Darde Dil Ki Tu Dawa Romantic Novel By Zohra Farrukh Hasan Episode 12

Darde Dil Ki Tu Dawa Romantic Novel By Zohra Farrukh Hasan Episode 12

Darde Dil Ki Tu Dawa Romantic Novel By Zohra Farrukh Hasan Episode 12

Novel : Darde Dil Ki Tu Dawa
Writer Name : Zohra Farrukh Hasan
Category : Episodic

ایلیار سوتے سوتے میں مسکرا اٹھا کوئی بہت ہی پیار سے آہستہ آہستہ سے اس کے گال سہلا رہا تھا، ان ہاتھوں کو تھام کر اس نے لبوں سے لگا کر آنکھیں کھولی _آنکھیں کھلتے ہی چھوٹے چھوٹے ہاتھ اس کے سامنے تھے _اس نے جھٹ سے پوری آنکھیں کھول دی ______

"چاچو آپ میرے پاس سو جاتے_" عادل بڑے پیار سے اس کے بازوں پر چھڑا ہوا تھا _ایلیار نے گردن موڑ کر ادھر دیکھا جہاں رات ثمین تھی وہ اب بھی اس کے بازوں سے لگی ہوئی تھی مگر حالات سے بےخبر _اس کی کمر سے بازوں نکال کر اس نے عادل کو تھاما اب یہ حال تھا کی اس کاؤچ پر وہ تینوں ہی سمائے ہوئے تھے _

اس کے سینے سے لگی ثمین اور ایک ہی طرف عادل میاں چپک گئے تھے وہ دونوں کو ایک ایک بازوں سے سنبھالے تھا _"آپ ابھی اٹھے ہے _ " ایلیار نے  بہت ہی دھیمی آواز میں پوچھ کر پیار سے لپٹے عادل کا گال چوما ______

" ہاں مما بولی اپنے چاچو کو اٹھا دو، پورے گھر والے رومانٹک مووی دیکھ چکے ہے _چاچو رومانٹک مووی کون سی ہے اس میں کارٹون کریکٹر کون والا ہے _ " عادل معصومیت سے اس کے سینے پر کہنی ٹیکے آرام سے پوچھ رہا تھا _یہ نیلم بھابھی بھی وہ کراہا تھا سوتے وقت یہ تو بھول ہی گیا تھا کی صبح بھی ہوگی اب نجانے کون کون دیکھ کر گیا تھا ______

" عاقب کہاں ہے بیٹا _" اس نے موضوع بدلنے کی غرض سے پیار سے پوچھا _

" بابا کے پاس، میں یہاں بھاگ آیا چاچو آپ میرے پاس کیوں نہیں سوئے، چاچی کیوں سوئی ہے آپ کے پاس _" اس کی شکایت پر ایلیار بس مسکرا دیا _" چاچی اتنی بڑی ہوکر ڈرتی ہے _ " عادل کی باتیں جاری تھی ______

" وہ تمھیں کیسے لگا_ " اس بار چہرہ موڑ کر بےخبر ثمین کی طرف بھی دیکھا ____

" آپ سے لپٹ کر جو سوئی ہے میں بھی مما سے لپٹ جاتا ہوں جب ڈر لگتا ہے _" اس بار وہ اپنی ہنسی نہیں روک پایا _

" آپ تو بہت بہادر ہے _" اس پر اسے ڈھیروں پیار آیا تھا خود سے اور لگا لیا _" وہ تو میں ہوں مگر بچہ بھی ہوں نا مگر چاچی تو بچی نہیں _ "

" بچی ہی ہے..  تمھارے چاچو کی بچی ہے نا اس لئے چاچو کو چاچی کو لے کر سونا پڑتا ہے اور تم یہ سیکریٹ کبھی کسی کو بتانا نہیں ورنہ چاچی غصہ ہو گی _ " ایلیار نے مسکراہٹ دبا کر اسے سمجھایا عادل نے جھٹ سے گردن ہلا دی _

" مائی گڈ بوائے _" لگاتار چل رہی ان کی باتوں نے آخر کار ثمین کی نیند میں خلل ڈالا ہی تھا _میچی میچی آنکھوں کو کھولا تو دوسرے لمحے میں آنکھیں پوری کھل گئی _____

" چاچی اٹھ گئی _" عادل نے پٹ سے کہا ایلیار نے سر موڑ کر جاگی ثمین کو دیکھا _وہ پوری آنکھیں کھولے عادل کو دیکھ رہی تھی بوکھلا کر اٹھنے میں ان دونوں کے کچھ سمجھنے سے پہلے ہی میڈم کاؤچ کے نیچے تھی _____

"اللہ میں مر گئی_" ایلیار نے اپنا سر تھام لیا اس کے گرتے ہی عادل تو پہلے ہی اچھل کر  نیچے  بیٹھا تھا وہ بھی تیزی سے اٹھ کر اس کے پاس آ گیا _"چوٹ تو نہیں لگی " _

