Beqarar Romantic Novel By Maryam Ghaffar Episode 18
Beqarar Romantic Novel By Maryam Ghaffar Episode 18
نایاب ،،، نایاب ،،،،، پریشانی
سے نایاب کو پکارتا وہ بھاگتا ہوا سیدھا اپنے روم میں آیا تھا جہاں ڈور کھولنے پر اسے
نایاب پرسکوں سے ٹی وی چینل بدلتی نظر آئی تھی ۔
کیا ہوا ،،،، آج پورے دو ہفتے
بعد اسے گھر پر دیکھ کر وہ خوش ہوئی تھی مگر چہرے پر سنجیدگی کا لبادہ اوڑھے وہ معصومیت
سے گویا ہوئی تھی ۔
تمہارا اور لیزہ کا جھگڑا
ہوا ہے آج ،،،، ایک بھرپور نظر اس کے وجود پر ڈالتا وہ اسے جانچتی نظروں سے دیکھتے
گویا ہوا تھا اور وہی دل ہی دل میں پرسکوں ہوا تھا اس ٹھیک دیکھ کر ۔
ہاں ہوا تھا آپ کو کیا ،،،،
غصے سے اسے دیکھتی وہ بد تمیزی سے جواب دیتی ٹی وی آف کر گئی تھی آخر کو جو وہ چاہتی
تھی وہ تو ہورہا تھا اب تو بس اسے ڈرامہ آگے بڑھانا تھا ۔
تو مجھے یہ ہے کہ تمہیں کچھ
،،،، مجھے کچھ نہیں ہوا ہاں پر آپ کی گرل فرینڈ سوری ڈارلنگ زخمی ہو گئی ہے مسٹر سفیر
،،، بیچ میں ہی اس کی بات کاٹتی نہایت برہمی سے کہتی وہ تنفر سے مسکرائی تھی جب اس
کے بدلے تیور دیکھ کر سفیر کی پیشانی پر بل پڑے تھے ۔
ہہااااا ،،،، تمیز سے بات
کرو بیوی تمہارا غلام نہیں ہوں میں ،،، نایاب کے بار بار بد تمیزی سے جواب دینے پر
وہ غصے سے اس کی بازوں دبوچتا بولا تھا ۔
میرا ہاتھ چھوڑیں مجھے درد ہورہا ہے ،،،، آواز نیچی رکھو
اپنی ورنہ مجھے آواز بند کرنی اچھے سے آتی ہے ،،، سفیر کی گرفت سے آزاد ہونے کی کوشش
کرتی وہ چلائی تھی جب وہ سرد لہجے میں کہتا اسے سن کرگیا تھا ۔
عزت سے پیش آرہا ہوں نرمی
سے پوچھ رہا ہوں مگر عزت راس نہیں ہے نا تمہیں تبھی میرے اتنے آرام سے پوچھنے پر تم
بد لحاظی سے جواب دے رہی ہو چند دن تمہیں تمہارے حال پر کیا چھوڑا پر نکل آئے ہیں ،،،
نایاب کی آنکھوں میں آنکھیں ڈال کر کہتا وہ اسے اپنے قریب تر کر گیا تھا کہ اسے سفیر
کی گرم سانسوں کی تپش سے اپنا چہرہ جلتا محسوس ہوا تھا ۔
چھوڑیں مجھے ،،،، اس کی سر
آنکھوں میں وحشت دیکھ کر وہ گھبرائی تھی اور اب اسے سہی معنوں میں اس سے ڈر لگا تھا
۔
ان سب ویب،بلاگ،یوٹیوب چینل اور ایپ والوں کو تنبیہ کی جاتی ہےکہ اس ناول کو چوری کر کے پوسٹ کرنے سے باز رہیں ورنہ ادارہ کتاب نگری اور رائیٹران کے خلاف ہر طرح کی قانونی کاروائی کرنے کے مجاز ہونگے۔
ان سب ویب،بلاگ،یوٹیوب چینل اور ایپ والوں کو تنبیہ کی جاتی ہےکہ اس ناول کو چوری کر کے پوسٹ کرنے سے باز رہیں ورنہ ادارہ کتاب نگری اور رائیٹران کے خلاف ہر طرح کی قانونی کاروائی کرنے کے مجاز ہونگے۔
Copyright reserved by Kitab Nagri
ناول پڑھنے کے لیے نیچے دیئے گئےامیجز کلک کریں 👇👇👇
Itne time baad novel ata hai wo bhi bahot thoda
ReplyDelete