Prince Charming Romantic Novel By Hina Asad Episode 13

Prince Charming Romantic Novel By Hina Asad Episode 13

Prince Charming Romantic Novel By Hina Asad Episode 13

Novel : Prince Charming
Writer Name : Hina Asad
Category : Kitab Nagri Special

"آ ۔۔۔آ۔۔۔آپ یہاں ؟؟؟اس وقت ؟؟؟دیا دوپہر کے وقت اسے یوں گھر پہ دیکھ کر بوکھلا کر رہ گئی ۔۔۔۔

اسے ابھی بھی امن کی وہ بات کانوں میں سنائی دے رہی تھی ۔۔۔۔

"آج رات کو تیار رہنا ۔۔۔۔"

امن کی بات کے بارے میں سوچ کر ہی اسکی جان نکلنے والی ہوگئی ۔۔۔۔

"اف رات کا بھی انتظار نہیں کیا ابھی آگئے "

یہ سوچ کر اس نے جھرجھری لی۔۔۔۔

امن تو شازمہ کی دماغ میں گھومتی ہوئی باتوں سے چھٹکارا حاصل کرنے کے لیے گھر آیا تھا ۔۔۔تاکہ کچھ دیر آرام کرسکے ۔۔۔۔

اس سے پہلے کہ دیا واش روم میں گھس جاتی ۔۔۔۔

امن اسکے تیور بھانپتے ہوئے اسکے پیچھے لپکا ۔۔۔

مگر دیا نے تیزی سے اندر گھس کر دروازہ بند کرلیا ۔۔۔

اور امن کے خوف سے دروازے کے ساتھ لگے گہرے سانس لینے لگی۔۔۔۔

"دیا دروازہ کھولو ۔۔۔۔

امن نے باہر سے دروازہ کھٹکھٹایا۔۔۔۔

مگر دیا ان سنی کرتے ہوئے آنکھیں میچ گئی ۔۔۔

"دیا! کھولو دروازہ ورنہ تمہارے لیے اچھا نہیں ہوگا ۔۔

اگر میں دروازہ توڑ کر اندر آگیا تو اسکے آگے جو ہوگا اسکی زمہ دار تم ہوگی "

وہ دھمکی آمیز انداز میں بولا ۔۔۔

دیا نے آنکھیں کھول کر دروازے کے لاک پہ ہاتھ رکھا ۔۔۔

دوسری طرف امن نے دروازے کو توڑنے کے لیے بازو سے جھٹکا دیا۔۔۔۔

ادھر سے دیا نے دروازہ کھول دیا ۔۔۔

اچانک دروازہ کھل جانے پہ زور لگانے میں مصروف امن اپنا توازن برقرار نا رکھ سکا اور دیا پہ گرا ۔۔۔اور ادھر دیا تو اس بھاری بھرکم وجود کے وزن کی تاب نہ لاتے ہوئے پیچھے پڑے باتھ ٹب میں گری اور اس کے اوپر امن ۔۔۔۔

ٹھنڈے پانی سے بھرے ہوئے باتھ ٹب میں گرتے ہی دیا کے وجود میں سنسنی سی دوڑ گئی۔۔۔۔

"اب بچ کر کہاں جاؤ گی خانزادی ۔۔۔۔؟"دیا کا بھیگا ہوا ہوشربا سراپا دیکھ کر امن کی نگاہوں میں سرور سا اتر رہا تھا ۔۔۔۔وہ سب کچھ بُھلائے اسکی قربت کا خواہاں ہوتے ہوئے ذومعنی انداز میں بولا ۔۔

"خانزادی"دیا تو اپنے اس نئے نام پہ ٹھٹھکی ۔۔۔اور امن کی آنکھوں سے پھوٹتی ہوئی الوہی چمک سے محذوذ ہوئی ۔۔۔

"ایسے کیا دیکھ رہی ہو ؟؟؟

"کہیں مجھ پہ پیار ,,,,,تو نہیں آرہا " وہ ابرو اچکا کر مسکراتے ہوئے دھیمے سروں سے بولا۔۔۔

"خان پلیز پیچھے ہٹیں ۔۔۔"وہ امن کے سینے پر ہاتھ رکھ کر اسے خود سے دور کرنے کی کوشش میں تھی۔

"خان کی خانزادی ۔۔۔۔بہت رہ لیا دور ۔۔۔۔اب تو تمام فاصلے سمیٹنے کے لمحات ہیں "وہ فسوں خیز آواز میں بولا اور اسکے چہرے پہ چپکی ہوئی بھیگی لٹوں کو گالوں سے پکڑ کر کان کے پیچھے اڑس دیا ۔۔۔

"خان پلیز جائیں یہاں سے مجھے باتھ لینا ہے "

Kitab Nagri start a journey for all social media writers to publish their writes.Welcome To All Writers,Test your writing abilities.
They write romantic novels,forced marriage,hero police officer based urdu novel,very romantic urdu novels,full romantic urdu novel,urdu novels,best romantic urdu novels,full hot romantic urdu novels,famous urdu novel,romantic urdu novels list,romantic urdu novels of all times,best urdu romantic novels.

Prince Charming Romantic Novel By Hina Asad Episode 13 is available here to download in pdf form and online reading.
Click on the link given below to Free download Pdf
Free Download Link
Click on download
give your feedback

ان سب ویب،بلاگ،یوٹیوب چینل اور ایپ والوں کو تنبیہ کی جاتی ہےکہ اس ناول کو چوری کر کے پوسٹ کرنے سے باز رہیں ورنہ ادارہ کتاب نگری اور رائیٹرز ان کے خلاف ہر طرح کی قانونی کاروائی کرنے کے مجاز ہونگے۔

Copyright reserved by Kitab Nagri

ناول پڑھنے کے لیے نیچے دیئے گئےامیجز پرکلک کریں 👇👇👇


















































پچھلی اقساط پڑھنے کے لیے نیچے دئیے لنک پر کلک کریں 👇👇👇

ناول پڑھنے کے بعد ویب کومنٹ بوکس میں اپنا تبصرہ پوسٹ کریں اور بتائیے آپ کو ناول

 کیسا لگا ۔ شکریہ

3 Comments

Previous Post Next Post