Paiman E Wafa Romantic Novel By Aan Fatima Episode 20

Paiman E Wafa Romantic Novel By Aan Fatima Episode 20

Paiman E Wafa Romantic Novel By Aan Fatima Episode 20

Novel : Paiman E Wafa 
Writer Name : Aan Fatima
Category : Kitab Nagri Special

"کہاں بھاگ رہی ہو تم۔جانتی ہو نا شادی سے پہلے بھاگی گئی لڑکی کو کیا نام دیا جاتا ہے۔"

وہ اس کی کلائی کو سختی سے جکڑتے چڑانے والے لہجے میں بولا۔فزین نے خونخوار نگاہوں سے اس کی جانب دیکھا۔

"کونسی شادی۔کس کی شادی۔ذرا خوشفہمیوں کے پہاڑ نیچے ہی رکھیں قاسم صاحب۔کے ٹو کی پہاڑی پہ پہنچانے کی ضرورت نہیں ہے۔"

وہ پھاڑ کھانے والے انداز میں بولی۔اس کی بار بار شادی کی تکرار سے وہ عاجز آچکی تھی۔

"وہ شادی جس کے بعد ہم دونوں اتنے قریب ہونگے یا پھر اس سے بھی ذیادہ۔"

اس نے کہتے ساتھ ہی جھٹکے سے اسے اپنی جانب کھینچا تو وہ کسی لچکیلی ڈال کی مانند اس کے وجود کا حصہ بنی تھی۔اس کا سانس سینے میں ہی اٹک گیا۔

"بکواس نا کیا کریں میرے ساتھ میں آپکا منہ توڑنے میں ایک لمحہ نہیں لگاؤں گی جاہل انسان۔میں کبھی بھی آپ سے شادی نہیں کروں گی سمجھے آپ۔آپ جیسا بےشرم انسان تو ساری زندگی میرا جینا حرام کردے گا۔'

وہ اس کے تنگ ہوتے حصار میں بوکھلاتے ہوئے منک ہی منہ میں بڑبڑائی۔قاسم نے انگلی کی مدد سے اس کی ٹھوڑی اونچی کرتے بائیں آنکھ دبائی تو فزین اس کی بےباکی پہ سرخ پڑگئی۔

"کمینا۔لوفر گھٹیا انسان۔ایک سوٹ تو دلوایا نہیں گیا بڑا محافظ بننے کی بات کررہا ہے۔تاکہ بعد میں ایک ہی سوٹ میں دیکھ دیکھ کر مجھے گندی ہونے کے طعنے دے جانتی ہوں میں سب بدلے کیلیے شادی کررہے ہیں مجھ سے آپ۔"

وہ نہیں جانتی تھی کہ وہ یہ الفاظ دل میں بولنے کی بجائے لبوں سے ادا کررہی تھی جبکہ قاسم نے اس کی بات پہ ستائشی انداز میں بھنویں اچکاتے بمشکل اپنی مسکراہٹ ضبط کی کیونکہ اس کا مستقبل کا کھینچا گیا نقشہ کافی دلچسپ تھا۔

"حکم کرنا تم بس کپڑوں کی کیا میں ہر چیز کی لائن لگوادوں گا وہ کیا ہے نا کپڑے تو کیا مجھے ہر پرسنل چیز بھی روز نئی چاہیے۔"

وہ بائیں آنکھ دباتے بےباکی سے گویا ہوا۔فزین اس کی بات پہ کان کی لوؤں تک سرخ پڑگئی۔اس نے بےیقینی کی کیفیت میں اس کی جانب دیکھا جو کس قدر ڈھٹائی سے اس سے اس قسم کی واہیات باتیں کررہا تھا۔

"واہیات انسان۔آپ ایسا کیسے بول سکتے ہیں مجھے۔

وہ اسے پیچھے کی جانب دھکا دیتے دانت کچکچاتے ہوئے دھاڑی اور بھاگنے والے انداز میں اندر کی جانب بڑھی۔"

ہم تم ایک کمرے میں بند ہو اور چابی کھوجائے۔

وہ اس کی پشت کو دیکھتے مزے سے گنگنایا۔

"بھاڑ میں جائیں آپ۔آپ کا کمرہ،آپ کے کمرے کی چابیاں۔لعنت بھیجتی ہوں میں سب چیزوں پہ۔یا اللہ مجھے اٹھالے اس کو دینے سے پہلے۔"

وہ اپنا سر پیٹتی روتے ہوئے آسمان کی جانب دیکھتے فریاد کرتے ہوئے بولی۔

Kitab Nagri start a journey for all social media writers to publish their writes.Welcome To All Writers,Test your writing abilities.
They write romantic novels,forced marriage,hero police officer based urdu novel,very romantic urdu novels,full romantic urdu novel,urdu novels,best romantic urdu novels,full hot romantic urdu novels,famous urdu novel,romantic urdu novels list,romantic urdu novels of all times,best urdu romantic novels.

Paiman E Wafa Romantic Novel By Aan Fatima Episode 20 is available here to download in pdf form and online reading.
Click on the link given below to Free download Pdf
Free Download Link
Click on download
give your feedback

ان سب ویب،بلاگ،یوٹیوب چینل اور ایپ والوں کو تنبیہ کی جاتی ہےکہ اس ناول کو چوری کر کے پوسٹ کرنے سے باز رہیں ورنہ ادارہ کتاب نگری اور رائیٹرز ان کے خلاف ہر طرح کی قانونی کاروائی کرنے کے مجاز ہونگے۔

Copyright reserved by Kitab Nagri

ناول پڑھنے کے لیے نیچے دیئے گئےامیجز پرکلک کریں 👇👇👇











































پچھلی اقساط پڑھنے کے لیے نیچے دئیے لنک پر کلک کریں 👇👇👇

ناول پڑھنے کے بعد ویب کومنٹ بوکس میں اپنا تبصرہ پوسٹ کریں اور بتائیے آپ کو ناول

 کیسا لگا ۔ شکریہ

4 Comments

  1. Oh wao qasim seems serious
    Am loving it keeo it up
    A good story about family relarions v good

    ReplyDelete
  2. Wahoo Qasim interesting carcter super 🌹🌹🌹🌹🌹🌹

    ReplyDelete
Previous Post Next Post