Shiddat E Talab Romantic Novel By Suneha Rauf Episode 7
Shiddat E Talab Romantic Novel By Suneha Rauf Episode 7
وہ دونوں خوش گپیوں میں مصروف تھے۔۔۔۔باسط
نے ہاتھ کی مٹھیاں بھینچی اور انہیں دیکھنے لگا۔
رباب کا ہاتھ فاحد کے کندھے پر دیکھتے
اس نے شعلہ بار نگاہوں سے اسے دیکھا اور نمبر ملاتے فون کان سے لگایا۔
اگلے پانچ منٹ بعد گراؤنڈ فلور پر جانے
والی لفٹ بند ہو جانی چاہئے۔
وہ اس کے پیچھے گیا جہاں وہ دونوں لفٹ
میں جا رہے تھے اس نے فاحد کا کندھا تھپتھپایا تو اس نے پیچھے مُڑ کر دیکھا رباب چونکے
آگے تھی اس لیے کچھ دیکھ نہ پائی۔
جی ۔۔۔۔۔
"میری بیوی سے دور رہو فاحد۔۔۔۔"
"یہی تمہارے حق میں بہتر ہے اور جاؤ مجھے اپنی بیوی سے کچھ
بات کرنی ہے۔۔۔"بنا اس کی بات سنے وہ اس کے پیچھے لفٹ میں داخل ہوا اور فوراً
گراؤنڈ فلور کا بٹن دبایا۔
وہ جو فون چیک کر رہی تھی اس نے مسکرا
کر اوپر دیکھا اپنے سامنے موجود شخص کو دیکھتے اس کی مسکراہٹ تھمی۔
"تم ۔۔۔۔۔؟"
"کیوں اب اس تھوڑے سے عرصے میں یہ بھی بھول گئی ہو کہ تم شادی
شدہ ہو اور ایک عدد شوہر ہے تمہارا" باسط نے ایک قدم اس کی طرف لیتے کہا۔
"مجھے کوئی بات نہیں کرنی۔۔۔اور فاحد کہاں ہے تم اندر کیسے
آئے۔۔؟"
"ابھی میں موجود ہوں مجھ سے بات کرو" اس کا فون ہاتھ سے
لیتے لفٹ کی دیوار پر مارتے دھاڑا۔
"تمہارا دماغ خراب ہے وہ چیخی ۔۔۔۔"اور جھٹکے سے لفٹ رکتے
محسوس کر اس نے بے یقنینی سے یہاں وہاں دیکھا۔
"یہ۔۔۔۔"
"یہ۔۔۔کیوں رُک گئی۔۔۔؟"
"وہ شخص تمہارے ساتھ کیا کر رہا تھا ۔۔۔؟"
"تم سے مطلب۔۔۔"
"مسٹر باسط ضیاء اپنے کام سے کام رکھو" اس نے اس کے سینے
پر ہاتھ رکھتے دھکا دینے والے انداز میں کہا جو اس کے نزدیک آیا تھا۔
"مت بھولو کہ اب بھی میرے نکاح میں ہو"۔۔۔۔۔باسط نے اس
کی کلائی کو مروڑتے اس کی قمر سے لگایا۔
"دور رہو۔۔۔۔۔"رباب نے اسے دیکھتے کہا باسط نے اسے دیکھا
جس کی آنکھوں کے نیچے ہلکے تھے اب اور وہ کافی کمزور بھی ہو گئی تھی پہلے سے۔
"مجھ سے دوری کا کافی صدمہ لیا ہے تم نے۔۔۔"اس کی دکھتی
رگ پر ہاتھ رکھتے وہ مسکرایا۔
"تمہاری غلط فہمی ہے۔۔۔میں خوش ہوں کہ وقت پر ایسے شخص سے میرا
پیچھا چھوٹ گیا جس کا دل ہی میلا ہے ۔۔۔۔۔"
باسط نے اس کا چہرہ تھامتے اسے پیچھے
لفٹ کی دیوار سے لگایا۔۔۔۔
"تمیز سے بات کرو رباب۔۔۔۔۔"
"کس رشتے سے۔۔۔۔کیا میں تمہیں جانتی ہوں۔۔۔؟"وہ تلخی سے
بولی۔
ان سب ویب،بلاگ،یوٹیوب چینل اور ایپ والوں کو تنبیہ کی جاتی ہےکہ اس ناول کو چوری کر کے پوسٹ کرنے سے باز رہیں ورنہ ادارہ کتاب نگری اور رائیٹرز ان کے خلاف ہر طرح کی قانونی کاروائی کرنے کے مجاز ہونگے۔
Copyright reserved by Kitab Nagri
ناول پڑھنے کے لیے نیچے دیئے گئےلنک پرکلک کریں 👇👇👇
Wahoo super 🌹🌹❤️❤️❤️❤️ Kia tareef Karu Sachi alfaz nai please next episode jaldi please
ReplyDeleteWOWWWWWWW KAMAL
ReplyDeleteepic as always🙌
ReplyDeletenovel ki episode e open nai hu esy ap jesy pehly post krti thi us tra post main kya problem thi😠😤🤯😡
ReplyDeletejaldi kr dia krain upload episode kya faida agr parhny ka charm hi khatam hu jaye 😤😖
ReplyDelete