Ahl E Junoon Novel By Kitab Chehra Episode 19
Ahl E Junoon Novel By Kitab Chehra Episode 19
"چھ۔۔چھوڑیں
مجھے۔۔۔"اسکی گرفت میں مچلتی دبی آواز میں چیخی کیونکہ اگر سارا تک ہلکی سی
آواز بھی پہنچ جاتی تو شاید وہ منہ دکھانے کے قابل بھی نہ رہتی۔۔
"کیوں سارا کو بلاؤ شاید
وہ کچھ مدد کردے کیونکہ اسکا بھائی تو اب کوئی رعایت نہیں دے گا۔۔"اسکے لبوں
پر مچلتی مسکراہٹ اور بڑھتی قربت اغمازہ کے حواس مختل کرنے لگی تھی۔۔
"میں جانتی ہوں آپ نے مجھے
سارا کے کمرے سے اسی لیے نک۔۔نکلوایا ہے۔۔"تپتے رخسار پر آنسو لڑیوں کی صورت
گرے تھے۔۔اذلان کے لبوں پر ایک مسکراہٹ ابھری۔۔۔ایک شیطانی مسکراہٹ۔۔
"عقلمند ہو۔۔۔"جب
اذلان کی نگاہ اسکے قاتل تل پر ٹھہر گئی جسے دیکھ کر وہ اب بھی خود کو بےبس ہوتا
محسوس کررہا تھا اور دوسری جانب اسکی کیفیت سے انجان اغمازہ کو اس اقرار پر اپنا
وجود سن پڑتا محسوس ہوا۔۔۔کتنی پاگل تھی وہ اس شخص کی دھمکی پر کمرا ہی تبدیل کر
لیا۔۔اس سے پہلے کہ وہ اسکے تل تک پہنچتا اغمازہ نے اسکی ڈھیلی پڑتی گرفت کا فائدہ
اٹھاتے پوری قوت سے پرے دھکیلا۔اذلان اس حملے کےلیے تیار نہ تھا اسی لیے ایک قدم
پیچھے ہٹا تھا۔۔اور متاثر کن انداز میں اسے دیکھا جو بیڈ کی دوسری جانب جا کھڑی
ہوئی تھی۔شال خود پر لپیٹے خون خوار آنکھوں سے اسے گھور رہی تھی۔اس پل وہ ایک ہرنی
معلوم ہوئی تھی۔۔اذلان نے پہلی بار اسکا یہ روپ دیکھا تھا ورنہ وہ ہمیشہ چپ چپ اور
سہمی ہوئی ہی ملتی تھی اسے۔۔
"جانتی ہو اس دنیا میں
تمہارا سب سے قریبی رشتہ اب کس سے ہے۔۔۔؟"اسکے سوال پر اغمازہ کی آنکھوں میں
ناسمجھی سی ابھری تھی۔۔جب اذلان نے اپنا انگوٹھا سینے پر مارا تھا۔۔
"اور مجھ سے دوری ممکن نہیں اغمازہ اذلان سبطین۔۔اب تو بلکل بھی نہیں۔۔
ان سب ویب،بلاگ،یوٹیوب چینل اور ایپ والوں کو تنبیہ کی جاتی ہےکہ اس ناول کو چوری کر کے پوسٹ کرنے سے باز رہیں ورنہ ادارہ کتاب نگری اور رائیٹران کے خلاف ہر طرح کی قانونی کاروائی کرنے کے مجاز ہونگے۔
Copyright reserved by Kitab Nagri
ناول پڑھنے کے لیے نیچے دیئے گئےامیجز پرکلک کریں 👇👇👇
پچھلی قسط پڑھنے کے لیے نیچے دئیے لنک پر کلک کریں 👇👇👇
Zbrdast...Bht Ala novel bht interesting or acha hy...next epi ka intizar rhy ga
ReplyDeleteZaberdast super 🌹🌹❤️❤️❤️
ReplyDeleteSupperrrbbb
ReplyDeleteNice.keep it up
ReplyDelete