ بھی جانتی تھی کہ وہ واقعی جھوٹ نہیں بولتا تھا۔

 آنکھوں کا یہ ظالم ملاپ آج ساری حدیں توڑنا چاہتا تھا۔

"تو کیا چاہتے ہیں آپ، کہیں جائشہ آپکی سچائی کا کیا نظرانہ دے"

جائشہ صاف صاف دلخراشی سے شاکی نگاہیں لیے بولی تھی جس پر شمائیل نے اسکے گرد حائل گرفت ہٹا دی۔

"کچھ نہیں، تم بھی سو جاو کچھ دیر۔ میں بھی سوتا ہوں" شمائیل کا یوں چپ چاپ سا ٹھیک سے ہو کر لیٹنا اور جائشہ کی سمت کمر کرنا اسے برا لگا تھا اور وہ خود سینے پر بازو باندھے دردناک ہو چکا تھا۔

"یہ شخص بہت بے رحم ہے، پر دل اتنی ظالم نہیں ہے"

 بہت دکھ سے سوچتی ہوئی جائشہ اپنی بازو شمائیل کی بازو کے نیچے سے گزار کر اسکے پیٹ تک لے جاتی اسکی کمر کے ساتھ لگے لیٹی اور شمائیل نے اپنی گال پر جائشہ کے ہونٹوں کا لمس محسوس کر کے آپنی انکھیں آسودگی سے موندھے جائشہ کے پیٹ پر بندھے ہاتھ پر اپنا ہاتھ رکھا۔

"شمائیل"

 اب کی بار جائشہ اسکے کندھے پر ہونٹ رکھتے اسے پکار رہی تھی جو اب کروٹ سیدھی کیے جائشہ کی خود پر تنی پلکیں بہت سنجیدگی سے دیکھ رہا تھا۔

"آپ مجھ سے محبت کر لیں، وعدہ کرتی ہوں آپکی ہو جاوں گی۔ مجھے آپکی محبت چاہیے، جو جائشہ کی شادابی بنے۔ ورنہ میں تھک جاتی ہوں، بہت جلدی ٹوٹ جاتی ہوں۔ تبھی تو مما بابا نے میرا نام ہی دل رکھا ۔ کبھی کبھی سوچتی ہوں کاش میں اتنی روتو سی اور نازک نہ ہوتی، سب سہہ لینے والی دل آپکی بے اعتنائی سے ٹوٹ جاتی ہے۔ کر لیں محبت، کریں گے ناں"

جائشہ بھی یہ سب اس ظالم سے نہ کہہ پائی اور شمائیل نے یوں لگا سب بنا کہے سن لیا ہے تبھی وہ اپنے ہاتھ سے اسکی گال سہلاتا اسکے ہونٹوں کو انگلیوں سے چھوئے پھر سے جائشہ کی آنکھوں میں جھانکا جہاں اسے تڑپ دیکھائی دی تھی۔

___♡♡♡

ناول: تم نورِ دل ہو (کتاب نگری سپیشل)

تحریر: ایس مروہ مرزا

11۔ گیارھویں قسط

Kitab Nagri start a journey for all social media writers to publish their writes.Welcome To All Writers,Test your writing abilities.

They write romantic novels,forced marriage,hero police officer based urdu novel,very romantic urdu novels,full romantic urdu novel,urdu novels,best romantic urdu novels,full hot romantic urdu novels,famous urdu novel,romantic urdu novels list,romantic urdu novels of all times,best urdu romantic novels.
Tum Noor E Dil Ho by S Merwa Mirza Episode 11 is available here to download in pdf form and online reading.
Click on the link given below to Free download Pdf
Free Download Link
Click on download
give your feedback

ان سب ویب،بلاگ،یوٹیوب چینل اور ایپ والوں کو تنبیہ کی جاتی ہےکہ اس ناول کو چوری کر کے پوسٹ کرنے سے باز رہیں ورنہ ادارہ کتاب نگری اور رائیٹرز ان کے خلاف ہر طرح کی قانونی کاروائی کرنے کے مجاز ہونگے۔


ناول پڑھنے کے بعد ویب کومنٹ بوکس میں اپنا تبصرہ پوسٹ کریں اور بتائیے آپ کو ناول کیسا لگا ۔ شکریہ

1 Comments

Previous Post Next Post