Loat Aa Humsafar Mere Novel By MehWish Ghaffar Episode 13
Loat Aa Humsafar Mere Novel By MehWish Ghaffar Episode 13
بڑی دیر کردی مہرباں آتے آتے ۔ معراج جو کافی دیر سے الیاس صاحب
کا انتظار کررہا تھا ان کے آنے کی خبر ملتے ہی وہ سیڑھیوں سے اتر کر آتا ہوا براؤن
رنگ سوٹ میں ملبوس ایک ایک قدم بڑے ہی سکوں سے بڑھتا ہوا وہ لیونگ روم میں رکھی کنگ
اسٹال کرسی پر ٹانگ پر ٹانگ جمائے مغرور انداز میں آن بیٹھا تھا ۔
ڈیڑھ مہینے سے تم نے مجھے خوار کیا ہوا ہے اپنے پیچھے آخر تم
کیوں نہیں ڈھونڈتے ہو میری بیٹی کو اگر تم سے نہیں ہوپارہا تو تم کسی اور کو دے دیں
کیس نا تو تم خود ڈھونڈ رہے ہو میری بیٹی کو اور نا کسی اور کیس دینے دیتے ہو آخر تم
کرنا کیا چاہتے ہو ۔بکھرے حلیے میں کھڑے الیاس صاحب معراج کا بدلا ہوا انداز دیکھ کر
ڈرے تھے ۔
نیم پلیٹ دیکھی ہے آپ نے اندر آتے ہوئے ۔ دونوں ہاتھ کرسی کی
بازو پر رکھتا ہوا الیاس صاحب کی اجڑی حالت دیکھ کر اندر تک سکوں اترا تھا ۔
نہیں ۔ اسے ریلکس دیکھ وہ چونکے تھے ۔
گل شیر ،، معراج کی آواز حویلی میں گونجی تھی ۔
یہ جگہ تو پہچان ہی لی ہوگی آپ نے ۔ معراج نے ساتھ ہی ان سے
پوچھا جنہوں نے ایک جائزانہ نظر پوری حویلی
میں دوڑائی تھی مگر ناکام رہے تھے کچھ پہچاننے میں آن کا حافظہ جیسے کہیں کھو
گیا تھا ۔
جی سائیں ۔ الیاس کی سماعتوں کو شک گزرا تھا کچھ غلط سننے میں
گل شیر کی آواز پر ۔
اس فریم سے پردا ہٹا دوں کیونکہ آج ہم صاف صاف بات کریں گے
۔ سامنے فوٹو فریم پر ڈالے ہوئے نیلے رنگ کے پردے کو ہٹانے کا حکم دیا تھا جس پر فورا
عمل ہوا تھا ۔
وہیں الیاس صاحب فوٹو فریم کو دیکھ کر الیاس صاحب گرتے گرتے
بچے تھے ۔
ہمت سے کام الیاس چوہان ۔ نم حیرت زدہ آنکھیں معراج کے چہرے
پر رکی تھی ۔
Kitab Nagri start a journey for all social media writers to publish their writes.Welcome To All Writers,Test your writing abilities.
ان سب ویب،بلاگ،یوٹیوب چینل اور ایپ والوں کو تنبیہ کی جاتی ہےکہ اس ناول کو چوری کر کے پوسٹ کرنے سے باز رہیں ورنہ ادارہ کتاب نگری اور رائیٹرز ان کے خلاف ہر طرح کی قانونی کاروائی کرنے کے مجاز ہونگے۔
Copyright reserved by Kitab Nagri
ناول پڑھنے کے لیے نیچے دیئے گئےامیجز پرکلک کریں 👇👇👇
Zaberdast super offf kia tareef Karu Sachi alfaz nai please next episode jaldi please I'm
ReplyDelete