Raah E Yaar Khayal Yaar Novel By Waheed Sultan Episode 12
Raah E Yaar Khayal Yaar Novel By Waheed Sultan Episode 12
عرفان اور شرجیل کسی گراؤنڈ
میں گھاس کے فرش پر بیٹھے تھے۔ عرفان بہت خوش تھا جبکہ شرجیل بہت افسردہ اور پریشان
تھا۔ عرفان کے سامنے محمودہ کا پرس ، موبائل فون اور میکس ٹیگ پلازہ کی دستاویزی فائل
پڑی تھی۔ محمودہ کا موبائل فون عرفان کی توجہ کا مرکز تھا۔
۔"میں نے تمہارے ساتھ
دوستی کا رشتہ نبھانے کی خاطر اپنی محبوبہ کے سر پر اینٹ ماری اور پھر تمہارے لیے یہ
سب چیزیں چرا کر لے آیا۔" شرجیل نے کہا تو عرفان شرجیل کی جانب متوجہ ہوا۔
۔"جس جگہ میں نے محمودہ
کو بے ہوش کر کے اُس کا پرس چرایا تھا اُس جگہ میں گیا تھا لیکن وہ وہاں نہیں تھی
۔ ۔ ۔ ۔"شرجیل نے کہا اور اپنی بات ادھوری چھوڑ دی۔
۔"اُس کے گھر کا لاک
بھی کھلا چھوڑ دیا تھا لیکن وہ وہاں بھی نہیں آئی۔"شرجیل اپنی بات مکمل کرتے ہوئے
بولا۔
۔"میں نے محمودہ کے ساتھ
دھوکا کیا معلوم نہیں وہ بیچاری اب کہاں ہو گی ، اُس کا سارا کیش بھی پرس میں تھا اور
وہ پرس بھی میں لے آیا اب پتہ نہیں وہ بیچاری کس حال میں ہو گی اُس نے کچھ کھایا بھی
ہو گا یا بیچاری بھوکی ہو گی ۔ ۔ ۔ ۔ ۔" شرجیل روہانسا ہو کر بولتا جا رہا تھا
کہ عرفان نے اُسے ٹوکا۔
۔"محمودہ کے ساتھ جو
تم نے کیا وہ اُسی کی حقدار تھی اُسے سزا ملنی چاہیے تھی ، دھوکا تم نے نہیں بلکہ وہ
تمہیں دھوکا دے رہی ہے اگر تمہیں میری بات پر یقین نہیں تو افگن ہاؤس چلے جاؤ اور وہاں
جا کر دیکھ لو کہ وہ اب بھی افگن لغاری کے بھتیجے کے ساتھ ہو گی۔" عرفان نے رطب
اللسان بولتے ہوئے کہا تو شرجیل نے عرفان کو لمحہ بھر کے لیے دیکھا اور پھر محمودہ
کے پرس سے چند کرنسی نوٹ لینے کے بعد وہاں سے چلا گیا جبکہ عرفان نے بھی محمودہ کا
پرس ، اُس کا موبائل فون اور میکس ٹیگ پلازہ کی دستاویزی فائل اٹھا کر گراؤنڈ سے چلا
گیا۔
ان سب ویب،بلاگ،یوٹیوب چینل اور ایپ والوں کو تنبیہ کی جاتی ہےکہ اس ناول کو چوری کر کے پوسٹ کرنے سے باز رہیں ورنہ ادارہ کتاب نگری اور رائیٹرز ان کے خلاف ہر طرح کی قانونی کاروائی کرنے کے مجاز ہونگے۔
Copyright reserved by Kitab Nagri
ناول پڑھنے کے لیے نیچے دیئے گئےامیجز کلک کریں 👇👇👇
پچھلی اقساط پڑھنے کے لیے نیچے دئیے لنک پر کلک کریں 👇👇👇
4rd Episode Link
ناول پڑھنے کے بعد ویب کومنٹ بوکس میں اپنا تبصرہ پوسٹ کریں اور بتائیے آپ کو ناول
کیسا لگا ۔ شکریہ