Saibaan Romantic Novel By MehWish Ghaffar Episode 13
Saibaan Romantic Novel By MehWish Ghaffar Episode 13
سجاول آپ یہاں ،، گل نین کی
آواز پر درفشاں کا تلسم ٹوٹا تھا اور وہ پیچھے
کھڑی ہوئی گل نین کو دیکھ کر مسکراتی ہوئی وہاں سے گئی تھی ۔گل نین کی آواز پر لبیک
کہتا ہوا اس کا دل کئی گناہ رفتار سے دھڑکنے لگا تھا چہرے پر پھیلی مسکراہٹ اس کی خوشی
کی صاف گواہی دے گئی تھی ۔کیسی ہیں آپ ،، کیسا آنا ہوا یہاں ،، گل نین نے بےزاریت سے
اسے دیکھا تھا جو اپنے دل کے ہاتھوں مجبور ہوکر آج اپنی انا روند کر اس کے سامنے کھڑا
ہوا تھا ۔یہ نوٹس دینے آیا تھا تمہیں اس ،، میرے نوٹس تمہارے پاس کیا کررہے ہیں ،،
سجاول کی بات بیچ میں کاٹتی ہوئی وہ فورا سے پوچھ گئی تھی ۔یہ ہی بتانے والا تھا میں
تمہیں یہ رائمہ نے دیے تھے مجھے لگا تمہیں تیاری کرنی ہوگی اس لیے یہاں دینے چلا آیا
،، گل نین کے انداز پر شرمندہ سا ہوا تھا ۔اگر نا بھی لاتے تو بھی میری تیاری مکمل
تھی ،، گل نین کے لیے دیے انداز پر وہ مسکرا اٹھا تھا ۔یہ جو تم اپنے لہجے میں تلخی
لانے کی کوشش کرتی ہو نا تو اور زیادہ پیاری لگتی ہو اور بھی زیادہ میرے دل میں اترنے
لگتی ہو ،، سجاول کے اچانک سے بولنے پر گل نین کی آنکھیں حیرت سے پھٹی تھیں ۔ککککیا
بکواس کررہے ہو ،، کسی کی محبت کو بکواس نہیں کہتے گل نین ،، کبھی میرے دل کے مقام
پر ہاتھ رکھ کر دیکھنا جب جب تم میرے سامنے آتی ہو یہ قدر زور دھڑکتا ہے ، کبھی غور
سے میری آنکھوں میں دیکھنا جو تمہیں دیکھتے ہی چمک اٹھتی ہیں ،، کبھی میرے چہرے پر
چھائی مسکراہٹ کو غور دیکھنا جو تمہیں دیکھتے ہی میرے لبوں پر بکھر آتی ہے،، سجاول کا محبت بھرا انداز گل نین کی آنکھیں نم کرگیا
تھا ۔
جاؤ یہاں سے ،، گل نین کے
کرخت لہجے پر وہ قہقہ لگا گیا تھا ۔کچھ پوچھو گی نہیں ،، نہیں جاؤ یہاں سے ،، لب سمیٹتے
ہوئے وہ گل نین کے خوبصورت چہرے کو حفظ کرتا ہوا مسکرایا تھا ۔اوکے یونی میں ملاقات
ہوتی ہے ،، وہ جاتے ہوئے رکا تھا ۔
اروش کب تک آئے گی ،، سجاول
کے سوال پر وہ گہرا سانس بھر گئی تھی ۔
پتا نہیں لالا کی مرضی سے
ہوگی تو آج شام میں بھی آسکتے ہیں اگر نہیں تو کچھ کہہ نہیں سکتے ،، گل نین کے جواب
پر وہ لب بھینچ گیا تھا ۔
جب آجائے گی تو کال کردو گی
مجھے ،، سجاول کے امید بھرے انداز پر گل نین نے پلٹ کر اسے دیکھا تھا ۔
کردو گی ناں ،، میرے پاس تمہارا
نمبر نہیں ہے ،، گل نین کی ہلکی سی آواز بھی سجاول نے بخوبی سنی تھی ۔
ان نوٹس کے پیچھے میں نے اپنا
نمبر لکھ دیا ہے سیوو کرلینا ،،اور ہاں ،،
گل نین کی آنکھوں میں حیرت گھلتے دیکھ وہ اپنی مسکراہٹ ضبط کرتا ہوا مزید گویا ہوا
تھا ۔جب بھی کال کرنی ہوگی میں خود سے کروں گا ،، کیا مطلب،، گل نین کے پوچھنے پر وہ
اس سے چند قدموں کے فاصلے پر کھڑا ہوا تھا ۔میرے پاس تمہارا نمبر پہلے سے ہے ،، گل
نین کو سجاول کے کہے پر یقین نہیں آیا تھا ۔
اپنا نمبر سیوو کرنے کا اس لیے کہا کہیں رانگ نمبر سمجھ
کر میری کال پک ہی نا کرو اور سیدھا مجھے بلاک کردو،، وہ مسکرا کر بولتا ہوا وہ وہاں
سے الٹے قدم اٹھاتا ہوا وہاں سے گیا تھا .
ان سب ویب،بلاگ،یوٹیوب چینل اور ایپ والوں کو تنبیہ کی جاتی ہےکہ اس ناول کو چوری کر کے پوسٹ کرنے سے باز رہیں ورنہ ادارہ کتاب نگری اور رائیٹرز ان کے خلاف ہر طرح کی قانونی کاروائی کرنے کے مجاز ہونگے۔