Shehr E Dil Romantic Novel By kitab Chehra Episode 22
Shehr E Dil Romantic Novel By kitab Chehra Episode 22
"کس کی اجازت سے آپ ہمیں
لینے پہنچے تھے۔۔؟"اسکی سلگتی آواز پر تیمور اسکی آنکھوں میں آنکھیں ڈالے
دیکھتا رہا۔
"مجھے کسی کی اجازت کی
ضرورت نہیں۔۔"اسکی آواز انتہائی گھمبیر اور دوٹوک تھی۔کشمالہ کی آنکھوں میں
خون اترنے لگا۔
"میری اور میرے بیٹے کی
زندگی میں دخل دینے کی ضرورت ہرگز نہیں آپ کو۔۔اور آخر آپ کو اس بات کا حق دیا کس
نے ہے کہ مجھے اور زیدان کو اپنی منمانی کے تحت لینے پہنچ جائیں۔۔؟"اس بار
تیمور کے جبڑے بھنچے تھے۔ایک ہاتھ کار کی چھت پر رکھتا جھکا تھا۔
"ہمارا بیٹا۔۔!! یہ بات
اپنے زنگ لگے دماغ میں بٹھالو۔۔"کشمالہ کے تاثرات میں ذرہ برابر بھی فرق نہ
آیا تھا۔"اور تم نے مجھ سے پرمیشن لی تھی اسے لے جانے سے پہلے۔۔؟"کشمالہ
کی آنکھیں حیرت و غصے سے مزید بڑی ہوگئیں۔وہ کیوں اس شخص سے بحث کرنے کھڑی ہوگئی
تھی۔
"میں۔۔آپ۔۔سے۔۔پرمیشن۔۔لوں۔۔؟
وہ میرا بیٹا ہے پچھلے تین سال میں وہ کہاں گیا ہے کہاں نہیں اس کا صرف مجھے علم
ہے۔۔تب کہاں تھی آپ کی یہ سوکالڈ فکر۔۔؟"نجانے کیوں وہ طنزیہ لہجے میں یہ
طعنہ مار گئی تھی۔تیمور کی آنکھوں میں اشتعال بھری سرخی اترنے لگی۔اس نے جھکتے
دوسرا ہاتھ بھی کشمالہ کے سر کے برابر میں رکھا تھا۔اس طرح وہ مکمل اسکے حصار میں
آچکی تھی۔کشمالہ نے تڑپ کر اسے دیکھا تھا۔
"مت نکالو گزرے تین سال کی
باتیں۔۔۔مجھ سے کم ہی خسارے تمہارے حصے میں آئے ہیں۔۔مجھے زیدان سے دور کرنے والی
تم ہو صرف تم۔۔تم سوچ بھی نہیں سکتیں ان گزرے تین سال میں تم نے کتنا نقصان کرایا
ہے میرا۔۔"کشمالہ کی آنکھوں میں بےیقینی اتر آئی تھی۔وہ شخص اسے الزام دے رہا
تھا۔؟
"ہاتھ ہٹائیں۔۔؟"اسے
نفرت سے دیکھتے بولی مگر تیمور ایک انچ بھی نہ ہلا تھا۔
"اگر تم ہمارے نکاح والے
دن وہ بکواس نہ کرتیں تو شاید میں کبھی پلوشہ کو لے کر اتنا دور نہ جاتا۔۔"
"میں کہہ رہی ہوں ہاتھ
ہٹائیں۔۔"
ان سب ویب،بلاگ،یوٹیوب چینل اور ایپ والوں کو تنبیہ کی جاتی ہےکہ اس ناول کو چوری کر کے پوسٹ کرنے سے باز رہیں ورنہ ادارہ کتاب نگری اور رائیٹرز ان کے خلاف ہر طرح کی قانونی کاروائی کرنے کے مجاز ہونگے۔
Copyright reserved by Kitab Nagri
ناول پڑھنے کے لیے نیچے دیئے گئےامیجز کلک کریں 👇👇👇
Amazing episode as usual
ReplyDeletePlease next episode jaldi daina
ReplyDelete1 month bad ye episode i.
ReplyDeletePlz next jaldi bhejay
Boht interesting novel hai. Next epi jald dy dein please
ReplyDeleteEpi kb aani h
ReplyDelete