" نہیں بہت مزہ آیا گر کر_ “ اپنی کمر سہلاتی وہ غرایی _____

" اب کیا پوچھوں  بھی نہیں، اتنا ہڑبڑانے کی کیا ضرورت تھی _"  اس کا ہاتھ تھام کر اٹھاتے ہوئے اس نے سر بھی ہلایا _عادل خاموشی سے دونوں کو بس دیکھ رہا تھا _

"ایلی ہم یہاں تھے سب نے دیکھا ہوگا _" پھر سے کاوچ پر بیٹھتے ہوئے اس کی شکل دیکھنے لائق تھی عادل نا ہوتا تو وہ شرارت کر ہی بیٹھتا _

" ہاں تو کیا _" اس پر سے نظر ہٹا کر بلینکٹ دیکھا جو نجانے کس نے ان دونوں کے اوپر ڈالا تھا _شاید بڑی ماں…..

" تو کیا _" اس سے زیادہ وہ سوچ نا سکا عادتاً وہ چلائی ______

" چاچی کان دکھتے ہیں_" عادل کانوں پر ہاتھ رکھ کر دور ہٹا تو ایلیار مسکرا کر اسے گود میں لے چکا تھا _

" اتنے نازک بھی نہیں ہو تم_ " فوراً منھ بنایا _______

" اس گھر میں تم سے زیادہ نازک کوئی نہیں، پیر ٹھیک ہے تو چلو روم میں چلتے ہیں _" عادل کا سر کاندھے سے لگا کر ثمین کو اشارہ کیا _____

" تم تو دور ہی رہنا مجھ سے، جب تک پورا بے عزت نا کروا دوں گے تمھیں چین نہیں، _" تپ کر کمبل کا کونا پکڑ کر کاوچ پر پٹکا _" ایک منٹ یہ کمبل یہاں کیسے یعنی_ " اس کی شکل رونی جیسی ہو گئی ______

" ایٹس ناٹ اے میٹر میاں بیوی ہے ہم کول ڈاؤن…. " اپنی مسکراہٹ دباتا وہ اسے  تسلی دے رہا تھا _____

" قسم سے ایلی_ " کمبل وہی پٹخ کر اپنا دوپٹہ کھینچا جو ایلیار کے نیچے دبا تھا _" اپنا پہاڑی وجود ہٹاؤ اب، پورا دوپٹہ ہی مسل دیا _" وہ تو جیسے کاٹ کھانے کو دوڑ رہی تھی _______

" عادل میاں ہم چلے اپنے روم میں آپ اپنی چاچی کو سنبھالے اوکے _" وہ اپنی خیر مناتا ہوا عادل کو کاوچ پر بیٹھا کر اٹھ گیا _______

" ہاں جاؤ اب روم میں گھس جاؤ… ہر بار کی طرح _" وہ اتنی جلدی کہاں چھوڑنے والی تھی _

" تم بھی چلو روکا ہے میں نے _ " پوری خوشی سے مشورہ دیا ______

" میری جوتی جاتی ہے تمھارے ساتھ_ " عادل دونوں کی بس شکل دیکھ رہا تھا سمجھ میں نہیں آ رہا تھا کی جھگڑا کیوں ہو رہا ہے ___

" چاچی آپ چاچو سے کیوں لڑ رہی ہے انہوں نے تو آپ کو نہیں گرایا _ " بچہ بیچارہ کیا سمجھتا وہی بولا جو دیکھ رہا تھا _اس بار ثمین وہاں سے اٹھ کر واک آؤٹ ہی کر گئی ______

Kitab Nagri start a journey for all social media writers to publish their writes.Welcome To All Writers,Test your writing abilities.
They write romantic novels,forced marriage,hero police officer based urdu novel,very romantic urdu novels,full romantic urdu novel,urdu novels,best romantic urdu novels,full hot romantic urdu novels,famous urdu novel,romantic urdu novels list,romantic urdu novels of all times,best urdu romantic novels.
Darde Dil Ki Tu Dawa Romantic Novel By Zohra Farrukh Hasan Episode 12 is available here to online reading.
give your feedback

ان سب ویب،بلاگ،یوٹیوب چینل اور ایپ والوں کو تنبیہ کی جاتی ہےکہ اس ناول کو چوری کر کے پوسٹ کرنے سے باز رہیں ورنہ ادارہ کتاب نگری اور رائیٹران کے خلاف ہر طرح کی قانونی کاروائی کرنے کے مجاز ہونگے۔

Copyright reserved by Kitab Nagri


ناول پڑھنے کے لیے نیچے دیئے گئےامیجز کلک کریں 👇👇👇

























































































































 پچھلی قسط پڑھنے کے لیے نیچے دئیے لنک پر کلک کریں 👇👇👇
























ناول پڑھنے کے بعد ویب کومنٹ بوکس میں اپنا تبصرہ پوسٹ کریں اور بتائیے آپ کو ناول


 کیسا لگا ۔ شکریہ

Post a Comment

Previous Post Next Post