Shehr E Dil Romantic Novel By kitab Chehra Episode 24
Shehr E Dil Romantic Novel By kitab Chehra Episode 24
"مگر شمس کی موت کی سزا تم
اسے دیتی ہو۔۔تمہارے لیے زیدان کی خوشی سے زیادہ گھر کے اس حصے میں بیٹھ کر رونا
زیادہ عزیز ہے۔۔ذرا سوچو اگر میں بھی مریم کو پلوشہ کی موت کی اسی طرح سزا
دوں۔۔؟"وہ پاگل ہونے کو تھی۔تیمور صلاح الدین اسکے انتہائی نزدیک کھڑا اسکے
بخیے ادھیڑ رہا تھا۔
"بولو۔۔جواب دو مریم بھی
تو پلوشہ کی موت کے دن پیدا ہوئی تو کیا میں بھی اسکے ساتھ وہی سلوک
کروں۔۔؟"اس لمحے کشمالہ کے منہ پر قفل چڑھ چکے تھے۔اور وہ سسک سسک کر رو رہی
تھی۔
"مگر میں ایسا نہیں کروں
گا کشمالہ۔۔۔"اس نے ہاتھ آگے بڑھاتے اسکی نم ٹھوڑی پکڑ کر اونچی کی تھی۔"میں
مرنے والے کو جیتے جاگتے وجود پر ترجیح نہیں دوں گا چاہے وہ لاکھ مجھے عزیز ہی
کیوں نہ ہو۔۔کیونکہ وہ جو جی رہا ہے ہم اسکے ساتھ لمحے گزار سکتے ہیں مگر جو گزر
چکا ہے اسکی صرف یادیں ہیں جو وقت کے ساتھ مندمل نہ ہوئیں تو دوسروں کےلیے ناسور
بن جائیں گی۔۔"کشمالہ بھیگی پلکوں سے اسے دیکھتی رہی۔اس شخص کا ایک ایک لفظ
سچا تھا جو جادو بن کر اسکے اندر اتر رہا تھا۔وہ یونہی اسکی گہری آنکھوں میں
دیکھتی رہی۔اس لمحے ان کے گرد جیسے کسی نے حصار باندھ دیا تھا۔اور تیمور صلاح
الدین نے اپنی انگلیوں کی پوروں سے بڑی نرمی سے اسکے آنسو چنے تھے۔
ان سب ویب،بلاگ،یوٹیوب چینل اور ایپ والوں کو تنبیہ کی جاتی ہےکہ اس ناول کو چوری کر کے پوسٹ کرنے سے باز رہیں ورنہ ادارہ کتاب نگری اور رائیٹرز ان کے خلاف ہر طرح کی قانونی کاروائی کرنے کے مجاز ہونگے۔
Copyright reserved by Kitab Nagri
ناول پڑھنے کے لیے نیچے دیئے گئےامیجز کلک کریں 👇👇👇
Moving forward in dignified way two strong personalities holding their self respect.
ReplyDelete