Raah E Yaar Khayal Yaar Novel By Waheed Sultan Episode 9
Raah E Yaar Khayal Yaar Novel By Waheed Sultan Episode 9
شام ہوتے ہی انسپیکٹر جمشید نے کوتوالی تھانے کے ایس ایچ او
کو اپنے فلیٹ میں ڈنر پر مدعو کیا۔ انسپیکٹر جمشید نے ڈنر کے دوران ایس ایچ او کو بتایا
کہ جس صبا نامی لڑکی کو اُس نے گرفتار کیا ہے انسپیکٹر جمشید کے لیے بہت اہم ہے۔ انسپیکٹر
جمشید کی بات سن کر کوتوالی تھانے کا ایس ایچ او چونکا اور اُس نے انسپیکٹر جمشید کو
سوالیہ نگاہوں سے دیکھا تو انسپیکٹر جمشید نے اُسے بتایا کہ صبا حسن کی دیوی ہے اور
اُس کے بہت سے عاشق ہیں بس یہی وجہ ہے کہ صبا کے ذریعے ہم بہت سارا پیسہ کما سکتے ہیں۔
انسپیکٹر جمشید کی بات سن کر کوتوالی تھانہ کا ایس ایچ اور حیران ہو گیا اور اُس نے
ایک نظر دستر خوان پر ڈالنے کے بعد انسپیکٹر جمشید کو متحیر نگاہوں سے دیکھا تو انسپیکٹر
جمشید نے اُس بتایا کہ صبا کے ذریعے جتنا بھی پیسہ کمایا جائے گا اُس کمائی کا بیس
فیصد کوتوالی تھانہ کے ایس شہباز کو دیا جائے گا۔
۔"ہم صبا کے ذریعے کتنا کما سکیں گے؟"کوتوالی تھانہ کے ایس
ایچ او شہباز نے انسپیکٹر جمشید سے پوچھا۔
۔"ہم لاکھوں روپے کما سکیں گے۔"انسپیکٹر جمشید نے کہا اور
پھر اُس نے ایس ایچ او شہباز کا اپنا سارا پلان بتا دیا۔
پلان بتانے کے بعد انسپیکٹر جمشید نے چند کرنسی نوٹ ایس ایچ او شہباز کو دئیے اور پھر انسپیکٹر جمشید کی آواز پر ایک نوجوان لڑکی لاؤنج میں آئی تو انسپیکٹر جمشید نے اُس لڑکی کو سمی کے نام سے مخاطب کیا۔ انسپیکٹر جمشید نے ایس ایچ او شہباز کو بتایا کہ سمی جیل میں صبا کے ساتھ رہے گی اور پھر شہباز نے جمشید کو بتایا کہ وہ ابھی جا کر سمی کو صبا کے ساتھ جیل میں بند کر دے گا اور کل تک وہ جمشید کا ٹرانسفر تھانہ کوتوالی میں کروا کر صبا کا کیس بھی تفتیش کے لیے اُسے ہی دے دے گا۔
ان سب ویب،بلاگ،یوٹیوب چینل اور ایپ والوں کو تنبیہ کی جاتی ہےکہ اس ناول کو چوری کر کے پوسٹ کرنے سے باز رہیں ورنہ ادارہ کتاب نگری اور رائیٹرز ان کے خلاف ہر طرح کی قانونی کاروائی کرنے کے مجاز ہونگے۔
Copyright reserved by Kitab Nagri
ناول پڑھنے کے لیے نیچے دیئے گئےامیجز پرکلک کریں 👇👇👇
پچھلی اقساط پڑھنے کے لیے نیچے دئیے لنک پر کلک کریں 👇👇👇
4rd Episode Link
ناول پڑھنے کے بعد ویب کومنٹ بوکس میں اپنا تبصرہ پوسٹ کریں اور بتائیے آپ کو ناول
کیسا لگا ۔ شکریہ