Dushman Jaan Hai Jo Meri Jaan Hai Novel By Ameer Hamza Episode 14

Dushman Jaan Hai Jo Meri Jaan Hai Novel By Ameer Hamza Episode 14

Dushman Jaan Hai Jo Meri Jaan Hai Novel By Ameer Hamza Episode 14

Novel Name : Dushman Jaan Hai Jo Meri Jaan Hai
Writer Name : Ameer Hamza
Category : Kitab Nagri Special

"تم انتہائی بدتمیزی ہو"۔۔۔۔۔ اسکی بات پہ گوہر نے آنکھیں حیرت سے پھیلائیں

"ہیں۔۔۔۔۔؟؟؟؟ ہیں کو خوب کھینچ کر ادا کیا پھر بولی "اچھا جی شکریہ بتانے کے لیے"۔۔۔۔۔  دل آور تپ گیا وہ سیدھا ہوا اور گوہر کا کا بازو پکڑ کر اپنے قریب کیا

"کی۔۔کیا مسئلہ ہے چھوڑو مجھے"۔۔۔۔؟ گوہر نے برہم سے کہا تو وہ مسکرایا "سناؤ نمبر"۔۔۔۔ اسکی مسکراہٹ چڑانے والی تھی

"میں نہیں سنا رہی تم میرا ہاتھ چھوڑو"۔۔۔۔۔ وہ مسلسل اپنا ہاتھ چھڑوانے کی سعی کررہی تھی

"نہ چھوڑوں تو"۔۔۔۔؟؟ وہ اسکی حالت سے محظوظ ہوتے ہوئے بولا

"میں چلاؤں گی ورنہ"۔۔۔۔ گوہر نے تنبیہہ کی دل آور نے دونوں بھنویں اوپر کی یعنی اچھا جی

"چلاؤ پھر"۔۔۔۔ !!! دل آور نے اسکا بازو اور مضبوطی سے پکڑ لیا گوہر نے دانت پیس کر دل آور کو دیکھا پھر بولی "اچھا ٹھیک ہے پھر"۔۔۔۔۔ "ماں جی"۔۔۔۔۔؟؟؟ اور حلق کے بل چلانے لگی "دادا"۔۔۔۔؟؟  دل آور نے ہڑبڑا کر اسکا بازو چھوڑا اسے گوہر سے امید نہیں تھی کہ وہ چلانے لگے گی "چپ ایک دم چپ"۔۔۔؟؟ اسنے انگلی سے چپ ہونے کا اشارہ کیا پر وہ چلاتی رہی "میں کیا کہہ رہا ہوں چپ ہوجاؤ ماں جی آجائیں گی"۔۔۔؟؟ وہ ابھی کچھ اور کہتا کہ کمرے کے باہر سے سعدیہ خاتون کی آواز آنے لگی گوہر فوراً چپ ہوگئی اور دل آور نے اپنے ماتھے پہ ہاتھ مارا

"کہہ رہا تھا نا کہ چپ ہوجاؤ"۔۔۔۔؟؟ دل آور نے گھور کر گوہر کو دیکھا اور چبا کر کہا سعدیہ خاتون باہر سے آوازیں دے رہی تھیں

"پہلے تم نے ہی کہا تھا کہ چلاؤ تو میں نے تمہاری بات مان لی تم ہی کہتے ہو کہ میں تمہاری کوئی بات نہیں مانتی"۔۔۔۔۔ وہ لاپروائی سے بولی تو دل آور بس برہمی سے اسے دیکھ کر رہ گیا پھر اٹھا اور دروازہ کھولا سعدیہ خاتون پریشان تھیں

"کیا ہوا بہو کیوں چلا رہی تھی"۔۔۔؟؟ انہوں نے پوچھا تو دل آور دروازے سے ہٹ گیا "دماغ چل گیا ہے محترمہ کا اسے پاگل خانے میں جمع کروادیں اسکا پاگل پن بڑھتا جارہا ہے"۔۔۔۔۔ سعدیہ خاتون نے حیرت سے دل آور کو دیکھا پھر اندر آئیں تو گوہر کھڑی تھی

Kitab Nagri start a journey for all social media writers to publish their writes.Welcome To All Writers,Test your writing abilities.
They write romantic novels,forced marriage,hero police officer based urdu novel,very romantic urdu novels,full romantic urdu novel,urdu novels,best romantic urdu novels,full hot romantic urdu novels,famous urdu novel,romantic urdu novels list,romantic urdu novels of all times,best urdu romantic novels.
Dushman Jaan Hai Jo Meri Jaan Hai Novel By Ameer Hamza Episode 14 is available here to download in pdf form and online reading.
Click on the link given below to Free download Pdf
Free Download Link
Click on download
give your feedback

ان سب ویب،بلاگ،یوٹیوب چینل اور ایپ والوں کو تنبیہ کی جاتی ہےکہ اس ناول کو چوری کر کے پوسٹ کرنے سے باز رہیں ورنہ ادارہ کتاب نگری اور رائیٹرز ان کے خلاف ہر طرح کی قانونی کاروائی کرنے کے مجاز ہونگے۔


1st Episode Link

2nd Episode Link




FoR Online Read


2 Comments

  1. اس کا ایک بار پھر موڈ ہو گیا تھا محبت کا ۔۔۔۔۔۔۔ہاہاہاہاہاہاہا بہترین جملہ اس قسط کا

    ReplyDelete
  2. Iski next episode kab aaye gi..??? 2/3 weeks ho gaye hain but next episode nahi aa rahi

    ReplyDelete
Previous Post Next Post