Jab Jiwan Raat Andheri Ho Novel By Noor E Arooj Episode 6
Jab Jiwan Raat Andheri Ho Novel By Noor E Arooj Episode 6
"لعنت ہو تم پر عنادل خان، خانوں کا سر شرم سے جھکا دیا تم
نے، کیا یہی سیکھا تھا تم نے؟ خان بابا نے تو ہمیشہ تمہیں اپنے حق کے لیے لڑنا سکھایا
تھا تو پھر کیوں کمزور پڑ رہی ہو تم؟" وہ کچن میں کھڑی تھی اسے اپنا ہی عکس خود
پر ہنستا دکھائی دیا۔
"لیکن میں بہادری دکھاؤں بھی تو کس کے لیے؟ جس کی خاطر یہ دل
دھڑکتا تھا، جس کے مان پر یہاں آئی تھی اس نے تو خود ہی مجھے دو کوڑی کا کر دیا"
ایک جانب شادی سے پہلے کی عنادل کھڑی تھی تو دوسری جانب اب کی عنادل۔
ایک وہ لڑکی تھی جو ایک بہادر بہن اور
بیٹی تھی تو دوسری سمت وہ عورت جس کی محبت نے اسے پوری ہستی سمیت زمین بوس کیا تھا۔
ناں وہ ایک اچھی بیٹی بن پارہی تھی اور ناں ہی ایک اچھی عورت۔
"کیوں اس ہرجائی کی خاطر اپنی زندگی داؤ پر لگا رہی ہو جس نے
مڑ کر تمہاری خبر تک ناں لی، جو بڑی آسانی سے کسی کو بھی اپنے نام کرتے اس کے وجود
پر اپنی مہر لگا کر یوں اجنبی بن گیا جیسے کبھی کوئی تعلق ہی ناں رہا ہو" وہ خودار
اور اناپرست عنادل اس میں شور کرنے لگی تھی۔
Kitab Nagri start a journey for all social media writers to publish their writes.Welcome To All Writers,Test your writing abilities.
ان سب ویب،بلاگ،یوٹیوب چینل اور ایپ والوں کو تنبیہ کی جاتی ہےکہ اس ناول کو چوری کر کے پوسٹ کرنے سے باز رہیں ورنہ ادارہ کتاب نگری اور رائیٹرز ان کے خلاف ہر طرح کی قانونی کاروائی کرنے کے مجاز ہونگے۔
Copyright reserved by Kitab Nagri
ناول پڑھنے کے لیے نیچے دیئے گئےامیجز پرکلک کریں 👇👇👇