Jazwa Ka Amin by S Merwa Mirza Episode 10
Jazwa Ka Amin by S Merwa Mirza Episode 10
سنیک:-
"آپ روئیں تو مت، میری
طرف دیکھیں" آمن اسکی بری طرح انگلیاں مڑورنے پر اسکا ہاتھ پکڑے ہلکا سا اپنی
سمت کیے یہ کہہ کر بھی ظالم لگا اور جذوہ نے بھیگی پلکوں کا جھالر اٹھائے ظالم سی
شاکی نگاہ ڈالی۔
"باخدا آپ مجھے مار دیں
گی جذوہ" آمن اسکی سبز آنکھوں میں امڈتے سمندر سے خوف کھاتا بوکھلا کر جو
بڑبڑا اٹھا اس پر جذوہ نے بیقراری سے آمن کے ہونٹوں پر اپنی ہتھیلی رکھی۔
آمن نے اسکی اس حرکت پر آج اپنے دل کو
دھڑکتا محسوس کیا، یہ رات آمن پر وہ انکشاف کر گئی تھی جسے سوچ کر آمن الجھ کر رہ
گیا تھا۔
"اللہ نہ کرے آمن،
خدارا ایسا مت کہیں۔ آپ نے مجھے قبول کیا ہے ناں، میں تو سمجھ رہی تھی جذوہ قبول
ہو گئی ہے۔ جذوہ تو آپکا آئینہ ہے، آپ بھی رحم کرنے پر جتائیں گے تو آپکا نہیں
جذوہ کا زندگی پر حق ختم ہو جائے گا" جذوہ کی بھرائی آنکھیں اپنے حق کو
مانگنے پر بھی چھلک پڑیں، آمن کو لگا اسے اپنے سفاک لفظ ایک بار پھر واپس لے لینے
چاہیں۔
وہ اپنی ہتھیلئ کی پشت سے جذوہ کی آنسووں
سے تر گال سہلائے ماتھے پر اپنے ہونٹ جوڑے معذرت بھی اپنی طرز کی شاہانہ کر رہا
تھا۔
"مجھے سکون کی عادت
نہیں ہے تبھی اس بے وقت سرزد ہوتے مختصر نشاط انگیر اعمال کے وہشت ناک نتائج سے گریزاں
ہوں۔ آپ بہت معصوم ہیں جذوہ، بہت کھری اور خالص۔۔۔۔۔" آمن کا انداز آزردگی سے
بھرا تھا تبھی تو جذوہ سمجھ نہ پائی کہ آمن آخر کہہ کیا رہا ہے۔
"اور آپ نہ محبوب
اچھے ہیں نہ شوہر" جذوہ کا انداز معصومیت سے بھرا اور الزام لگانے سا تھا اور
خود جذوہ کو امید نہ تھئ کہ وہ آمن کے ہونٹوں پر مدت بعد آتی مسکان دیکھ سکے گی۔
"مجھے دے دیں"
جذوہ بے تابی سے اسکے ہونٹوں کو دیکھتی آنکھوں میں جھانکی جس پر آمن نے مسکان
معدوم کیے جذوہ کو حیرت سے دیکھا جیسے پوچھ رہا ہو کیا۔
"کیا؟" آمن کا
استفسار معصومانہ تھا۔
"اپنی کوہ نور سی
مسکراہٹ" جذوہ کی سبز آنکھیں آمن کو پرسکون کرتی تھیں اس میں شک نہ تھا، مگر
خود جذوہ کا آمن کی دھڑکن بڑھا کر پورے حق سے سانسوں پر اجارہ جما لینا آمن کی ہر
تھکن مٹا دیتا تھا۔
بے ساختہ آمن کے ہاتھ کی پکڑ جذوہ کی کمر
میں مضبوط ہوئی۔
اس سرور آگیں لمحے نے دونوں کو خوشی دی تھی
1st Episode link
2nd Episode Link
3rd Episode Link
4th Episode Link
5th Episode link
ان سب ویب،بلاگ،یوٹیوب چینل اور ایپ والوں کو تنبیہ کی جاتی ہےکہ اس ناول کو چوری کر کے پوسٹ کرنے سے باز رہیں ورنہ ادارہ کتاب نگری اور رائیٹرز ان کے خلاف ہر طرح کی قانونی کاروائی کرنے کے مجاز ہونگے۔
Ufff mein kya kahun
ReplyDeleteItna aalaw 👌🏻👌🏻 novel I've no words to describe the beauty of this novel
You're brilliant writer ☺️☺️
Words selection is just so good ☺️😃
I'm glad that I'm reading your novel this is my first time to read your novel 😄😊
Marwa yr ♥️♥️♥️♥️
Hats off to you 🥰🥰🥰