Shehr E Dil Romantic Novel By kitab Chehra Episode 23
Shehr E Dil Romantic Novel By kitab Chehra Episode 23
"کش۔مالا۔۔!!"وہ چونک
کر پلٹی تھی۔اس سے تقریباً دس پندرہ قدم کے فاصلے پر تیمور صلاح الدین کھڑا
تھا۔سفید ٹی شرٹ اور سیاہ ٹراؤزر میں ملبوس نم بال ماتھے پر بکھرائے۔وہ شاید نہیں
بلکہ یقیناً ابھی باتھ لے کر نکلا تھا۔اس نے اپنے خشک لب تر کیے۔
"کیا میں پوچھ سکتی ہوں
میرا کمرا کس سے پوچھ کر لاک کیا گیا ہے۔۔اور اسکی کیز آپ کے پاس کیوں
ہیں۔۔؟"اس کا لہجہ بڑا چبھتا ہوا تھا۔تیمور نے ٹاول سائیڈ پر پڑے کاؤچ پر
ڈالا۔
"کیا ہم بیٹھ کر بات
کرسکتے ہیں۔۔؟"اس نے سنجیدگی سے سیدھی بات کہی تھی۔کشمالہ کی بھنویں سکڑیں۔
"کیسی بات۔۔؟اور ہمارا
ایسا کوئی تعلق نہیں جس کےلیے میں آپ سے بیٹھ کر بات کروں۔۔"تیمور کے لب
بھنچے تھے۔"اسلیے بہتر ہے کیز دیں مجھے۔۔"
"شاید تم 'ہمارے' بیٹے کو
بھول رہی ہو۔۔"تیمور نے جتاتے ہوئے کہا تھا۔کشمالہ نے نافہم انداز میں اسے
دیکھا۔
"کیا مطلب۔۔؟"تیمور
جواب دینے کے بجائے اسکے پاس سے گزرتا گلاس وال کے پاس رکھے سفید رنگ کے وان سیٹر
پر جا بیٹھا تھا۔کشمالہ کی نگاہوں نے اس کے ساتھ حرکت کی تھی۔
"اس سب کا مقصد کیا ہے
آخر۔۔؟"اس بار وہ تپ اٹھی تھی۔
"میں تمہاری اور زید کی باتیں سن چکا ہوں۔۔"کشمالہ کی آنکھوں میں الجھن ابھری مگر جب سمجھ آئی تو جسم کا سارا خون سمٹ کر چہرے پر آگیا ہو۔تیمور اس پر سے نظر ہٹاتا گلاس وال پر جما گیا۔
ان سب ویب،بلاگ،یوٹیوب چینل اور ایپ والوں کو تنبیہ کی جاتی ہےکہ اس ناول کو چوری کر کے پوسٹ کرنے سے باز رہیں ورنہ ادارہ کتاب نگری اور رائیٹرز ان کے خلاف ہر طرح کی قانونی کاروائی کرنے کے مجاز ہونگے۔
Copyright reserved by Kitab Nagri
ناول پڑھنے کے لیے نیچے دیئے گئےامیجز کلک کریں 👇👇👇
Nice episode
ReplyDeleteZbrdstt
ReplyDelete