Dushman Jaan Hai Jo Meri Jaan Hai Novel By Ameer Hamza Episode 15
Dushman Jaan Hai Jo Meri Jaan Hai Novel By Ameer Hamza Episode 15
اب طبیعت کیسی ہے"۔۔۔؟؟ شیشے
سے وہ گوہر کو دیکھ کر پوچھ رہا تھا گوہر نے جواب نہ دیا۔۔۔وہ شاید ابھی بھی ناراض
تھی۔۔۔ دل آور نے آستینیں کہنیوں تک موڑیں اور اسکی طرف آکر اسکے ماتھے پہ ہاتھ
رکھا
"ابھی بھی بخار ہے دوائی کھائی تھی"۔۔۔؟؟؟ اسنے ایک
اور سوال کیا۔۔۔ وہ خاموش رہی۔۔۔ اب دل
آور کو غصہ آنا چاہیے تھے۔۔۔۔پر نہ آیا۔۔۔خود سے ہی سائیڈ ٹیبل پہ رکھیں دوائیاں دیکھنے
لگا
"کیوں نہیں کھائی دوائی"۔۔۔؟؟ وہ متفکر ہوا
"کھانا نہیں کھایا ماں جی نے پھر خالی پیٹ دوائی لینے سے
منع کردیا"۔۔۔۔
"کیوں نہیں کھایا کھانا۔؟ پتہ ہے نا طبیعت خراب ہے پھر یہ
لاپروائی کس لیے کررہی ہو"۔۔۔؟؟؟ اسکے لہجے میں ہلکا سا غصہ تھا
"میں نے اماں کے پاس جانا ہے"۔۔۔۔
"کیوں"۔۔۔؟؟
"اماں یاد آرہی ہیں"۔۔۔۔ وہ معصومیت سے بول رہی تھی
"کب جانا ہے"۔۔۔؟؟ اسنے پوچھا گوہر نے فوراً کہا
"ابھی جانا ہے"۔۔۔۔
"کل چلیں گے آج طبیعت خراب ہے نا۔۔۔؟ اور رات بھی کافی
ہوگئی ہے"۔۔۔۔۔
"کل بھی طبیعت خراب رہی تو"۔۔؟؟ اور کل بھی تم دیر سے
آؤ گے تو رات ہوجائے گی"۔۔۔؟؟ دل آور مسکرایا۔۔۔
"نہیں کل تم طبیعت ٹھیک رکھنا اپنی میں جلدی آجاؤں گا پھر لے جاؤں گا۔۔۔اور طبیعت جب ٹھیک رہے گی
ان سب ویب،بلاگ،یوٹیوب چینل اور ایپ والوں کو تنبیہ کی جاتی ہےکہ اس ناول کو چوری کر کے پوسٹ کرنے سے باز رہیں ورنہ ادارہ کتاب نگری اور رائیٹرز ان کے خلاف ہر طرح کی قانونی کاروائی کرنے کے مجاز ہونگے۔