Ararat Romantic Novel By Kiran Aftab Episode 9
Ararat Romantic Novel By Kiran Aftab Episode 9
"وہ لڑکی حزام داؤد کی
سمجھ سے بالاتر تھی، وہ سمجھ نہیں پارہا تھا کہ دنیا کی ہر عورت کو سمجھنا اتنا ہی
مشکل ہے یا پھر حر متحشم دنیا کی واحد عورت ہے جسے وہ سمجھنے سے قاصر ہے"
اُسے گھورنے کے بعد وہ
گویا ہوا"میڈیا ہمارے پیچھے ہے عوام طرح طرح کے سوال کر رہے ہیں اور آپ کو
ناشتے کی پڑی ہے۔اتنی سیریئس کنڈیشن میں کوئی اتنا لاپرواہ کیسے ہوسکتا ہے۔"
چچ ۔۔۔" حزام نے غصے
سے چہرہ دوسری جانب کیا تھا۔
"ایک تو مجھے آپ کا یہ
ایٹی ٹیوڈ بلکل پسند نہیں۔" حر نے صاف گوئی کا مظاہرہ کیا۔
"مجھے بھی آپ کا یہ۔۔۔یہ
ایٹی ٹیوڈ نہیں پسند"وہ مینیو کارڈ کی طرف اشارہ کرتا مستفسر ہوا۔
"آپ جانتی ہیں ناں ہم کتنی
بڑی مشکل میں ہیں ،اُسکے بعد بھی آپ کسی ربوٹ کی طرح بی ہیو کر رہی ہیں۔۔۔یوں جیسے
کچھ نہیں ہوا۔۔۔ سب نارمل ہے۔"
"نارمل نہیں ہے تو ہوجائے
گا۔۔۔ہر بات پہ بچوں کی طرح ری ایکٹ کرنا ضروری نہیں۔
اور آپ کے غصے نے کونسا
اس مسئلے کو حل کر دیا ہے"
"اب آپ میری انسلٹ کر رہی
ہیں،میں اسطرح کے لہجوں کا عادی نہیں۔"خود کا موازنہ بچوں سے کیا جانا اَسے
بےحد چبھا تھا۔
"میں آپ سے کسی قسم کی
کوئی بحث نہیں کرنا چاہتی۔آپ کے پاس مسئلے کا کوئی حل ہے تو بولیں ورنہ میرے بریک
فاسٹ کرنے تک خاموش رہیں اور مجھے کچھ سوچنے دیں۔"
"او۔۔۔بریک فاسٹ ۔۔۔
یا!بریک
فاسٹ۔۔۔"اُسنے طنزیہ انداز میں کہتے پشت کرسی سے ٹکائی اور عصاب کو ڈھیلا
چھوڑا
انداز ایسا تھا جیسے
"کھاؤ۔۔۔شوق سے کھاؤ۔۔"
ان سب ویب،بلاگ،یوٹیوب چینل اور ایپ والوں کو تنبیہ کی جاتی ہےکہ اس ناول کو چوری کر کے پوسٹ کرنے سے باز رہیں ورنہ ادارہ کتاب نگری اور رائیٹران کے خلاف ہر طرح کی قانونی کاروائی کرنے کے مجاز ہونگے۔
ان سب ویب،بلاگ،یوٹیوب چینل اور ایپ والوں کو تنبیہ کی جاتی ہےکہ اس ناول کو چوری کر کے پوسٹ کرنے سے باز رہیں ورنہ ادارہ کتاب نگری اور رائیٹران کے خلاف ہر طرح کی قانونی کاروائی کرنے کے مجاز ہونگے۔
Copyright reserved by Kitab Nagri
ناول پڑھنے کے لیے نیچے دیئے گئےلنک پرکلک کریں 👇👇👇
پچھلی اقساط پڑھنے کے لیے نیچے دئیے لنک پر کلک کریں 👇👇👇
Offff Kia tareef Karu Sachi alfaz nai zaberdast super 🌹❤️💖💖💖 please next episode jaldi
ReplyDelete