Darde Dil Ki Tu Dawa Romantic Novel By Zohra Farrukh Hasan Episode 9

Darde Dil Ki Tu Dawa Romantic Novel By Zohra Farrukh Hasan Episode 9

Darde Dil Ki Tu Dawa Romantic Novel By Zohra Farrukh Hasan Episode 9

Novel : Darde Dil Ki Tu Dawa
Writer Name : Zohra Farrukh Hasan
Category : Episodic

" اچھا میری نگاہوں میں تمھاری کوئی اہمیت نہیں کوئی ویلیو نہیں.. میں بھروسے کے لائق نہیں میں… " اس کے غصے کی آگ میں جیسے کسی نے تیل ڈالا ہو وہ بھڑک کر اس کے بیڈ کی طرف آ گیا ________

" ہاں نہیں ہے کوئی بھروسہ تم پر  بلکہ مجھے تو لگتا ہے _ تمھیں کبھی مجھ سے محبت تھی ہی نہیں ورنہ تم وہ نا کرتے جو تم نے میرے ساتھ کیا _ "ثمین کا سارا غصہ، ساری نفرت اس کی آنکھوں سے ظاہر ہونے لگی _ایلیار کو شاک لگا تھا اس کی باتوں سے.. ان آنکھوں کی نفرت سے _____

" اتنے سال سے تمھاری محبت میں گرفتار ہو کر…. بس ایک تمھاری خوشی کے لئے اپنا آپ مٹا کر میں نے اپنے اندر کے برے ایلیار تک کو مار دیا…. تمھیں پانے کے لئے.. ایک تمھاری حفاظت کے لئے کتنے بہانے، کتنے  دکھاوے کئے صرف تمھارے لئے اور تم میری محبت پر شک کر رہی ہو یعنی میری محبت پر _" اس کے بیڈ کے کنارے کو  پکڑے وہ بےیقین سا اسے دیکھ رہا تھا جس نے آج اس کی محبت کو جھوٹا کہہ دیا _______

" ہاں ہاں… میں شک نہیں یقین کر رہی ہوں تم نے ہمیشہ جھوٹ ہی تو بولا تھا مجھ سے… بس جھوٹ تم جھوٹ تمھاری محبت جھوٹ سب جھوٹ ہے…. " ثمین کے چلانے پر ایلیار کو دوبارہ شاک لگا تھا _ اسے یقین نہیں آیا تھا یہ ثمین نے اس سے  ایسا بولا ہے _ اس کی اپنی ثمین نے جس کے لئے وہ اپنی جان تک دے سکتا ہے وہ اسے جھوٹا کہہ رہی ہے  _____

" جھوٹے ہو تم، ہمیشہ مجھ سے جھوٹ بولا، کبھی یہ بہانہ کبھی وہ بہانہ، کبھی سچ بتایا تم نے مجھے، اپنی شناخت تک تم نے مجھ سے چھپائی، سب چھپایا اور میں تمھارے ہر جھوٹ کو سچ جان کر تمھارے ہاتھ کا کھلونا بنی رہی، تم نے میرے اعتبار تک کا خون کر دیا _ " ایلیار دمبخود  سا اس کے زہریلے الفاظ سن رہا تھا.. ثمین کے لگائے بے بنیاد الزامات نے اسے اپنی جگہ پر جڑ سا کر دیا تھا _______

" بلکہ مجھے اب لگنے لگا ہے ایلیار تم بس محبت کی آڑ میں  میرے جذبات… میرے جسم سے کھیلتے رہے ہو… تمھیں بس اپنی ہوس پوری کرنی تھی اور کچھ نہیں… اپنی ہوس پوری کرنے کے لئے تم جو کھیل کھیلنا چاہتے ہو نا اب میں تمھیں ایسا ہرگز نہیں کرنے دوں گی…. " ثمین کی زہر میں ڈوبی باتیں ایلیار کی آنکھوں میں شعلہ نکلنے لگے…….

" اچھا تو اب یہ بھی الزام لگا دو مجھ پر…. میں تمھارے جذبات تمھارے جسم سے کھیلنے کے لئے سارے ناٹک کر رہا تھا _ تو تم میری محبت کے جھانسے میں آئی کیوں، کیوں آئی، تم تو بڑی شریف ہو نا _تم کیوں مجھے اجازت دیتی رہی اپنے جسم سے کھیلنے کی یا تمھیں خود اپنے نفس پر قابو نہیں_ " وہ اس کے ساتھ ایسی باتیں کرے گا ثمین کو یقین نہیں ہوا تھا… " ایلی…. " اس کے بند ہونٹوں سے بس اتنا نکلا تھا آنکھوں میں بے یقینی سی تھی  ________

" کیوں دکھ ہو رہا ہے نا، شاک لگا نا… " وہ بہت تلخی سے مسکرایا _____

" ہم ایسے ہی ہے، دوسروں کو فوراً کٹ گھرے میں کھڑا کر دیتے ہیں… اس پر الزامات تھوپتے ہیں، تہمتیں لگاتے ہے اور اگر دوسرا شخص اس کے بارے میں وہی باتیں کر دے تو فوراً برا لگ جاتا ہے.. تکلیف ہوتی ہے کیوں ثمین کیوں….. " وہ ایک دم سے اس کے سر پر آکر کھڑا ہو گیا… ثمین چپ سی ہو گئی ______


Kitab Nagri start a journey for all social media writers to publish their writes.Welcome To All Writers,Test your writing abilities.
They write romantic novels,forced marriage,hero police officer based urdu novel,very romantic urdu novels,full romantic urdu novel,urdu novels,best romantic urdu novels,full hot romantic urdu novels,famous urdu novel,romantic urdu novels list,romantic urdu novels of all times,best urdu romantic novels.
Darde Dil Ki Tu Dawa Romantic Novel By Zohra Farrukh Hasan Episode 9 is available here to online reading.
give your feedback

ان سب ویب،بلاگ،یوٹیوب چینل اور ایپ والوں کو تنبیہ کی جاتی ہےکہ اس ناول کو چوری کر کے پوسٹ کرنے سے باز رہیں ورنہ ادارہ کتاب نگری اور رائیٹران کے خلاف ہر طرح کی قانونی کاروائی کرنے کے مجاز ہونگے۔

Copyright reserved by Kitab Nagri


ناول پڑھنے کے لیے نیچے دیئے گئےامیجز کلک کریں 👇👇👇
































































































 پچھلی قسط پڑھنے کے لیے نیچے دئیے لنک پر کلک کریں 👇👇👇



















ناول پڑھنے کے بعد ویب کومنٹ بوکس میں اپنا تبصرہ پوسٹ کریں اور بتائیے آپ کو ناول


 کیسا لگا ۔ شکریہ

2 Comments

  1. Superbbbbbbb😘😘😘.. Bht superb novel h ye.. Desparately waiting for next epi..

    ReplyDelete
  2. Super and beautiful novel waiting next for next epi

    ReplyDelete
Previous Post Next Post