Shiddat E Talab Romantic Novel By Suneha Rauf Episode 12
Shiddat E Talab Romantic Novel By Suneha Rauf Episode 12
"پانی ۔۔۔۔۔"
"پانی پینا ہے۔۔۔!"
باسط ہاتھ دھو کر آیا تو وہ
صوفے پر ہی بیٹھی تھی اسے دیکھ کر بولی تو باسط پانی لینے چلا گیا.
پانی اسے تھمایا۔۔۔۔اور ساتھ
بیٹھ گیا۔
"کھانا نہیں کھائیں گے ہم؟"
معصومیت ہی معصومیت تھی۔۔۔۔
"رباب یہ اس وقت جتنی معصوم
تم بن رہی ہو نا کاش حقیقت میں بھی ایسی ہی ہوتی تو مجھے کس بات کا غم ہوتا۔۔۔"وہ
آہ بھرتا بولا۔
"توبہ کریں۔۔۔۔! آپ کو کون
سا غم دیا ہے میں نے؟" وہ اس کے بال مٹھی میں دبوچے بولی۔
"کوئی غم نہیں دیا۔۔۔(تم کافی
نہیں ہو)" وہ زیرِ لب بڑبڑایا۔۔۔۔جو وہ نہ سن سکیں نہیں تو ابھی تک اس کے سر کے
آدھے بال رباب کے ہاتھ میں ہوتے۔
باسط نے اس کے لیے سوپ آرڈر
کیا اور اپنا کھانا اور اب کھا کر وہ بیٹھا نیوز سن رہا تھا جب کہ وہ دوبارہ اس کے
ساتھ لگ کر بیٹھی اسے ہی دیکھ رہی تھی۔
"مجھے دیکھیں۔۔۔۔"وہ تھک
کر بولی۔
"بولو۔۔۔۔"باسط نے ٹی
وی سے ایک نظر ہٹاتے اسے دیکھا اور واپس ٹی وی پر نظریں جما لیں۔
رباب نے اس کے ہاتھ سے ریموٹ
لیتے ٹی وی بند کیا اور اس کا رخ اپنی طرف کیا۔
"مجھے بھی وقت چاہیے ہوتا ہے
آپ کا۔۔۔۔"
"تمہیں ہی دیتا ہوں میں اپنا
سارا وقت۔۔۔۔"باسط نے اس کے ہاتھ سے ریموٹ لینا چاہا۔
"بالکل نہیں! آپ کی مصروفیات
ہی بہت ہیں آپ مجھے نظرانداز کر جاتے ہیں ۔۔۔۔جیسے ابھی کر رہے ہیں" رباب نے شکوہ
کیا۔
حالانکہ ایسا کچھ نہ تھا۔۔۔وہ
اسے اس کا ٹائم ضرور دیا کرتا تھا۔۔۔۔۔لیکن ہر بیوی کی طرح اسے بھی یہی غم لاحق تھا۔
"بولو اب؟" باسط نے اپنا
رخ اس کی طرف کرتے اسے اپنے نزدیک کھینچا جو ٹانگیں صوفے پر سمیٹے ہی بیٹھی تھی۔
"اچھا! اب بتائیں کہ میں آپ
کو کتنی اچھی لگتی ہوں؟" اسے کچھ سمجھ نہ آیا تو یہ یہی پوچھ لیا۔
"بس تھوڑی تھوڑی"۔۔۔وہ
شرارت پر آمادہ تھا۔
"ویسے آپ تو مجھے تھوڑے بھی
پسند نہیں ہیں۔۔۔۔پر آپ نے زبردستی شادی کی ہے نبھانی تو پڑے گی" وہ پتھر کا جواب
اینٹ سے دے گئی تھی۔
"اچھا۔۔! میں نے زبردستی کی
تھی۔۔۔تو بچپن کی محبت تو تمہاری کوئی اور تھا ہے نا؟" باسط نے اسے گود میں بٹھاتے
سختی سے پوچھا۔
"آپ کو کیسے پتا چلا؟"رباب
ہمیشہ سے یہ جواب جاننا چاہتی تھی۔
"تمہاری آنکھیں تب بھی سب بتاتی
تھیں اور اب بھی۔۔۔۔مختصر یہ کہ تمہاری آنکھوں میں صاف لکھا ہے کہ تمہیں یعنی رباب
باسط کو باسط ضیاء سے بے حد محبت ہے۔۔۔۔"وہ اسے تفصیل سے بتاتا اس کی لٹ کو اگلی
پر گھماتا بولا۔
ان سب ویب،بلاگ،یوٹیوب چینل اور ایپ والوں کو تنبیہ کی جاتی ہےکہ اس ناول کو چوری کر کے پوسٹ کرنے سے باز رہیں ورنہ ادارہ کتاب نگری اور رائیٹرز ان کے خلاف ہر طرح کی قانونی کاروائی کرنے کے مجاز ہونگے۔
Copyright reserved by Kitab Nagri
ناول پڑھنے کے لیے نیچے دیئے گئےلنک پرکلک کریں 👇👇👇
A one zaberdast
ReplyDeleteSuper duper novel zaberdast super 🌹❤️💖💕😘😘 next episode jaldi please
ReplyDelete