Raah E Yaar Jab Mile Novel by Iram Raheel Episode 15
Raah E Yaar Jab Mile Novel by Iram Raheel Episode 15
فرزام نے کبھی خواب میں
بھی نہیں سوچا تھا۔وہ اس لڑکی کے سامنے ہار جائے گا اور وہ اس کے لیے اتنی اہم ہو
جائے گی۔فرطِ جذبات میں فرزام نے اس کے چہرے کو اپنے انگلیوں سے چھوا تھا۔دل تو
چاہ رہا تھا اسے خود میں سمو لے۔زوروں سے بھینچ لے۔لیکن وہ خود پر قابو کر گیا
تھا۔وہ نرمی سے اس کے بالوں کو چھیڑنے لگا۔
اسیرہ کو گہری نیند میں
ہی پہچانی سی مہک اپنے نزدیک محسوس ہوئی تو کسمسائی۔اس کے حواس بیدار ہونے لگے۔پہلے
مندی مندی سی آنکھیں کھولیں تو ادراک ہوا کہ کمرے میں اچھی خاصی روشنی پھیلی
تھی۔جبکہ وہ تو اندھیرا کیے سو رہی تھی۔ذرا مزید حواس سنبھلے تو اپنے نزدیک کسی کی
قربت کا احساس ہوا۔جیسے ہی فرزام پر نگاہ پڑی آنکھیں پٹ سے کھلیں تھیں۔وہ جلدی سے
اٹھی تھی۔ اس نے اپنے اور اس کے درمیان فاصلہ بڑھایا تھا۔
"تم...... تم کب
آئے...." فرزام اس کی بوکھلاہٹ دیکھ رہا تھا جو اب اپنا ڈوپٹہ پکڑ کر اوڑھ
رہی تھی۔
"بیس پچس منٹ تو ہو
گئے...." فرزام نے اس پر سے نگاہ ہٹانے بغیر کہا۔
"کیا...." اسیرہ کو
اپنی اس قدر بے ہوشی والی نیند پر حیرانگی ہوئی تھی۔
"اور بیس پچیس منٹ سے یہ
ایسے ہی میرے پاس بیٹھا تھا کیا...."؟؟ اس کے چہرے کا رنگ اڑا تھا۔
ان سب ویب،بلاگ،یوٹیوب چینل اور ایپ والوں کو تنبیہ کی جاتی ہےکہ اس ناول کو چوری کر کے پوسٹ کرنے سے باز رہیں ورنہ ادارہ کتاب نگری اور رائیٹران کے خلاف ہر طرح کی قانونی کاروائی کرنے کے مجاز ہونگے۔
Thank you for uploading new episode of to this novel though we have forgotten the old ones
ReplyDeleteThank God k episode aai hum to bhol hi gye thy
ReplyDeleteVERY GOOD
ReplyDelete