Jazwa Ka Amin by S Merwa Mirza Last Episode 14
Jazwa Ka Amin by S Merwa Mirza Last Episode 14
ناول: جذوہ کا آمن
تحریر:
ایس مروہ مرزا
ریوینج بیسڈ فورسڈ میرج رومینٹک اینڈ
تھریلنگ
آخری
قسط سے جھلک♡
__♡
"آپکی
درست جگہ آمن کا یہ بہت مدت سے ویران کمرہ تھی، یہ کمرہ جہاں آنے سے پہلے ہی اسکی
ویرانی میرا دل اچاٹ کر دیتی تھی۔ آج آپکے قدموں کی چھاپ سنتے ہی سر مست سی آسودگی
سے بھر گیا ہے" آمن جذوہ کا ہاتھ پکڑ کر اپنے شانے پر رکھتا اسکی کمر میں
ہاتھ حائل کیے بے خودی کے سنگ ان مہکی سانسوں سے قرین کہتا کہتا مسکرایا۔
جذوہ
کا دل دھڑکنا بھول گیا، بس آمن کا ہونا حواس پر حکمران ہوا۔
"اتنا
سارا پیار کر لیا مجھ سے" جذوہ کی سرگوشی آمن کی مسکراہٹ گہری کر گئی، بیچ کا
فاصلہ مٹائے وہ اسکی بہت بھری آنکھیں باری باری چومتا فدا ہوا۔
جذوہ
نثار سی ان سایہ فگن آنکھوں کی سمت مائل تھی۔
"سارے
کا سارا کیا ہے،
بہت
اجلت میں لپٹا رشتہ رہا ہے ہم دو کا جذوہ،
میں
اب آپ سے ایک طویل ملاقات چاہتا ہوں
جس
میں آپکا ہاتھ تھام کر میں اپنے دل کا سارا غُبار نکال سکوں ، کیونکہ مختصر اور
جلد بازی میں کی گئی ملاقاتیں بھی بھلا کوئی ملاقاتیں ہوتی ہیں؟ عجلت میں کیا گیا
بوسہ تو گرمی میں پیے گئے اُس ٹھنڈے مشروب کی طرح ہوتا ہے جس کے بعد پیاس مزید بڑھ
جاتی ہے.
میری
پیاس بڑھ چکی ہے،
میری
آنکھیں چھوم لیں، تاکہ بینائی کو تقویت ملے۔
میری
پیشانی پر ان نرم و نازک لبوں کی مہر لگا دیں تاکہ ہر بوجھ سے آزادی ملے۔
اور
میری آپ کے بقول کوہ نور سی مسکراہٹ تو آپکے نام لگی ہے، لوٹ لیجئے" آمن آج
سب ہار دینا چاہتا تھا، آج وہ جذوہ پر قربان ہو جانے پر بھی راضی تھا۔
"میں
نے آپکو پایا آمن، میرے ہر کمزور پہلو کی آگہی ہوئی آپکو۔ یہ زندگی آپکے نام لگی کیونکہ
اسکے مستحق تھے آپ۔
کیوں
نہیں چوموں گی ان زندگی بڑھاتی آنکھوں کو، جو مجھے اندھیرے سے روشنی میں لائی ہیں"
جذوہ اپنے نازک سے ہاتھوں سے آمن کا چہرہ پکڑے ایڑیوں کے بل اٹھ کر بنا جھجک آمن کی
دونوں آنکھیں چومتے رشک سے اترائی، آمن کو یہی محسوس ہوا اب تو سب صاف و شفاف دیکھائی
دے گا۔
"کیسے
نہ بوجھ کم کروں آپکا، یہ پیشانی بخت ور جس پر میرے مقدر کی بلندی درج ہے"
بچوں سی ہنسی آمن کو سونپتی وہ اسکے ماتھے پر اپنے نازک لب رکھے ساتھ ہی اپنی کمر
پر آمن کی جکڑ جاتی گرفت پر تھوڑی بوکھلائی۔
سرخی
سے گال تپ سے اٹھے اور آمن نے ہار جاتے دونوں رخسار چومے۔
___♡♡♡
1st Episode link
2nd Episode Link
3rd Episode Link
4th Episode Link
5th Episode link
ان سب ویب،بلاگ،یوٹیوب چینل اور ایپ والوں کو تنبیہ کی جاتی ہےکہ اس ناول کو چوری کر کے پوسٹ کرنے سے باز رہیں ورنہ ادارہ کتاب نگری اور رائیٹرز ان کے خلاف ہر طرح کی قانونی کاروائی کرنے کے مجاز ہونگے۔
Masha Allah 💞💞
ReplyDeleteWhat a lesson worthy novel it was 🥰🥰🥰🥰🥰🥰🥰🥰
I just don't have any words to describe the beauty and validity of this novel 😍😍😍😍😍😍
Just wanna say awesome ☺️ heart touching 💜💙💚
It was a lovely story all together 🙂🙂
May your hardwork be acknowledged ✨✨
Ameen 🤲🏻