Dushman Jaan Hai Jo Meri Jaan Hai Novel By Ameer Hamza Episode 11

Dushman Jaan Hai Jo Meri Jaan Hai Novel By Ameer Hamza Episode 11

Dushman Jaan Hai Jo Meri Jaan Hai Novel By Ameer Hamza Episode 11

Novel Name : Dushman Jaan Hai Jo Meri Jaan Hai
Writer Name : Ameer Hamza
Category : Kitab Nagri Special

سنیک:-

ڈبی سے سگریٹ نکال کر اس نے سلگایا اور کش لگا کر دھواں ہوا میں چھوڑدیا اسکی نظر ویسے ہی گوہر پہ تھی پر گوہر بے حس و حرکت بیڈ پہ سر جھکائے بیٹھی تھی دل آور کو اسکی حالت پہ دلی خوشی ہوئی کیا کہا تھا اسنے دل آور کو کہ اسے دل آور کی شکل سے نفرت ہے وہ بھوت لگتا ہے اسے دیکھ کر میڈم کو الٹی آتی ہے اب بیٹھی  ہے نا کب سے اسکے انتظار میں، ضرور گردن اور کمر تو اسکی دکھ ہی گئی ہوگی وہ سوچ کر مزید خوش ہوگیا پھر بولا

"مبارک ہو شادی میری جان"۔۔۔۔ اسنے پہلی بار اسے براہ راست مخاطب کیا تھا چہرے پہ اب کی بار فاتحانہ مسکراہٹ تھی

"اس گھر میں تو تم آگئی ہو اب تم پچھتاؤ گی کہ تم اس گھر میں آئی ہی کیوں۔؟ میں تمہیں بتاؤں گا کہ کسی کو برباد کیسے کرتے ہیں کیسے کسی کا جینا حرام کرتے ہیں تمہیں اب سہی معنوں میں پتہ چلے گا کہ چوہدری دل آور سے الجھنے کا کیا نتیجہ ہوتا ہے"۔۔۔۔ وہ اسی مسکراہٹ سے بولتا کرسی سے کھڑا ہوگیا تھا سگریٹ کو اسنے ایش ٹرے میں مسل دیا تھا قدم قدم چلتا وہ بیڈ کے پاس آگیا

"اٹھو ادھر سے کہیں اور جاکر سو جانا مجھے عادت نہیں ہے اپنی چیزیں شئیر کرنے کی"۔۔۔۔ وہ ابھی ابھی جو تھوڑے بہت ڈراموں کے سین نور کہ مشورے پہ دیکھ کر آیا تھا اسکے کچھ ڈائلوگز اسے یاد ہوگئے تھے اسلیے اب وہ انہیں دہرارہا تھا پر گوہر کے وجود میں کوئی حرکت نہ آئی دل آور کے چہرے پہ ناگواری پھیلی وہ اب چوہدری دل آور کی بات کو ان سنا بھی کرے گی اتنی ہمت۔؟

"تمہیں کہا ہے میں نے، اٹھو ادھر سے"۔۔۔۔ اب کی بار وہ قدرِ چلایا تھا پر گوہر ہنوز سر جھکائے ایسے بیٹھی تھی جیسے سن ہی نہ رہی ہو دل آور کے اندر آگ جل اٹھی اسنے گوہر کو بیڈ سے کھڑا کرنے کے لیے ہاتھ بڑھایا ابھی گوہر کو اسکی انگلیوں نے ہی چھوا تھا کہ گوہر بیڈ پہ لڑک گئی اسکے چہرے سے اسکا گھونگھٹ ہٹ گیا تھا اسکی آنکھیں بند تھیں دل آور بے سے ساختہ دو قدم پیچھے ہوا کیا وہ مر گئی ہے۔؟؟؟ دل آور کے دل میں سوال پیدا ہوا گوہر کا چہرہ سپاٹ تھا آنکھیں بڑی مضبوطی سے بند تھیں دل آور کا دل پہلی بار اتنا بری طرح دھڑک رہا تھا۔۔ پر یہ مر کیسے سکتی ہے اس نے تو ابھی اسے ہاتھ بھی نہیں لگایا بس ڈرانے کے لیے کچھ باتیں کہہ دی تھیں کیا وہ اسکی باتوں سے اتنا ڈر گئی کہ اسکی سانسیں بند ہوگئیں۔؟؟؟ دل آور نے وہی دو قدم آگے کیے جو ابھی اسنے پیچھے کی طرف بڑھائے تھے ابھی وہ اپنی تسلی کے لیے گوہر کی نبض چیک کرتا کہ کمرے میں ایک آواز اٹھی جو۔۔۔۔ جو۔۔۔۔ جو۔۔۔۔ گوہر کے منہ سے آرہی تھی۔۔۔۔ جی ہاں وہ خرانٹے لے رہی تھی.

Kitab Nagri start a journey for all social media writers to publish their writes.Welcome To All Writers,Test your writing abilities.
They write romantic novels,forced marriage,hero police officer based urdu novel,very romantic urdu novels,full romantic urdu novel,urdu novels,best romantic urdu novels,full hot romantic urdu novels,famous urdu novel,romantic urdu novels list,romantic urdu novels of all times,best urdu romantic novels.
Dushman Jaan Hai Jo Meri Jaan Hai Novel By Ameer Hamza Episode 10 is available here to download in pdf form and online reading.
Click on the link given below to Free download Pdf
Free Download Link
Click on download
give your feedback

ان سب ویب،بلاگ،یوٹیوب چینل اور ایپ والوں کو تنبیہ کی جاتی ہےکہ اس ناول کو چوری کر کے پوسٹ کرنے سے باز رہیں ورنہ ادارہ کتاب نگری اور رائیٹرز ان کے خلاف ہر طرح کی قانونی کاروائی کرنے کے مجاز ہونگے۔



1st Episode Link

2nd Episode Link



FoR Online Read

ناول پڑھنے کے بعد ویب کومنٹ بوکس میں اپنا تبصرہ پوسٹ کریں اور بتائیے آپ کو قسط کیسی لگی ۔ شکریہ

1 Comments

Previous Post Next Post