Shehr E Dil Romantic Novel By kitab Chehra Episode 16
Shehr E Dil Romantic Novel By kitab Chehra Episode 16
"اب کیوں رو رہی
ہو۔۔؟"وہ اپنی سرخ جلتی آنکھیں لیے کشمالہ کے کمرے میں داخل ہوئی تو وہ
جانماز پر بیٹھی رو رہی تھی۔اور یہ دیکھ کر زرمینے ایک بار پھر اندر باہر سے جلنے
لگی تھی۔زرمینے کی آواز پر کشمالہ نے سر گھوما کر اسکی جانب دیکھا۔سوجی سرخ آنکھیں
لیے وہ دروازے کے پاس کھڑی تھی۔
"زرمینے۔۔تم نے سنا ماما
نے کیا کیا ہے آج۔۔اب تم ہی بتاؤ میں کیا کروں۔۔"اپنی جگہ سے اٹھتے اسکے پاس
آگئی۔زرمینے کے لبوں پر ایک تلخ مسکراہٹ ابھری تھی۔
"اب ضرورت ہی کیا ہے تمہیں
کچھ کرنے کی۔۔"اسکے کاٹ دار لہجے پر کشمالہ کی نم آنکھوں میں ناسمجھی سی
ابھری۔"یشار کو اپنا اتنا بڑا طرف دار بنا کر وعدے لے لیے۔۔اب تو وہ سب کی اینٹ
سے اینٹ بجا دیں گے۔۔"کشمالہ کا دل دھک سے رہ گیا۔یہ کیسا لہجہ تھا۔۔چبھتا
ہوا۔۔اسے لگا کسی نے اسکے دل میں کیل ٹھونک دی ہو۔۔
"زرمینے۔۔!!!"اسکے
منہ سے بےیقینی سے بس اتنا ہی نکل سکا۔
"کیوں کیا یہ جھوٹ ہے۔۔کہہ
دو کہ ابھی تم ان کے ہاتھوں میں ہاتھ دیے نہیں رو رہیں تھیں۔۔"اس بار چیخ کر
کہتے اسکی آواز بھی رندھ گئی تھی۔جبکہ کشمالہ کو اپنے دماغ میں آندھیاں چلتی محسوس
ہوئیں۔اسے یقین نہیں آرہا تھا اسکی بہن جیسی لڑکی اس پر الزام لگا رہی تھی۔آنسو
ٹوٹ کر ایک بار پھر آنکھ سے گرے تھے۔لفظ جیسے ختم ہوگئے تھے۔
"ان سے تعلق کیا ہے آخر
تمہارا۔۔۔؟مجھے بتاؤ وہ کیوں تمہارے آنسوؤں پر اتنے بےچین ہیں۔۔"
"یہ۔۔یہ کیا کہہ رہی
ہو۔۔زرمینے مجھ۔۔مجھے یقین نہیں آرہا۔۔پلیز ایسا۔۔ایسا مت بولو۔۔میں پہلے ہی بہت
دکھ میں ہوں۔۔"اسکی آواز کی لرزش اسکے دل پر گزرتی قیامت کا پتہ دے رہی
تھی۔زرمینے نے سختی سے آنسو رگڑے۔۔
"تم دکھ میں ہو۔۔؟ اور میں
تو جیسے پھل پھول رہی ہوں۔۔آخر کیوں کیا تم نے میرے ساتھ ایسا۔۔۔؟بولو کیوں کیا۔۔؟"
"کیا کیا میں
نے۔۔؟"کشمالہ کو اپنی بےیقین آواز کانوں میں گونجتی محسوس ہوئی۔
"وہ کون شخص تھا جس کا ذکر
تم نے مجھ سے اپنی شادی سے پہلے کیا تھا۔۔بتاؤ تم نے کہا تھا اس شخص کی منگنی
ہوگئی اور تب میری اور یشار کی منگنی ہوئی تو۔۔یعنی جس شخص کاذکر تم نے مجھ سے کیا
تھا وہ یشار۔۔۔"
ان سب ویب،بلاگ،یوٹیوب چینل اور ایپ والوں کو تنبیہ کی جاتی ہےکہ اس ناول کو چوری کر کے پوسٹ کرنے سے باز رہیں ورنہ ادارہ کتاب نگری اور رائیٹرز ان کے خلاف ہر طرح کی قانونی کاروائی کرنے کے مجاز ہونگے۔
Copyright reserved by Kitab Nagri
ناول پڑھنے کے لیے نیچے دیئے گئےامیجز کلک کریں 👇👇👇