Jab Jiwan Raat Andheri Ho Novel By Noor E Arooj Episode 12
Jab Jiwan Raat Andheri Ho Novel By Noor E Arooj Episode 12
"دل، یہاں کیوں بیٹھی ہیں آپ؟ جانتی ہیں ناں اتنی ٹھنڈ میں
آپ کی طبیعت خراب ہوسکتی ہے" وہ تن فن کرتا اس کے سر پر پہنچا تھا مگر عنادل نے
جواب دینا دور اس کی سمت دیکھنا بھی گوارا نہیں کیا تھا۔
"ہم آپ سے بات کر رہے ہیں دلِ ابان" ابان اسے خاموش پاکر
دونوں ہاتھ اس کے اطراف میں کرسی پر رکھتے جھکا۔
"پہلی بات، مجھے اس فضول نام سے مخاطب کرنے کی ضرورت نہیں ہے
اور دوسری میں اس کمرے میں نہیں جاؤں گی چاہے کچھ بھی ہوجائے" دونوں بازو اس کے
سینے پر رکھتے اسے دور دھکیلا۔
"یہ سب لڑائی ہم روم میں جاکر بھی کر سکتے ہیں زندگی مگر فلحال
آپ کو اس ٹھنڈ میں سے اندر جانا ہوگا" ابان اس کی حرکت کو نظر انداز کرتے پھر
محبت سے بولا۔
"کہا ناں نہیں جاؤں گی تو مطلب نہیں جاؤں گی" وہ بھی ضد
کی پکی تھی۔
"اوکے ایز یو وش" کندھے اچکا کر کہتے وہ آرام سے اسے دونوں
بازوں میں اٹھا چکا تھا جبکہ عنادل اس کی اچانک حرکت پر ساکت سی رہ گئی۔
"ابان خان، چھوڑیں مجھے کیا فضول حرکت ہے یہ؟" رات کے
پہر اس کی اس درجہ قربت پر عنادل کی سانس رک رہی تھی اس پر اسی کمرے میں اس پہر جانے
کا سوچ کر دل عجیب ہورہا تھا۔
"ہم جانتے ہیں دل ہم نے بہت سے گناہ کیے ہیں جن میں سرِ فہرست آپ کا دل توڑنے کا گناہ ہے جس پر ہم تب تک معافی مانگتے رہیں گے جب تک آپ ہمیں معاف نہیں کر دیتیں، ہم نے ایک بار پہلے آپ پر جبراً تسلط جما کر جو گناہ کیا وہ دوبارہ کرنے کا سوچ بھی نہیں سکتے" اسے کمرے میں لاکر بیڈ پر بیٹھاتے وہ شرمندہ سا اس کے دونوں ہاتھ تھامتے بولا۔
Kitab Nagri start a journey for all social media writers to publish their writes.Welcome To All Writers,Test your writing abilities.
ان سب ویب،بلاگ،یوٹیوب چینل اور ایپ والوں کو تنبیہ کی جاتی ہےکہ اس ناول کو چوری کر کے پوسٹ کرنے سے باز رہیں ورنہ ادارہ کتاب نگری اور رائیٹرز ان کے خلاف ہر طرح کی قانونی کاروائی کرنے کے مجاز ہونگے۔
Thanks thanks thanks so much jaldi episode ke liye offff Kia tareef Karu Sachi alfaz nai zaberdast super 🌹🌹🌹🌹🌹🌹❤️❤️❤️❤️ please next episode jaldi please
ReplyDeleteepisode zabrdast te amazing lajawab minha or shaz 💝💕💖 sach mey shaz jesa humsafar bht kam milta hey 💕 baki ana dill or aban khan 💖💖sach mey episode outstanding te is key her kirdar lajawab hey
ReplyDelete