Wafa Lazim Hai Novel By Shazmeen Mehdi Episode 19

Wafa Lazim Hai Novel By Shazmeen Mehdi Episode 19

Wafa Lazim Hai Novel By Shazmeen Mehdi Episode 19

Novel : Wafa Lazim Hai
Writer Name : Shazmeen Mehdi
Category : Kitab Nagri Special

یہ پاکستان پولیس میں ہیں ؟

روبہ کی کچھ پلوں کے بعد چیخ نما آواز بلند ہوئی تھی ،

مطلب ؟

دعا نہ سمجھی اس کی بات ،

مجھے یقین نہیں آ رہا ،

یہ واقعی میں پاکستان کے پولیس آفیسر ہیں ؟

یہ سانحہ کیسے ہو گیا ؟

میں نے تو اپنی بیس اکیس سالہ زندگی میں جتنے بھی پولیس والے دیکھے تھے پاکستان میں وہ سب کے سب ادھیڑ عمر کے ، پیٹو ، ٹیڈے ، رشوت خور،

ارے بس بس ،

آپ پاکستان کے پولیس ڈیپارٹمنٹ کو کچھ زیادہ ہی منفی تصور کر بیٹھیں ہیں ،

اپنے پیچھے سے آتی آواز پر دعا اچھل پڑی تھی ، وہ کب آیا تھا روم میں بلکہ گھر ؟

دعا کے ہاتھ سے فون چھوٹ گیا جسے کمال مہارت سے بہرام کیچ کر گیا تھا ،

ورنہ اس کے ٹکڑے ہی ملتے دعا کو ،

وہ زور سے آنکھیں بند کر چکی تھی ، جبکے دوسری طرف روبہ ائیر پیس سے آتی گھمبیر آواز پر چونکی ،

دعا کا تو گویا دل ہی بند ہونے کے قریب ہو گیا تھا یہ سوچتے کے چنگیز خان کیا سوچے گا کے وہ اپنی دوستوں کے ساتھ اس کی باتیں کرتی تھی بلکہ اس کی تصویریں شئیر کرتی پھر رہی تھی ،

اس کے تو وہم و گمان میں بھی نہیں تھا کے بہرام اتنی جلدی گھر واپس آ جائے گا،

دعا میرا تعارف نہیں کروائی گی ؟

بہرام نے اپنی مسکراہٹ دباتے دعا کو دیکھتے کہا جو پیلی سرسوں کے پھول کی مانند ہو گئی تھی ،

میں خود کروا دیتی ہوں ،

اسلام وعلیکم جیجو میں روبہ دعا کے بچپن کی دوست ،

مگر حال ہی میں لندن شفٹ ہو گئی ہوں اپنے ماموں لوگوں کے پاس ، تو دعا کی شادی کا مجھے نہیں پتہ تھا آج ہی یہ دھماکے دار خبر مجھے سننے کو ملی ہے ،

روبہ بناء وقفے کے ساری بات تفصیل سے اسے کہہ گئی تھی ،

جبکے بہرام تو لفظ جیجو پر ہی اٹک گیا تھا ،

سوری اگر آپ کو بُرا لگا ہو تو میں نے پولیس کے بارے میں کچھ زیادہ ہی بول دیا ،

روبہ سن چکی تھی کے وہ ساری بات سن چکا ہے اسپیشلی آخری والی بات ،

اٹس اوکے ،

"مگر کبھی کبھی کتاب کے کور سے پوری کتاب کے لئے رائے نہیں قائم کرنی چاہئے ، ہر پیج کا اپنا الگ مضمون بھی ہو سکتا ہے ، ایک ہی کتاب میں ہمیں کئی طرح کے سبق سیکھنے کو ملتے ہیں" ،

بہرام کی نظریں دعا پر جبکے کہہ وہ روبہ سے رہا تھا ،

یس آگے میں یہ بات یاد رکھوں گی ،

لیں اپنی دوست سے بات کریں ، 


Kitab Nagri start a journey for all social media writers to publish their writes.Welcome To All Writers,Test your writing abilities.
They write romantic novels,forced marriage,hero police officer based urdu novel,very romantic urdu novels,full romantic urdu novel,urdu novels,best romantic urdu novels,full hot romantic urdu novels,famous urdu novel,romantic urdu novels list,romantic urdu novels of all times,best urdu romantic novels.
Wafa Lazim Hai Romantic Novel By Shazmeen Mehdi Episode 19 is available here to online reading.
give your feedback

ان سب ویب،بلاگ،یوٹیوب چینل اور ایپ والوں کو تنبیہ کی جاتی ہےکہ اس ناول کو چوری کر کے پوسٹ کرنے سے باز رہیں ورنہ ادارہ کتاب نگری اور رائیٹران کے خلاف ہر طرح کی قانونی کاروائی کرنے کے مجاز ہونگے۔

Copyright reserved by Kitab Nagri


ناول پڑھنے کے لیے نیچے دیئے گئےامیجز کلک کریں 👇👇👇
























































پچھلی اقساط پڑھنے کے لیے نیچے دئیے لنک پر کلک کریں 👇👇👇













ناول پڑھنے کے بعد ویب کومنٹ بوکس میں اپنا تبصرہ پوسٹ کریں اور بتائیے آپ کو ناول

 کیسا لگا ۔ شکریہ

1 Comments

  1. Itni let episode but zaberdast super please next episode jaldi please

    ReplyDelete
Previous Post Next Post