Shehr E Dil Romantic Novel By kitab Chehra Episode 13
Shehr E Dil Romantic Novel By kitab Chehra Episode 13
"ہٹیں سامنے
سے۔۔"اپنی نم آنکھیں جھکاتی مدھم آواز میں بولی۔یشار لب بھینچے اسے دیکھتا
رہا۔یا شاید اس کا ضبط آزما رہا تھا۔زرمینے نے شکوہ بھری نگاہیں اٹھاکر اسے دیکھا
جو چیخ چیخ کر کہہ رہیں تھیں کہ وہ اسکے ساتھ ناانصافی کررہا تھا۔اور اس پل یشار
کو نجانے کیا ہوا تھا۔اسکے دل کو جیسے کسی نے دھیرے سے مسلا تھا۔
"ہٹیں پلیز۔۔"اسکے
بازو پر ہاتھ رکھتے ایک جانب کرنا چاہا مگر یشار اس کا وہی ہاتھ تھامتا ایک قدم
نزدیک ہوا تھا۔زرمینے نے سہم کر اسے دیکھا تھا۔
"میں نے تمہیں کہا تھا نا زرمینے
کہ خود کو بہت غلط جگہ پھنسا رہی ہو۔۔تو پھر اب اس فرار کی وجہ۔۔؟"اسکا نازک
ہاتھ پشت سے لگا۔اس بےباکی پر وہ شرم سے تڑپ ہی تو اٹھی تھی۔
"چھوڑیں مجھے۔۔یشار آپ حد
سے۔۔"
"کیا۔۔!!حد سے۔۔؟میں حد سے
بڑھ رہا ہوں۔۔؟حدیں تو تمہارے لیے اس گھر نے کراس کی ہیں۔۔میں اگر حدیں کراس کرنے
پر آیا تو یہ عمل بلکل نہیں کروں گا۔۔"اسکا اشارہ صرف اسکی کلائی تھامنے پر
تھا۔زرمینے کو لگا کسی نے اسکی قوتِ گویائی سلب کرلی ہو۔وہ سکتے کی کیفیت میں بس
اسے دیکھ رہی تھی۔اتنی قربت تو شاید اس نے کبھی تصور میں بھی نہ سوچی تھی جتنا نزدیک
آج یہ شخص اس کے پاس کھڑا تھا۔
"اور اب تو منکوحہ مقرر
ہوچکیں۔۔پھر کس بات کی حدیں۔۔؟"اس لمحے یشار کے لبوں ایک تمسخر سا ابھرا
تھا۔سامنے کھڑے وجود کی حالت ہی ایسی تھی کہ وہ حض اٹھائے بغیر نہ رہ سکا۔مگر
نجانے کیوں دور کہیں دل کے کسی کونے میں اسکی جھجھک اور مزاحمت اسکے دل کو بھائی
بھی تھی۔
ان سب ویب،بلاگ،یوٹیوب چینل اور ایپ والوں کو تنبیہ کی جاتی ہےکہ اس ناول کو چوری کر کے پوسٹ کرنے سے باز رہیں ورنہ ادارہ کتاب نگری اور رائیٹرز ان کے خلاف ہر طرح کی قانونی کاروائی کرنے کے مجاز ہونگے۔
Copyright reserved by Kitab Nagri
ناول پڑھنے کے لیے نیچے دیئے گئےامیجز کلک کریں 👇👇👇