Raah E Yaar Khayal Yaar Novel By Waheed Sultan Episode 6

Raah E Yaar Khayal Yaar Novel By Waheed Sultan Episode 6

Raah E Yaar Khayal Yaar Novel By Waheed Sultan Episode 6

Novel : Raah E Yaar Khayal Yaar
Writer Name : Waheed Sultan
Category : Kitab Nagri Special

عازل محمود کے کہنے پر صبا کو لاؤنج میں لایا گیا۔

۔"میں تمہیں یہاں سے لے جاؤں گا اور بحفاظت تمہیں تمہارے گھر چھوڑ دوں گا۔"انسپیکٹر جمشید صبا سے مخاطب ہوا تو وہ انسپیکٹر جمشید کی جانب متوجہ ہوئی جبکہ عازل محمود انسپیکٹر کی بات سن کر تھوڑا حیران ہوا۔

۔"جب تک مجھے میکس ٹیگ پلازہ کی دستاویزات والی فائل نہیں ملتی اور جب تک عرفان اور ہاشم کو آزاد نہیں کیا جاتا تب تک میں یہاں سے نہیں جاؤں گی۔"صبا انسپیکٹر جمشید کی جانب دیکھتے ہوئے بولی۔

۔"تمہاری میری ڈیل میں فائل کا کوئی ذکر نہیں ہوا۔"عازل محمود انسپیکٹر جمشید کی جانب دیکھتے ہوئے بولا تو انسپیکٹر جمشید نے صبا سے کہا کہ بعد میں وہ فائل حاصل کرنے میں اُس کی مدد کرے گا۔ جمشید کی بات سن کر صبا جمشید کے ساتھ جانے کے لیے رضامند ہو گئی۔

اگلے پانچ منٹوں میں انسپیکٹر جمشید صبا کو ساتھ لے کر جب فارم ہاؤس سے باہر آیا تو وہ پوری طرح ٹھٹھک گیا۔ فارم ہاؤس کے باہر نوجون لڑکوں کی بڑی تعداد موجود تھی جن کے پاس فولادی راڈ اور ڈنڈے تھے۔ اگلے ہی لمحے آٹھ سے دس لڑکوں نے پولیس وین کو گھیر لیا تو پولیس وین کے پاس موجود دو پولیس اہلکار گھبرا گئے جبکہ یہ سارا منظر دیکھ کر خود انسپیکٹر جمشید بھی گھبرا گیا تھا۔

اب صبا سمجھ چکی تھی کہ سب کچھ پلان کے مطابق ہی چل رہا ہے۔ وہ شرجیل کی جانب متوجہ ہوئی اور اُس نے مسکرا کر شرجیل کی جانب دیکھا تو شرجیل پانچ لڑکوں کے ساتھ انسپیکٹر جمشید کی جانب بڑھا تو انسپیکٹر جمشید نے اپنے پسٹل کی جانب ہاتھ بڑھایا لیکن پسٹل تک ہاتھ پہنچنے سے پہلے ہی صبا انتہائی ہوشیاری سے جمشید کا پسٹل ہولیسٹر سے نکال چکی تھی اور اب پستول کی نال کا رخ انسپیکٹر جمشید کی جانب تھا جبکہ شرجیل نے آگے بڑھ کر انسپیکٹر جمشید کے ہاتھ سے موبائل فون بھی لے لیا تھا۔

شرجیل کے اشارے پر وہ لڑکے جو ہاتھوں میں ڈنڈے پکڑے ہوئے تھے وہ فارم ہاؤس میں داخل ہو گئے اور پھر دوسرے اشارے پر وہ لڑکے جنہوں نے پولیس وین کو گھیر رکھا تھا وہ بھی فارم ہاؤس کی جانب بڑھ گئے۔ لڑکوں نے فارم ہاؤس کی توڑ پھوڑ کی اور عازل محمود کی خوب پٹائی کی۔

اگلے چند منٹوں بعد جب تمام لڑکوں کے ساتھ عرفان اور ہاشم فارم ہاؤس سے باہر آ رہے تھے تو عرفان کے ہاتھ میں فائل دیکھ کر صبا کا چہرہ خوشی سے چمک اُٹھا۔


Kitab Nagri start a journey for all social media writers to publish their writes.Welcome To All Writers,Test your writing abilities.
They write romantic novels,forced marriage,hero police officer based urdu novel,very romantic urdu novels,full romantic urdu novel,urdu novels,best romantic urdu novels,full hot romantic urdu novels,famous urdu novel,romantic urdu novels list,romantic urdu novels of all times,best urdu romantic novels.
Raah E Yaar Khayal Yaar Novel By Waheed Sultan Episode 6 is available here to download in pdf form and online reading.
Click on the link given below to Free download Pdf
Free Download Link
Click on download
give your feedback

ان سب ویب،بلاگ،یوٹیوب چینل اور ایپ والوں کو تنبیہ کی جاتی ہےکہ اس ناول کو چوری کر کے پوسٹ کرنے سے باز رہیں ورنہ ادارہ کتاب نگری اور رائیٹرز ان کے خلاف ہر طرح کی قانونی کاروائی کرنے کے مجاز ہونگے۔

Copyright reserved by Kitab Nagri

ناول پڑھنے کے لیے نیچے دیئے گئےامیجز پرکلک کریں 👇👇👇



پچھلی اقساط پڑھنے کے لیے نیچے دئیے لنک پر کلک کریں 👇👇👇

ناول پڑھنے کے بعد ویب کومنٹ بوکس میں اپنا تبصرہ پوسٹ کریں اور بتائیے آپ کو ناول

 کیسا لگا ۔ شکریہ


Post a Comment

Previous Post Next Post