Dharak (Suno Na Sange Mar Mar Season 2) By Hina Asad Episode 18-19
Dharak (Suno Na Sange Mar Mar Season 2) By Hina Asad Episode 18-19
"مجھے اس طرح مت دیکھو اپنے ہوش کھو بیٹھوں گا ۔۔۔۔بہت
دھیمے اور سحر انگیز لہجے میں اس نے کہا تھا اس نے یکدم نظریں جھکائیں ۔۔۔اسکے دل
کی دنیا پل بھر میں زیر و زبر ہوگئی ۔۔۔۔ اسکی پاکٹ میں موجود موبائل ہر تھوڑی دیر
میں بار بار وائبریٹ ہورہا تھا،پہلے وہ اگنور کرتا رہا تھا مگر اب جب وائبریشن
مسلسل ہونے لگی تب اس نے فون نکال کر کال ریسیو کی ، دوسری جانب سے واثق نے جو
بتایا اس پر براق لب بھینچتا بمشکل اپنے تاثرات نارمل رکھ رہا تھا ۔۔۔۔ "میں دس منٹ میں آرہا ہوں۔۔" کہہ کر کال کٹ کرتا وہ ایک نظر ہیر کو دیکھ
بولا، "جتنے لمحے مجھے میسر ہوں گے انہیں تمہاری سنگت میں گزار کر حسین تر بنانا
چاہتا ہوں ۔۔۔۔ اس نے اپنی پوروں سے اسکا گال سہلاتے ہوئے بوجھل آواز میں کہا
۔۔۔۔۔ "تم سوجانا۔۔۔مجھے تھوڑی دیر ہو جائے گی۔۔" وہ جانے لگا تھا مگر تبھی ہیر نے بلا اختیار اس
کا ہاتھ پکڑ لیا تھا ،غلافی آنکھوں میں پریشانی دیکھ وہ رکا، "میں نے کبھی سوچا نہیں تھا کے زندگی میں کبھی
کسی کی محبت میرے قدموں کی زنجیر بن جائے گی " "میں محبت کو فضولیات قرار دیتا تھا اندازہ نہیں
تھا کے یوں تمہاری معصومیت کا اسیر ہوجاوں گا... " اسکا فسوں خیز لجہہ اسکی سماعتوں میں رس گھول
رہا تھا ۔ "ہیر ۔۔۔۔!!! "کیسا جادو کیا ہے تم نے مجھ پر جو تمہارے سوا کچھ سجھائی نہیں دے رہا " وہ اسکے چہرے پر جھولتی ہوئی لٹ کو ہولے سے
پھونک مار کر مزید جھلاتے ہوئے ذومعنی انداز میں بولا ۔ وہ بوکھلا کر دو قدم پیچھے
ہوئی تھی ۔ براق زور سے کھکھلا کر ہنس دیا ۔۔۔۔ وہ خجل سی ہوگئی ۔۔۔اور کمرے سے
باہر نکلنے لگی ۔۔۔ "کچھ کام ہے۔۔۔کوشش کروں گا جلد آنے کی۔۔" اس کا گال تھپتھپاتا وہ ہیر کی آنکھوں میں
امڈتے سوال کا جواب نرمی سے دیتا پلٹا،اب تاثرات بدل کر چٹان مانند سخت ہوئے جبکہ
کشادہ پیشانی شکنوں سے بھری تھی
Suno Na Sange MarMar Complete Novel Link
ان سب ویب،بلاگ،یوٹیوب چینل اور ایپ والوں کو تنبیہ کی جاتی ہےکہ اس ناول کو چوری کر کے پوسٹ کرنے سے باز رہیں ورنہ ادارہ کتاب نگری اور رائیٹرز ان کے خلاف ہر طرح کی قانونی کاروائی کرنے کے مجاز ہونگے۔
Copyright reserved by Kitab Nagri
ناول پڑھنے کے لیے نیچے دیئے گئےامیجز کلک کریں 👇👇👇
Mind-blowing epi bohat zabardast.and thank you so much long epi KY liye loved it ❤️💕🍀
ReplyDeleteBohat Kamal.bahtreen ❤️💕🍀
ReplyDeleteZabardast ❤️
ReplyDeleteSuperb episode
ReplyDeleteSuperb epi
ReplyDelete