Jazwa Ka Amin by S Merwa Mirza Episode 11

Jazwa Ka Amin by S Merwa Mirza Episode 11


Jazwa Ka Amin by S Merwa Mirza Episode 11

Novel Name : Jazwa Ka Amin 
Writer Name : S Merwa Mirza
Category : Kitab Nagri Special

سنیک:-

ناول: جذوہ کا آمن

تحریر: ایس مروہ مرزا

گیارھویں قسط سے جھلک۔

وہ اسے باہوں میں لیے کسی مسکراتی سوچ میں ڈوبا سراسر اس دنیا کا سب سے خوبصورت اور مہربان مرد تھا۔

"میں نے آپ کو کہا تھا نا کہ میں آپکو اچھی لگنے لگوں گی" جذوہ کے نرم ہونٹ یہ متبسم بات ادا کرتے پھیلے، آمن کی ساحر نظر اسے دل میں بسا لینے پر قادر لگ رہی تھی۔

"کب کہا تھا آپ نے جذوہ؟" آمن نے دانستہ آنکھیں چھوٹی کیے فقرہ اچھالا، جذوہ کی مسکراہٹ گہرئ ہوئی۔

"جب جب آسمان پر ہمارا ساتھ لکھا گیا تھا، جب جب میرا دل آپکے لیے دھڑکا تھا۔ جب جب میں آپکو قبول ہوئی۔ مجھے اب سے پتا چل جائے گا آمن، آپکی آنکھیں چھپے راز کھولنے لگی ہیں۔ مجھے سب پتا چل جائے گا" بنا شرمگیں مسکان چھپاتی جذوہ مسکرا کر آمن کو بھی مجبور کر رہی تھی کہ وہ آج صرف اور صرف جذوہ کے لیے مسکرائے۔

اور آمن جان چکا تھا کہ اسکے مسکرانے کے لیے اب جذوہ جیسی وجہ بہت بڑی ہے۔

"آپ کہاں سے ، کس جہاں سے آئی ہیں جذوہ، مجھ سے کو بھی کوئی اس قدر راس آ سکتا ہے۔۔۔۔ ناقابل یقین ۔ آپ میں کیا خاص ہے جذوہ، یہ آپکے وجود سے اٹھتی مقدس خوشبو کہاں سے ملی ہے آپکو۔ کیا ان موسموں نے دی، چاند نے سونپی۔۔۔۔سورج دے گیا یا پھر ستاروں نے" بہت نرمی سے وہ جذوہ کو شانوں سے تھامے اپنے روبرو لایا، آج دونوں کے چہروں پر سکون تھا۔

جذوہ آمن کی بے خودی پر رشک لیے مسکرائی، وہ اسکی پلکوں کا گھنہ رقص، آمن کی دھڑکن بڑھا رہا تھا۔

"میں کوئی خوشبو استعمال نہیں کرتی آمن، اس کمرے میں جو خوشبو ہے وہ آپکی ہے ، یہ مقدس خوشبو وہی راز ہے جسے آپکی آنکھیں کھول چکی ہیں۔ اس نے جذوہ کو اپنا کر لیا ہے" نرم ملائم سا ہاتھ وہ آمن کے سینے پر رکھتئ اپنی سبز آنکھیں آمن کی سمندر جیسی دل آویز آنکھوں میں ڈالے اترائی تھی۔

آمن لاجواب ہوا تھا ، یہ لڑکی آمن کے لیے صرف خیر تھی۔ محبت تھی، اور کہتے ہیں محبت تو ہر برائی سے پاک ازخود اک جزا ہے۔

ان دونوں کی مسخور کن آنکھیں بتا رہی تھیں کہ یہ جزا ان دونوں کو راس آ چکی ہے۔

"آپ بہت خوبصورت سی دعا ہیں جذوہ، بے انتہا قبول سی۔ آپ بلاشبہ امیر آمن سکندر شاہ کے لیے ضروری ہیں، برا وقت کم ہے۔ میں آپ کے ساتھ اچھے وقت کا طلب گار ہوں، مجھے دعا مانگنی جس روز آگئی، میری پہلی دعا آپ ہوں گی" بے انتہا محب سی دیوانگی کے سنگ وہ جذوہ کی پیشانی چومتا جو کہہ گیا وہ جذوہ کا ہر دکھ مٹا گیا، وہ بھر گئی۔

سرشار ہو گئی، اسے اس گرفت میں مکمل سکون لاحق ہوا۔ صدیوں کی تھکن آج آمن کے اظہار میں لپٹے لمس نے اتار دی۔

Kitab Nagri start a journey for all social media writers to publish their writes.Welcome To All Writers,Test your writing abilities.
They write romantic novels,forced marriage,hero police officer based urdu novel,very romantic urdu novels,full romantic urdu novel,urdu novels,best romantic urdu novels,full hot romantic urdu novels,famous urdu novel,romantic urdu novels list,romantic urdu novels of all times,best urdu romantic novels.
Jazwa Ka Amin by S Merwa Mirza Episode 11 is available here to download in pdf form and online reading.
Click on the link given below to Free download Pdf
Free Download Link
Click on download
give your feedback

1st Episode link

2nd Episode Link

3rd Episode Link

4th Episode Link

5th Episode link





ان سب ویب،بلاگ،یوٹیوب چینل اور ایپ والوں کو تنبیہ کی جاتی ہےکہ اس ناول کو چوری کر کے پوسٹ کرنے سے باز رہیں ورنہ ادارہ کتاب نگری اور رائیٹرز ان کے خلاف ہر طرح کی قانونی کاروائی کرنے کے مجاز ہونگے۔


FoR Online Read

ناول پڑھنے کے بعد ویب کومنٹ بوکس میں اپنا تبصرہ پوسٹ کریں اور بتائیے آپ کو قسط کیسی لگی ۔ شکریہ

1 Comments

  1. Kamaal 👌🏻 bohat hi khoobsurti se Likha ha aapne Marwa 😍😍
    I just love this novel 😍😍
    Allah SWT 💞 aapko iska ajar day
    Or aap maxeed ache ache novels likhti rahein 🤗🤗

    ReplyDelete
Previous Post Next Post