Raah E Yaar Jab Mile Novel by Iram Raheel Episode 19
Raah E Yaar Jab Mile Novel by Iram Raheel Episode 19
"تم بیوی اور ماں میں سے بیوی
کو ترجیح دے رہے ہو..."
اسیرہ کے قدم سلیمہ بیگم کی
بات پر رکے تھے۔
"یہ رشتے مقابلے بازی کرنے
کے لیے نہیں بنے امی..."
فرزام نے ان کی بات پر افسوس
سے کہا تھا۔
"وہ میری بیوی ہے.... میری
ذمہ داری... " فرزام نے انگلی سے پہلے اسیرہ کی سمت اشارہ کیا پھر اپنی جانب۔
"اگر مجھے اسے یونہی چھوڑ دینا
ہے اس سے لاپرواہ رہنا ہے تو میں اس سے شادی کیوں کرتا.... میں کبھی شادی نہیں کرتا
اور اگر اسیرہ کی جگہ کوئی اور ہوتی میں تب بھی یہی کرتا... کیونکہ میں نے بچپن سے
بابا کو آپ کے لیے یہی سب کرتے دیکھا ہے.... انھوں نے بھی آپ کے لیے بہت سے رشتوں کو
نظر انداز کیا تھا...ساری زندگی فروزا چچی کے فرائض سے منہ موڑے رکھا اور آپ نے بھی
انھیں کبھی احساس نہیں دلایا کہ وہ اپنی بیوی اور بیٹی کے ساتھ کتنی بڑی ناانصافی کر
رہے ہیں...تو جب میں اپنی بیوی کے لیے یہ سب کر رہا ہوں تو آپ کو برا کیوں لگ رہا ہے...
"
سلیمہ بیگم ششدر کھڑیں فرزام
کو بولتے دیکھ رہیں تھیں۔جو اس وقت انتہائی سنجیدہ تاثرات چہرے پر سجائے بول رہا تھا۔
"اور اگر آپ کو ہم دونوں سے
زیادہ پریشانی ہو رہی ہے۔آپ چاہیں تو میں اسیرہ کو لے کر دوسرے گھر شفٹ ہو جاتا ہوں....
... لیکن میں آپ کو باور کروا دوں کہ یہ آپ کا فیصلہ ہو گا میں خود یہاں سے نہیں جانا
چاہتا.... مجھے یہ گھر نہیں چھوڑنا... آپ کو نہیں چھوڑنا... اپنے بہن بھائی کو نہیں
چھوڑنا.... اور اس لیے ہی میں نے درمیانی راہ نکالی آپ کو اسیرہ سے مسئلہ ہے... وہ
نیچے نہیں آئے گی آپ کے کچن میں نہیں جائے گی... لیکن اس کا مطلب یہ نہیں کہ میری بیوی
بھوکی رہے گی... مجھے اسے بھی وہ سب کچھ دینا ہے جو اس کا حق ہے...
"
فرزام خاموش ہوا تو جیسے سلیمہ بیگم کے پاس بھی کہنے کو الفاظ ختم ہو گئے۔
ان سب ویب،بلاگ،یوٹیوب چینل اور ایپ والوں کو تنبیہ کی جاتی ہےکہ اس ناول کو چوری کر کے پوسٹ کرنے سے باز رہیں ورنہ ادارہ کتاب نگری اور رائیٹران کے خلاف ہر طرح کی قانونی کاروائی کرنے کے مجاز ہونگے۔
Copyright reserved by Kitab Nagri
ناول پڑھنے کے لیے نیچے دیئے گئےلنک پرکلک کریں 👇👇👇
Next episode jldi upload karein
ReplyDeleteWhere is the last episode of this novel,,?
ReplyDeleteWhere is 20 episode
ReplyDeletePlzz 20 episode post kr daian ab plzzz
ReplyDeletePlzz post kr b daian plzzz
ReplyDeleteAfsos writer so gye hai hai shiff
ReplyDeletebht e cheap writer sabit hui hn ap.. agr vovl cmplt ni kr sktin to fr readrs se b koi umeed mt rkha kren ..apko koi haq ni is plate form pr ane ka..
ReplyDelete