Ahl E Junoon Novel By Kitab Chehra Episode 20
Ahl E Junoon Novel By Kitab Chehra Episode 20
"اغمازہ کہاں
ہے۔۔؟"باسط کے سوال پر اذلان کا انٹرکام پر جاتا ہاتھ بیچ میں ہی ٹھہر
گیا۔۔جبڑے اتنی سختی سے آپس میں بھینچے تھے کہ کنپتی کی نسیں واضح ابھرتی ہوئی نظر
آئیں۔۔۔
"میرے پاس رکھوا کر گئے
تھے اسے۔۔؟"سرخ پڑتی آنکھیں لیے اسے دیکھا لہجہ حتہ المکاں نارمل رکھنا چاہا
تھا مگر اس کے اندر ایک لاوا سا پکنا شروع ہوچکا تھا۔۔
"آج سے ڈھائی ماہ پہلے
سنعیہ آنٹی کے ہاسپٹل کے بلز آپ نے ادا کیے تھے ان کی دیکھ بھال کی ذمہ داری آپ نے
اپنے کندھوں پر لی ہوئی تھی۔۔اب آپ بتائیں کہاں ہیں وہ دونوں۔۔۔؟"
"جب اتنی معلومات نکلوا لی
تھی تو دیکھ بھال کےلیے بھی آجاتے مجھے اپنے کندھے پیش نہ کرنے پڑتے۔۔"اسکے
طنز پر باسط نے بےبسی سے اپنی مٹھیاں جکڑی تھیں۔۔
"مجھے نہیں معلوم تھا کہ
ان کی کنڈیشن ایسی ہے۔۔اس وقت میں بھی کرائسس میں تھا۔۔"اس بار اسکے لہجہ
مدھم اور کچھ شرمندہ شرمندہ سا تھا۔اذلان کے لبوں پر ایک تمسخرانہ مسکراہٹ ابھری۔۔
"میں ان کے گھر بھی گیا
مگر وہ بھی بند پڑا ہے اسی لیے جاننے آیا ہوں آپ سے۔۔پلیز مجھے بتائیں وہ کہاں
ہے۔۔۔؟"اسکی بےقراریاں اذلان سبطین کے دل و دماغ پر بجلیوں کی طرح گر رہی
تھیں۔۔مگر اسکا اثر اپنے چہرے پر ظاہر ہونے نہیں دیا تھا۔۔۔
"تمہیں کرنا کیا ہے اس سے
مل کر۔۔؟"
"کیا مطلب کیا کرنا
ہے۔۔منگیتر ہے وہ میری۔۔"
"پھر تو تمہیں ہر صورت
اسکے ساتھ ہونا چاہیے تھا۔۔کہاں چلی گئی تھی تمہاری یہ سو کالڈ بےقراری کہ اسکی
ماں کے آخر وقت میں اسے دلاسہ دینے والا منگیتر موجود نہ تھا۔۔۔"ایک ایک لفظ
پر زور دیتے وہ سخت لہجے میں بولا مگر باسط تو اسکی آخری بات پر ہی سناٹے میں
آگیا۔۔
ان سب ویب،بلاگ،یوٹیوب چینل اور ایپ والوں کو تنبیہ کی جاتی ہےکہ اس ناول کو چوری کر کے پوسٹ کرنے سے باز رہیں ورنہ ادارہ کتاب نگری اور رائیٹران کے خلاف ہر طرح کی قانونی کاروائی کرنے کے مجاز ہونگے۔
Copyright reserved by Kitab Nagri
ناول پڑھنے کے لیے نیچے دیئے گئےامیجز پرکلک کریں 👇👇👇
پچھلی قسط پڑھنے کے لیے نیچے دئیے لنک پر کلک کریں 👇👇👇
Offf zaberdast super 🌹🌹🌹🌹❤️❤️❤️ please next episode jaldi please
ReplyDelete