Shehr E Dil Romantic Novel By kitab Chehra Episode 21
Shehr E Dil Romantic Novel By kitab Chehra Episode 21
ایسی کون تھی آنے والی شخصیت
جس کے آگے وہ اپنی ماں کو بھلا بیٹھا تھا جس کا دامن وہ کسی لمحے نہ چھوڑتا تھا۔یہی
بات اسے بےکل کرگئی تھی اور قدموں میں خود بخود تیزی آگئی مگر آنے والی شخصیت کو دیکھ
کر لاؤنج کے دروازے پر اس کے قدم اور نگاہیں دونوں ہی منجمد ہوگئیں تھیں۔
تو اس شخص کی آمد پر اسکا
بیٹا اتنا بیقرار تھا۔۔؟سیاہ تھری پیس میں ملبوس وہ شخص اپنی اسی ساحرانہ شخصیت اور
جاہ وجلال لیے کار سے اترا تھا۔ان بیتے برسوں میں کچھ بھی تو نہ بدلا تھا!! آج بھی
ویسا ہی تھا وہ شخص۔۔۔ اسکی ذہین دوسروں کو لمحوں میں زیر کردینے والی آنکھیں آئی گلاسس
کے باوجود بھی وہی کشش رکھتی تھیں۔وہ آج بھی ان کی ویسی ہی دیوانی ہوتی اگر حالات کچھ
اور ہوتے۔۔۔کاش وہ وہ نہ ہوتی جو تھی۔۔اور کاش وہ شخص وہی ہوتا جیسا اسکا گماں تھا۔۔مگر
اب بہت کچھ بدل چکا تھا خاص کر کشمالہ زاویار۔۔! اب دل بےاختیار نہ دھڑکا تھا نہ اس
کے دل میں خوشی کی ایک کلی بھی پھوٹی تھی۔۔چہرے پر چمک نہ ابھری تھی اور لب..!وہ لمحہ
بھر مسکان کےلیے کھنچے بھی نہ تھے بلکہ ایک درد تھا ایک خوف تھا جو آہستہ آہستہ سارے
وجود میں سرائیت کرگیا تھا۔۔
"بابا۔۔۔"زیدان خوشی سے چلاتا ہانپتا ہوا اب اُس تک پہنچا تھا جسے وہ ایک ہی جست میں اٹھاتا اپنی باہوں میں بھر گیا۔
Zabrdast
ReplyDeleteExcellent
ReplyDeleteNex episode kb Aya gi nice 👍👍👍👍 story
ReplyDeleteKaha se milen gi next episode bataden
ReplyDelete18 may ?🤧
ReplyDelete18 May b guzrny wala lkn epi ni aai abi tak
ReplyDelete22 episode kb Aya gi
ReplyDelete