Raah E Yaar Jab Mile Novel by Iram Raheel Episode 16
Raah E Yaar Jab Mile Novel by Iram Raheel Episode 16
"میرا وہ مطلب نہیں
تھا....." اسیرہ منمنائی تھی۔
"تو پھر کیا مطلب
تھا.......؟؟" فرزام اسے چھوڑنے کے موڈ میں نہیں تھا۔
"پلیز فرزام.... یہ غلط
ہے...." اسیرہ نے احتجاجی انداز میں کہا۔
"اور جو تم نے کیا
وہ...." فرزام نے اسے احساس دلانا چاہا۔
"میں اپنی غلطی مان رہی
ہوں.... لیکن ابھی مجھے...." اسیرہ روہانسی ہونے لگی تھی۔وہ بات پوری نہ کر
سکی تھی۔دفعتاً فرزام نے کروٹ بدلی تھی اسیرہ کی کمر بیڈ سے لگی تھی۔لیکن فرازام
کی گرفت ہنوز قائم تھی۔اسیرہ کو لگا وہ پہلے سے زیادہ پھنسی تھی۔
"غلطی پر سزا ملتی ہے....
" فرزام کا لہجہ بے رحم تھا۔
"اس دن میں غصے میں
تھی...." اسیرہ کا لہجہ رندھا ہوا تھا۔
"اب میں غصے میں
ہوں...." فرزام نے اس کی بلکل پرواہ نہیں کی۔
دونوں کے دل ایک ساتھ
دھڑک رہے تھے۔فرزام لاکھ اپنے جذبات کو قابو کر رہا تھا لیکن اسیرہ کی قربت اسے
اکسانے لگی تھی۔شوریدہ جذبات سر اٹھانے لگے تھے۔فرزام نے جھک کر سلگتے لب اس کی
گال پر رکھے تھے۔وہ بے قابو ہو رہا تھا۔اسیرہ اس کی اس قدر قربت سے بوکھلا رہی
تھی۔ایسے لگا دل ابھی بند ہو جائے گا۔اس کا لمس کئی انجانے احساسات سے روشناس کر
رہا تھا۔
"فرزام...." وہ بمشکل
بول پائی تھی۔
"تمہیں میرا اعتبار نہیں
ہے...."جذبات کی رو میں بہکتے فرزام کا لہجہ دھیما ہوا تھا۔
"نہیں.... مجھے تم پر
اعتبار ہے...." بڑی دقت سے وہ بات پوری کر پائی تھی۔
"جھوٹ..."وہ بولا تو
اسیرہ کی جان خشک ہونے لگی تھی۔
"اگر اعتبار ہے تو پھر اس
وقت یہ احتجاج کیسا...."
ان سب ویب،بلاگ،یوٹیوب چینل اور ایپ والوں کو تنبیہ کی جاتی ہےکہ اس ناول کو چوری کر کے پوسٹ کرنے سے باز رہیں ورنہ ادارہ کتاب نگری اور رائیٹران کے خلاف ہر طرح کی قانونی کاروائی کرنے کے مجاز ہونگے۔
Copyright reserved by Kitab Nagri
ناول پڑھنے کے لیے نیچے دیئے گئےامیجز پرکلک کریں 👇👇👇
Outstanding episode 👍🤩🤩
ReplyDeleteAhh behtreen bohat intezar kiya
ReplyDeleteBhat awla outstanding
ReplyDeleteZaberdast super 🌹❤️❤️❤️❤️❤️ please next episode jaldi please
ReplyDelete👏🏻👏🏻👏🏻👏🏻
ReplyDeleteNext episode ka shidat sa intazar rhy ga
ReplyDelete