Ruswa E Zamana (Season 2) By Hamna Tanveer Episode 33

Ruswa E Zamana (Season 2) By Hamna Tanveer Episode 33

Ruswa E Zamana (Season 2) By Hamna Tanveer Episode 33

Novel Name : Ruswa E Zamana (Season 2)
Writer Name: Hamna Tanveer
Category : Kitab Nagri Special

"یہ کیا ٹائم ہے گھر آنے کا؟" علیشا نے سینے پر بازو باندھتے ہوےُ بڑے استحقاق سے پوچھا۔

"تم یہاں کیسے؟ میرا مطلب یہاں کیا کر رہی ہو؟" وہ الجھ گیا۔

"میں اپنا کچھ سامان لینے آئی تھی۔"

"اچھا کہاں ہے سامان؟ اور لے کر واپس کیوں نہیں گئی؟" اس نے تیزی سے ایک کے بعد دوسرا سوال داغا۔

"وہ میں نے نکالا تھا.... پھر تمہارے انتظار میں واپس رکھ دیا۔" وہ خواہ مخواہ ہی اِدھر اُدھر دیکھ رہی تھی۔

"اچھا میرا انتظار.... " وہ متاثر ہوا۔ لب دھیرے سے مسکراےُ۔

"ہاں... " اسے مسکراتے دیکھ علیشا نے اپنی مسکراہٹ دبانا چاہی مگر ناکام رہی۔

"سبب جان سکتا ہوں؟" اس نے بائیاں بازو دائیں بازو پر رکھا اور نگاہیں اس کے چہرے پر مرکوز کر لیں۔

"میں مس کر رہی تھی تمہیں.... مجھے نہیں پتہ کیوں۔" وہ اسے کچھ بھی سمجھنے کا موقع دئیے بغیر اس کے سینے سے لگ گئی۔ ہاتھ اس کی گردن میں ڈالے چہرہ اس کے کشادہ سینے میں چھپا لیا۔

ہاشم کے لبوں پر دلفریب سی مسکراہٹ رینگ گئی۔

"کتنا مس کر رہی تھی؟" اس نے جھک کر اس کے کان میں سرگوشی کی۔

"یہ بھی نہیں پتہ.... " مدھم سی آواز سنائی دی۔

"اچھا... " اس نے بائیاں ہاتھ باہر نہیں نکالا۔

"آنٹی کو مت بتانا میں ابھی تک یہیں ہوں۔ میں نے جیرو سے کہا کہ انہیں کہنا میں چلی گئی ہوں۔" اس نے یکدم سر اٹھایا تو ہاشم کی تھوڑی سے ٹکرا گیا۔

"آہ.... " اسے پیچھے ہوتے دیکھ وہ تھوڑی مسلنے لگا۔

"سوری... زیادہ زور سے تو نہیں لگی ویسے۔" اس نے ہاتھ بڑھا کر اس کی تھوڑی کو چیک کرنا چاہا۔

"ہاں تمہیں خود سے معلوم ہو گیا کہ زیادہ نہیں لگی۔" وہ اس کا ہاتھ پکڑتا خفگی سے بولا۔

"اچھا زیادہ لگی ہے؟" وہ اپنی خجالت مٹانے کو نیچے دیکھنے لگی۔

"کب آئی تھی یہاں؟" وہ اس کا ہاتھ پکڑے بیڈ کی جانب بڑھ گیا۔

"میں سات بجے شاید.... " وہ اسے بیٹھتے دیکھ اس کے مقابل بیٹھ گئی۔

"اور اب دس بج رہے ہیں.... اتنی دیر انتظار کیا میرا؟" وہ گھڑی کو دیکھتا اس کی سرمئی آنکھوں میں جھانکنے لگا۔

"مجھے یہ بتاؤ تم کہاں آوارہ گردی کر رہے تھے؟ اتنا انتظار کرنا پڑا مجھے...." اس نے خفگی سے کہتے ہوےُ اس کا گریبان پکڑا تو نگاہ اس کے بٹن پر ٹھہر گئی۔ ابھی بھی اس نے اوپر والے دو بٹن کھول رکھے تھے۔ اور اس مہرون رنگ کی شرٹ سے نظر آتا اس کا سینہ مزید پر کشش معلوم ہو رہا تھا۔

"اگر تم مجھے بتا دیتی تو یقیناً میں جلدی آ جاتا۔" وہ مطمئن سا بولا۔


Kitab Nagri start a journey for all social media writers to publish their writes.Welcome To All Writers,Test your writing abilities.
They write romantic novels,forced marriage,hero police officer based urdu novel,very romantic urdu novels,full romantic urdu novel,urdu novels,best romantic urdu novels,full hot romantic urdu novels,famous urdu novel,romantic urdu novels list,romantic urdu novels of all times,best urdu romantic novels.
Ruswa E Zamana (Season 2) By Hamna Tanveer Episode 33 is available here to download in pdf form and online reading.
Click on the link given below to Free download Pdf
Free Download Link
Click on download
give your feedback

ان سب ویب،بلاگ،یوٹیوب چینل اور ایپ والوں کو تنبیہ کی جاتی ہےکہ اس ناول کو چوری کر کے پوسٹ کرنے سے باز رہیں ورنہ ادارہ کتاب نگری اور رائیٹرز ان کے خلاف ہر طرح کی قانونی کاروائی کرنے کے مجاز ہونگے۔

Copyright reserved by Kitab Nagri

ناول پڑھنے کے لیے نیچے دیئے گئےامیجز کلک کریں 👇👇👇






























پچھلی اقساط پڑھنے کے لیے نیچے دئیے لنک پر کلک کریں 👇👇👇










ناول پڑھنے کے بعد ویب کومنٹ بوکس میں اپنا تبصرہ پوسٹ کریں اور بتائیے آپ کو ناول

 کیسا لگا ۔ شکری



Post a Comment

Previous Post Next Post