Breaking News

6/recent/ticker-posts

Header Ads Widget

Ahl E Junoon Novel By Kitab Chehra Episode 23

Ahl E Junoon Novel By Kitab Chehra Episode 23

Ahl E Junoon Novel By Kitab Chehra Episode 23

Novel Name : Ahl E Junoon
Writer Name : Kitab Chehra
Category : Kitab Nagri Special

اذلان پہلو بدلتا ٹائی کی نوڈ ٹھیک کرکے ساتھ ساتھ اسکا جائزہ بھی لے رہا تھا جس نے ایک بار نگاہ ملانے کے بعد دوبارہ نظر اٹھا کر بھی نہیں دیکھا تھا۔کیمرے کی جانب دیکھ کر ایک مخصوص انداز میں مسکراتے اس نے بےاختیار ہی اسکی گود میں رکھا چوڑیوں سے سجا ہاتھ اپنے ہاتھ میں لیا تھا۔اغمازہ کے وہم و گمان میں نہ تھا یہ شخص یوں سب کے سامنے اتنی بےباکی سے اسکا ہاتھ تھام لے گا۔اسکے چہرے کا رخ بےساختہ ہی اسکی جانب مڑا تھا۔اس بار وہ اسی کی جانب متوجہ تھا۔۔

"کونسے ہاتھ پر میرا نام لکھا ہے۔۔؟"ہلکا سا اسکے قریب جھکتے گھمبیر لہجے میں پوچھا۔اغمازہ کی تحیر بھری آنکھوں میں ناسمجھی سی ابھری تھی۔۔۔

"جج۔۔۔جی۔۔؟"وہ تو اسکی حرکت پر سن ہوئی بیٹھی تھی۔کہاں اسکے سوال پر توجہ دیتی۔۔

"میں نے سنا ہے دلہن اپنے دولہا کا نام اپنی ہتھیلی پر لکھواتی ہے۔۔"اسکے مدہوش کن انداز پر اغمازہ کا دل اس پل اتنی زور سے دھڑکا کہ وہ بخوبی اسے کانوں میں دھڑکتا محسوس کرسکتی تھی۔۔گال یکدم ہی سرخ پڑے تھے۔اسکی جانب سے کوئی جواب نہ پاکر اذلان نے اسکی چھوٹی سی حنا سے سجی ہتھیلی کھول کر اپنے سامنے کی۔اغمازہ نے کسمساکر اپنا ہاتھ چھڑانا چاہا۔وہ شاید بھول چکا تھا کہ دونوں اس وقت کہاں بیٹھے ہیں مگر اغمازہ کو پوری طرح یاد تھا۔۔

"پلی۔۔پلیز۔۔ہاتھ چھوڑیں۔۔"

"تم نے میرا نام نہیں لکھوایا۔۔؟"اسکی بات نظرانداز کرتے اذلان نے سیریس لہجے میں اس سے پوچھا تھا۔جس پر وہ تھوک نگلتی سامنے کیمرہ مینز کی جانب دیکھنے لگی۔۔

"میں کچھ پوچھ رہا ہوں۔۔۔"

"پپ۔۔پلیز ابھی۔۔ابھی چھوڑ دیں۔۔"نرم آواز میں التجا کی تھی۔

"اغمازہ۔۔۔!! اگر آج رات مجھے تمہاری ہتھیلی پر اپنا نام نہ ملا نا تو سمجھ لینا خیر نہیں تمہاری۔۔۔"اس نے لہجے میں وارننگ لیے اسکی مورت جیسی شکل کو دیکھا تھا اور اپنے دونوں ہاتھوں میں اسکا نازک سا ہاتھ آہستہ سے دباتا اٹھ کھڑا ہوا۔اسکی دھمکی پر وہ اندر تک سہم اٹھی تھی۔بےخیالی میں ہی اسے خود سے دور اپنے دوستوں کی جانب بڑھتا دیکھتی رہی۔یہ تو اسے بھی معلوم نہ تھا کہ مہندی والی نے اذلان سبطین اسکے ہاتھ پر لکھا بھی تھا یا نہیں۔۔۔!!


Kitab Nagri start a journey for all social media writers to publish their writes.Welcome To All Writers,Test your writing abilities.
They write romantic novels,forced marriage,hero police officer based urdu novel,very romantic urdu novels,full romantic urdu novel,urdu novels,best romantic urdu novels,full hot romantic urdu novels,famous urdu novel,romantic urdu novels list,romantic urdu novels of all times,best urdu romantic novels.
Ahl E Junoon Novel By Kitab Chehra Episode 23  is available here to download in pdf form and online reading.
Click on the link given below to Free download Pdf
Free Download Link
Click on download
give your feedback

ان سب ویب،بلاگ،یوٹیوب چینل اور ایپ والوں کو تنبیہ کی جاتی ہےکہ اس ناول کو چوری کر کے پوسٹ کرنے سے باز رہیں ورنہ ادارہ کتاب نگری اور رائیٹران کے خلاف ہر طرح کی قانونی کاروائی کرنے کے مجاز ہونگے۔

Copyright reserved by Kitab Nagri

ناول پڑھنے کے لیے نیچے دیئے گئےلنک پرکلک کریں 👇👇👇



 پچھلی قسط پڑھنے کے لیے نیچے دئیے لنک پر کلک کریں 👇👇👇

ناول پڑھنے کے بعد ویب کومنٹ بوکس میں اپنا تبصرہ پوسٹ کریں اور بتائیے آپ کو ناول
 کیسا لگا ۔ شکریہ

Post a Comment

5 Comments

  1. Superbbbb novel

    ReplyDelete
  2. Wahoo super offf kia tareef Karu Sachi alfaz nai zaberdast super 🌹🌹🌹❤️❤️❤️❤️❤️❤️ please next episode jaldi please

    ReplyDelete
  3. Episode display he nhi ho rhi

    ReplyDelete
  4. Mashallah superb episode waiting for next episode

    ReplyDelete
  5. Next epi ai ha ya Ni koi btaye ga

    ReplyDelete