Moon Child Romantic Novel By Anusha Arif Baig Episode 17
Moon Child Romantic Novel By Anusha Arif Baig Episode 17
"اہم اہم“_
دوسری جانب وہ ایک ہاتھ بالوں
پر پھیرتا ابھی تک فون کو گھر رہا تھا جب کسی کے کھنکھارنے کی آواز پر چونکا_
"کس سے اتنے پیار سے باتیں
کی جارہی تھیں بھائی جان؟“
کمرے کی چوکھٹ سے لگ کر کھڑی
عشال شوخی سے اسے دیکھ رہی تھی لیکن وہ بھی نائل اسد خان تھا_ لوگوں کے انداز اور نگاہوں
سے ڈرنا وہ کب کا چھوڑ چکا تھا_
"تھا کوئی“_
"تھا یا تھی؟“
اس کے تفتیشی انداز پر اس
کو آنکھیں دکھائیں_
"تم ڈاکٹر ہو یا پولیس جو اتنی
تفتیش کررہی ہو؟“
"ویسے داکٹر کا کام بھی مریض
سے تفتیش کرنا ہی ہوتا ہے تاکہ وہ اس کے مرض کے بارے میں جان سکے اور میں نے ابھی تو
کچھ بھی نہیں پوچھا“_
اس کی سمجھداری پر تاسف سے
اسے دیکھا_
"تمہیں کیا میں مریض لگ رہا
ہوں؟“
خفگی سے اسے دیکھتے وہ اٹھ
کر بیٹھ چکا تھا_
"ہاں!! اور آپ کے مرض کا علاج
تو شاید وہ کرچکی ہیں لیکن آپ کو ایک لاعلاج مرض میں مبتلا کرگئی ہیں“_
شرارتی انداز کے پیچھے حقیقت
تھی_ اس بات کا ادراک تو نائل کو اچھے سے تھا_
"آپ تو کافی پہنچی ہوئی ہیں
داکٹر صاحبہ“_
مصنوعی تعریف پر بھی عشال
نے فخریہ میں گردن اکڑائی تھی _ اس کے جانے کے بعد وہ کسی گہری سوچ میں چلا گیا تھا_
ان سب ویب،بلاگ،یوٹیوب چینل اور ایپ والوں کو تنبیہ کی جاتی ہےکہ اس ناول کو چوری کر کے پوسٹ کرنے سے باز رہیں ورنہ ادارہ کتاب نگری اور رائیٹرز ان کے خلاف ہر طرح کی قانونی کاروائی کرنے کے مجاز ہونگے۔
Copyright reserved by Kitab Nagri
ناول پڑھنے کے لیے نیچے دیئے گئےامیجز کلک کریں 👇👇👇