Darde Dil Ki Tu Dawa Romantic Novel By Zohra Farrukh Hasan Episode 9
Darde Dil Ki Tu Dawa Romantic Novel By Zohra Farrukh Hasan Episode 9
" اچھا میری نگاہوں میں
تمھاری کوئی اہمیت نہیں کوئی ویلیو نہیں.. میں بھروسے کے لائق نہیں میں… " اس
کے غصے کی آگ میں جیسے کسی نے تیل ڈالا ہو وہ بھڑک کر اس کے بیڈ کی طرف آ گیا ________
" ہاں نہیں ہے کوئی بھروسہ
تم پر بلکہ مجھے تو لگتا ہے _ تمھیں کبھی
مجھ سے محبت تھی ہی نہیں ورنہ تم وہ نا کرتے جو تم نے میرے ساتھ کیا _ "ثمین
کا سارا غصہ، ساری نفرت اس کی آنکھوں سے ظاہر ہونے لگی _ایلیار کو شاک لگا تھا اس
کی باتوں سے.. ان آنکھوں کی نفرت سے _____
" اتنے سال سے تمھاری محبت
میں گرفتار ہو کر…. بس ایک تمھاری خوشی کے لئے اپنا آپ مٹا کر میں نے اپنے اندر کے
برے ایلیار تک کو مار دیا…. تمھیں پانے کے لئے.. ایک تمھاری حفاظت کے لئے کتنے
بہانے، کتنے دکھاوے کئے صرف تمھارے لئے
اور تم میری محبت پر شک کر رہی ہو یعنی میری محبت پر _" اس کے بیڈ کے کنارے
کو پکڑے وہ بےیقین سا اسے دیکھ رہا تھا جس
نے آج اس کی محبت کو جھوٹا کہہ دیا _______
" ہاں ہاں… میں شک نہیں
یقین کر رہی ہوں تم نے ہمیشہ جھوٹ ہی تو بولا تھا مجھ سے… بس جھوٹ تم جھوٹ تمھاری
محبت جھوٹ سب جھوٹ ہے…. " ثمین کے چلانے پر ایلیار کو دوبارہ شاک لگا تھا _
اسے یقین نہیں آیا تھا یہ ثمین نے اس سے
ایسا بولا ہے _ اس کی اپنی ثمین نے جس کے لئے وہ اپنی جان تک دے سکتا ہے وہ
اسے جھوٹا کہہ رہی ہے _____
" جھوٹے ہو تم، ہمیشہ مجھ
سے جھوٹ بولا، کبھی یہ بہانہ کبھی وہ بہانہ، کبھی سچ بتایا تم نے مجھے، اپنی شناخت
تک تم نے مجھ سے چھپائی، سب چھپایا اور میں تمھارے ہر جھوٹ کو سچ جان کر تمھارے
ہاتھ کا کھلونا بنی رہی، تم نے میرے اعتبار تک کا خون کر دیا _ " ایلیار
دمبخود سا اس کے زہریلے الفاظ سن رہا
تھا.. ثمین کے لگائے بے بنیاد الزامات نے اسے اپنی جگہ پر جڑ سا کر دیا تھا _______
" بلکہ مجھے اب لگنے لگا ہے
ایلیار تم بس محبت کی آڑ میں میرے جذبات…
میرے جسم سے کھیلتے رہے ہو… تمھیں بس اپنی ہوس پوری کرنی تھی اور کچھ نہیں… اپنی
ہوس پوری کرنے کے لئے تم جو کھیل کھیلنا چاہتے ہو نا اب میں تمھیں ایسا ہرگز نہیں
کرنے دوں گی…. " ثمین کی زہر میں ڈوبی باتیں ایلیار کی آنکھوں میں شعلہ نکلنے
لگے…….
" اچھا تو اب یہ بھی الزام
لگا دو مجھ پر…. میں تمھارے جذبات تمھارے جسم سے کھیلنے کے لئے سارے ناٹک کر رہا
تھا _ تو تم میری محبت کے جھانسے میں آئی کیوں، کیوں آئی، تم تو بڑی شریف ہو نا
_تم کیوں مجھے اجازت دیتی رہی اپنے جسم سے کھیلنے کی یا تمھیں خود اپنے نفس پر
قابو نہیں_ " وہ اس کے ساتھ ایسی باتیں کرے گا ثمین کو یقین نہیں ہوا تھا…
" ایلی…. " اس کے بند ہونٹوں سے بس اتنا نکلا تھا آنکھوں میں بے یقینی
سی تھی ________
" کیوں دکھ ہو رہا ہے نا،
شاک لگا نا… " وہ بہت تلخی سے مسکرایا _____
" ہم ایسے ہی ہے، دوسروں کو
فوراً کٹ گھرے میں کھڑا کر دیتے ہیں… اس پر الزامات تھوپتے ہیں، تہمتیں لگاتے ہے
اور اگر دوسرا شخص اس کے بارے میں وہی باتیں کر دے تو فوراً برا لگ جاتا ہے..
تکلیف ہوتی ہے کیوں ثمین کیوں….. " وہ ایک دم سے اس کے سر پر آکر کھڑا ہو
گیا… ثمین چپ سی ہو گئی ______
ان سب ویب،بلاگ،یوٹیوب چینل اور ایپ والوں کو تنبیہ کی جاتی ہےکہ اس ناول کو چوری کر کے پوسٹ کرنے سے باز رہیں ورنہ ادارہ کتاب نگری اور رائیٹران کے خلاف ہر طرح کی قانونی کاروائی کرنے کے مجاز ہونگے۔
ان سب ویب،بلاگ،یوٹیوب چینل اور ایپ والوں کو تنبیہ کی جاتی ہےکہ اس ناول کو چوری کر کے پوسٹ کرنے سے باز رہیں ورنہ ادارہ کتاب نگری اور رائیٹران کے خلاف ہر طرح کی قانونی کاروائی کرنے کے مجاز ہونگے۔
Copyright reserved by Kitab Nagri
ناول پڑھنے کے لیے نیچے دیئے گئےامیجز کلک کریں 👇👇👇
پچھلی قسط پڑھنے کے لیے نیچے دئیے لنک پر کلک کریں 👇👇👇
Superbbbbbbb😘😘😘.. Bht superb novel h ye.. Desparately waiting for next epi..
ReplyDeleteSuper and beautiful novel waiting next for next epi
ReplyDelete