Shehr E Dil Romantic Novel By kitab Chehra Episode 17
Shehr E Dil Romantic Novel By kitab Chehra Episode 17
"آخر اجازت کس نے دی تمہیں
اس طرح نکلنے کی۔۔اور یوں غیر مردوں سے ملنے کی۔۔؟"اس وقت تیمور کا بس نہیں
چل رہا تھا کہ کسی طرح اس لڑکی کا دماغ ٹھکانے لگا دے۔کشمالہ کی آنکھوں میں شدید
ناگواری سی ابھر آئی۔
"میرا منگیتر ہے
وہ۔۔۔"اس بات کو واضح کرنا ضروری تھا آج۔۔تیمور نے اسکی سلگتی آنکھوں میں
دیکھا۔حیرت کا بڑی زور کا جھٹکا لگا تھا۔اسکے لہجے پر نہیں بلکہ جواب پر۔پھر ایک
نفرت کی شدید لہر اسکے اندر دوڑی تھی۔"آج اپنے منگیتر سے ملنے آئی ہوں میں
یہاں وہ بھی فیملی کی اجازت سے۔۔اور آپ ہوتے کون ہیں مجھ سے سوال کرنے والے۔۔؟"
"تم۔۔۔"تیمور مارے
جلال کے ایک قدم نزدیک آیا تھا۔۔!"تم جانتی ہو وہ شخص کون ہے۔۔؟"اسکے
ماتھے پر ایک نس ابھری تھی۔کشمالہ نے نگاہیں پھیر لیں۔
"نہیں۔۔مگر اب وہ منگیتر
ہے میرا۔۔اور بہت جلد شادی ہونے والی ہے ہماری۔۔"تیمور نے اسکی بےنیازی پر
ایسی نظروں سے دیکھا جیسے وہ پاگل ہوچکی ہو۔
"تمہارا
منگ۔۔یتر۔۔!!!"اس نے دانتوں تلے اس لفظ کو پیسا تھا۔"وہ کیا ہے۔۔تمہارے
گھر والوں کو شاید علم ہی نہیں ہے۔۔"اس لمحے تیمور ضبط کی حدیں چھو کر لوٹتا
سر جھٹکتا ہنس دیا۔کشمالہ کی بھنویں سکڑی تھیں۔مگر تیمور کی سرخ آنکھیں اسے عجیب
وحشت کا شکار کررہی تھیں۔
"یہ رشتہ ختم کرو۔۔میں
آئندہ اس طرح کی بیہودگی نہ دیکھوں۔۔"اسے انگلی اٹھا کر تنبیہہ کی تھی جبکہ
کشمالہ کے تو تلوں پر لگی تھی۔
"آپ ہیں کون۔۔؟"اس نے
تپش ذدہ لہجے میں کہتے اسے مزید سلگا دیا۔تیمور کے ماتھے کے بلوں میں مزید اضافہ
ہوا۔"یہ میری زندگی ہے۔۔اس کا فیصلہ میں اور میری فیملی کرچکی۔۔آئندہ مجھ سے
اس طرح بات ہرگز مت کیجیے گا۔۔"وہ بھی ترخ کر بولی تھی اور اسکے ہاتھ سے اپنا
پرس چھین گئی۔
"تمہاری زندگی سے سروکار
کس کو ہے۔۔؟شاید تم بھول رہیں اس گھر کا وارث تمہارے پاس ہے۔۔جو امانت ہے ہماری۔۔"
"امانت۔۔!!! وہ بیٹا ہے
میرا۔۔"کشمالہ توہین کے مارے تڑپ اٹھی تھی۔
"مگر اس کی زندگی کا فیصلہ
میں تم جیسی عورت پر نہیں چھوڑ سکتا۔۔اور اگر تم شاہنوز صدیق سے شادی کا فیصلہ
کرچکیں۔۔"اس نے اپنے لب سختی سے بھینچے تھے۔"تو شوق سے کرو۔۔مگر ہمارا
وارث اس گند میں نہیں پلے گا اتنا یاد رکھنا۔۔کش۔۔مالا۔۔"انگارہ ہوتی آنکھوں
سے اس نے بڑے سنگین لہجے میں تنبیہہ کی تھی۔مگر کشمالہ کا روم روم جل رہا تھا۔یہ
شخص تھا کون اس پر فیصلے مسلط کرنے والا۔۔؟
"اور آپ بھی سن لیں وہ
میرا بیٹا ہے اور جہاں میں رہوں گی وہیں وہ بھی رہے گا۔۔"اسے آگ میں دھکیلتی
وہ رکی نہیں تھی بلکہ تیز قدموں سے چلتی ایگزٹ ڈور کی جانب بڑھ گئی۔
"ڈیم اٹ۔۔۔"اسکی دیدہ دلیری پر غصے سے بل کھاتا تقریباً پاگل ہونے کو تھا۔اسے یقین نہیں آرہا تھا خانم ایک ایسے رشتے کےلیے ہامی بھی کیسے بھر سکتی تھیں۔۔اور وہ شاہنواز صدیق۔۔"آئی سوئیر۔۔تجھے میں نہیں چھوڑوں گا۔۔"وہ تن فن کرتا نکل گیا تھا۔اسے اندازہ بھی نہ تھا وہ شخص اس لڑکی کی تاک میں اب تک بیٹھا تھا۔
ان سب ویب،بلاگ،یوٹیوب چینل اور ایپ والوں کو تنبیہ کی جاتی ہےکہ اس ناول کو چوری کر کے پوسٹ کرنے سے باز رہیں ورنہ ادارہ کتاب نگری اور رائیٹرز ان کے خلاف ہر طرح کی قانونی کاروائی کرنے کے مجاز ہونگے۔
Copyright reserved by Kitab Nagri
ناول پڑھنے کے لیے نیچے دیئے گئےامیجز کلک کریں 👇👇👇
Bestest epi.. Hyy kb ho gi inn dono ki shadi🥺
ReplyDelete