Wadi E Kafraan Novel By Hadiqa Qureshi Episode 10
Wadi E Kafraan Novel By Hadiqa Qureshi Episode 10
“İ AM SORRY.”
اس نے اپنی بے دیھیانی کی
معافی مانگی کیونکہ وہ نظریں جھکا کر چل رہا تھا جس کی وجہ سے اسے سامنے آتی ہوئی لڑکی
نظر نہیں آئ اور کابلي جو اپنے دھیان میں چل رہی تھی سامنے موجود شخص کو نہ دیکھ سکی
اور براہ راست اس کہ سینے سے ٹکرا گئ۔غلطی دونوں طرفین کی تھی ۔
کچھ توقف کہ بعد جواب نہ پا کر حیدر نے پھر اس لڑکی کو
دیکھا جو ٹکٹکی باندھ کہ اسے عجیب گنگ انداز میں دیکھ رہی تھی۔ اسے لگا وہ اس کی زبان
نہیں سمجھ سکی ۔ حیدر نے اسے اشاروں سے سمجھانا چاہا ۔ حیدر نے خود کی طرف بائیں ہاتھ
کی انگلیوں سے اشارہ کیا (میں) پھر ہاتھ کو دل پہ رکھ دیا (دل سے ) اور ماتھے کو جھکایا
(شرمندہ ہوں)۔
(میں معافی چاہتا ہوں ۔) مگر
جواب نادار اسے لگا شاید یہ لڑکی گونگی ہے ۔
”کابلي !!!!!! وہ معافی مانگ
رہا ہے ۔“
”ہاں ں ں ں !!! “. نیلی نے
اس کہ کان میں سرگوشی کی جس سے کابلي فوراً سے ہوش میں آئ اور اپنے سامنے کھڑے شخص
کہ چہرے پہ الجھن بھرے تاثرات دیکھ کر سٹپٹاگئ۔
(ہاۓ شو!!! کابلي تو کتنی بڑی
گردوخ (گدھی) ہے ۔ کیسے تو اس آدمی کو آنکھیں پھاڑ پھاڑ کہ دیکھ رہی تھی جیسے آدم خور
اپنے شکار کو دیکھتا ہے۔) کابلي نے دل ہی دل میں خود کو ڈپٹا اور غصے سے آنکھیں میچی۔
(پہلے جواب نہیں دے رہی تھی
اب بلاوجہ غصہ بھی کر رہی ہے لگتا ہے ذہنی طور پہ Upset ہے۔) حیدر نے دل ہی دل میں سوچا
۔ اسے اس لڑکی کی ذہنی حالت پہ شک سا ہوا اور اس نے یہاں سے نکلنے میں ہی خود کی عافیت
جانی ۔ وہ وہاں سے چلا گیا اور کابلي بس دیکھتی رہ گئ۔
”کابلی کیا ہوگیا تھا تجھے؟؟؟؟۔۔۔۔۔۔۔“
نیلی نے اسے شاکی نظروں سے دیکھا۔
”کچھ نہیں یارا !۔۔۔۔۔۔۔ “
کابلي نے ماتھا مسلا ، جو درد بھول گیا تھا
محسوس ہوا ۔
ویسے اس شخص کو ہم نے کبھی
یہاں نہیں دیکھا لگتا ہے نیا ہے اس علاقے میں یا کوئ ٹورسٹ ہوگا۔ “ کابلي نے پر سوچ انداز میں کہا۔”
”ہاں ! اگلی بار اگر ملا اور
تم کومہ میں نہ گئ تو ضرور پوچھ لیں گے۔“نیلی نے لہجے میں پچھلے اختلاف کی ناراضگی
سموۓ ہوۓ کہا۔ جس پر کابلي نے اسے کوئی جواب نہ دیا فلحال وہ خود کی
کیفیت سمجھنے سے قاصر تھی۔
ناول پڑھنے کے لیے نیچے دیئے گئے ڈاؤن لوڈ کے بٹن پرکلک کریں
اورناول کا پی ڈی ایف ڈاؤن لوڈ کریں 👇👇👇
Direct Link
پچھلی اقساط پڑھنے کے لیے نیچے دئیے لنک پر کلک کریں 👇👇👇
ناول پڑھنے کے بعد ویب کومنٹ بوکس میں اپنا تبصرہ پوسٹ کریں اور بتائیے آپ کو ناول
کیسا لگا ۔ شکریہ
ReplyDeleteI like the article as you have given the best information about how to take admission in best colleges if you have to take admission in top MBA colleges in Delhi visit NDIM DELHI.