Shart E Ulfat Novel By Aan Fatima Episode 18

Shart E Ulfat Novel By Aan Fatima Episode 18

Shart E Ulfat Novel By Aan Fatima Episode 18

Novel : Shart E Ulfat
Writer Name : Aan Fatima
Category : Kitab Nagri Special

زینب ان سب کے ہنسنے پر اپنی جھینپ مٹاتے باہر کی سمت بھاگ گئی لیکن اندر آتے آندھی طوفان کی مانند زوردار تصادم کی صورت میں وہ دونوں کراہ کر اپنا سر پکڑ کر لڑکھڑا کر رہ گئے۔باسم نے خشمگین نگاہوں سے اس کا جھکا سر دیکھا تھا۔

"تمہیں نظر نہیں۔"

اس سے پہلے کہ بازم اپنی بات مکمل کرتا مقابل کی معصوم صورت دیکھتے ایک لمحے کیلیے دنگ رہ گیا۔ زینب اس کی محویت اپنے چہرے پہ محسوس کرتے گھبراگئی تبھی اس کی بات کا جواب دیے بغیر وہاں سے جانے کو پر تولنے لگی لیکن باسم نے اپنا بھاری کشادہ وجود اس کے آگے کرلیا زینب اس کے یوں راستہ روکنے پہ ڈر کر دو قدم پیچھے ہوئی۔

"بھائی جانے دیں باہر میری ماما انتظار کررہی ہیں۔"

وہ خوفزدہ انداز میں رندھے لہجے میں بولی تو باسم اس کے بھائی کہنے پر ہی تڑپتے جل بھن گیا اور ایک قہر آلود نگاہ اس کے سہمے چہرے پہ ڈالی۔

"بھائی سیریسلی بھائی میرے جذبات کا خون کرتے تمہیں ذرا بھی شرم نہیں آئی اس سے حسین کوئی خطاب نہیں ملا تھا کیا بھائی کچھ جان ہوتا ہے مان ہوتا ہے لیکن یہاں ٹھوک کر بھائی۔"

وہ ایکدم سوچتے جھڑجھڑی لے اٹھا۔

"بھائی جان پلیز۔"

اس کی اگلی بات پہ باسم کا منہ کھلا کا کھلا رہ گیا۔اس نے ترچھی نگاہوں سے اس کی جانب دیکھا۔ کوئی اتنا بھی معصوم ہوتا ہے کیا وہ اسے دیکھ کر رہ گیا کیا۔ تھی یہ لڑکی اس سے پہلے کہ صدمے سے زمین بوس ہوتا عقب سے کسی نے اسے دونوں کندھوں سے مضبوطی سے تھام لیا باسم کو اس کی آہنی انگلیاں اپنے بازوؤں میں پیوست ہوتی محسوس ہوئی اس نے تڑپ کر گردن جیسے ہی پیچھے موڑی اس کا رنگ سرعت سے پھیکا پڑگیا۔ زینب پریشانی سے ان دونوں کو دیکھ رہی تھی۔

"زینب بیٹا آپ جائیں۔"

وہ اسے جانے کا کہتے سنجیدگی سے بازم کی سمت متوجہ ہوا اور ایک سرد نگاہ اس پہ ڈالی جو اب اردگرد نگاہ دوڑارہا تھا۔

"بھائی اب ایسے تو نہ دیکھیں۔"

وہ شرمندگی سے منمنایا۔

"کیا تھا یہ سب باسم یہ حرکتیں آپ کو بلکل زیب نہیں دیتی اپنی حرکتوں سے کسی کو تنگ کرنا اچھی بات ہے کیا اور وہ بھی لڑکی ذات کو ایسی امید نہیں تھی آپ سے مجھے باسم۔"

وہ ٹھنڈے لہجے میں اسے باور کراتے گویا ہوا تو وہ کچھ نادم سا ہوگیا۔

"بھائی میں صرف مذاق۔"

اس سے پہلے وہ اپنی بات مکمل کرتے صفائی پیش کرتا عرشمان درشتی سے اسے جھڑک گیا اور تنبیہی انداز میں اس کی جانب دیکھا۔

"کوئی ایسا مذاق آپ کی بہن بیٹی سے کرے تو کیسا محسوس ہوگا۔آپ کے گھر کی عورتیں اگر عزت ہیں تو باقیوں کو بھی اپنے گھر کی عورتیں عزیز ہوتی ہے۔اگر سامنے والا کمزور ہے تو ضروری نہیں اپنی حرکتوں سے اسے مزید یہ جتایا جائے کہ وہ کمزور یے۔اسی لیے آئندہ کیلیے خیال کیجیے گا۔"

وہ دونوں ہاتھ سینے پہ باندھے تند لہجے میں بولا تو وہ اس کی بات پہ گویا تڑپ اٹھا تھا۔


Kitab Nagri start a journey for all social media writers to publish their writes.Welcome To All Writers,Test your writing abilities.
They write romantic novels,forced marriage,hero police officer based urdu novel,very romantic urdu novels,full romantic urdu novel,urdu novels,best romantic urdu novels,full hot romantic urdu novels,famous urdu novel,romantic urdu novels list,romantic urdu novels of all times,best urdu romantic novels.
Shart E Ulfat Novel By Aan Fatima Episode 18 is available here to download in pdf form and online reading.
Click on the link given below to Free download Pdf
Free Download Link
Click on download
give your feedback

ان سب ویب،بلاگ،یوٹیوب چینل اور ایپ والوں کو تنبیہ کی جاتی ہےکہ اس ناول کو چوری کر کے پوسٹ کرنے سے باز رہیں ورنہ ادارہ کتاب نگری اور رائیٹرز ان کے خلاف ہر طرح کی قانونی کاروائی کرنے کے مجاز ہونگے۔

Copyright reserved by Kitab Nagri

ناول پڑھنے کے لیے نیچے دیئے گئےامیجز پرکلک کریں 👇👇👇































پچھلی اقساط پڑھنے کے لیے نیچے دئیے لنک پر کلک کریں 👇👇👇





5th Episode Link



ناول پڑھنے کے بعد ویب کومنٹ بوکس میں اپنا تبصرہ پوسٹ کریں اور بتائیے آپ کو ناول
 کیسا لگا ۔ شکریہ

1 Comments

  1. Sepcheeless zaberdast 💖💖💖💖💖💖💖💖💖💖💖💖💖💖Please please please please please next episode jaldi please please please please please please please please

    ReplyDelete
Previous Post Next Post