Ahl E Junoon Novel By Kitab Chehra Episode 25

Ahl E Junoon Novel By Kitab Chehra Episode 25

Ahl E Junoon Novel By Kitab Chehra Episode 25

Novel Name : Ahl E Junoon
Writer Name : Kitab Chehra
Category : Kitab Nagri Special

1st Sp 👇👇👇

"ششش۔۔اتنا مت سوچو۔۔"اغمازہ کے لبوں پر انگلی رکھتا خاموش کرا گیا۔مگر جو خوف اغمازہ کے دل میں جنم لے رہا تھا وہی اذلان کے ذہن میں بھی کل رات سے ڈنگ مار رہا تھا۔وہ لڑکی چاہے جیسی بھی تھی مگر اسکو اسطرح کی سزا ملتی یہ ان دونوں نے ہی کبھی نہیں چاہا تھا۔۔

"اب اسکی چھوڑو۔۔اپنے شوہر کے بارے میں سوچو جو کل رات سے ایک پل نہیں سویا اور اب سر درد سے پھٹ رہا ہے۔۔"اسکی شکایت پر اغمازہ کو اپنی پوزیشن کا احساس ہوا تھا اور اس سے دور ہونا چاہا مگر اذلان اسکے گرد حصار باندھ گیا۔اغمازہ نے سٹپٹاتے ہوئے اسکی جانب دیکھا۔

"ایسے نہیں دیکھو مجھے پتہ ہے اس وقت بیوی نہیں صرف چائے ہی مل سکتی ہے اسکے ہاتھ کی۔۔"اسکی ناک سے اپنی ناک ٹکراتا بیچارگی سے بولا۔اغمازہ کی دھڑکنوں میں یکدم ہی شور سا برپا ہوا تھا۔۔

"آآپ۔۔فریش ہوجائیں ناشتہ ریڈی ہے بس۔۔"اسکا حصار اپنے گرد سے ہٹانے کی کوشش کرتی مدھم آواز میں بولی۔

"یہاں نہیں مل سکتا۔۔؟"اسکی لٹیں کان کے پیچھے کرتا شرارتی لہجے میں بولا۔

"نیچے انتظار ہورہا ہے آپ کا۔۔"بلآخر اسکا حصار توڑتی دور ہوئی مگر وہ کلائی کھینچتا واپس اسی جگہ پر لے آیا۔اغمازہ نے اپنی سہمی ہوئی آنکھیں اٹھا کر اسکی سمت دیکھا۔اذلان سبطین آنکھوں میں خمار لیے اسے دیکھ رہا تھا۔وہ فوراََ اپنی نگاہیں جھکا گئی۔نجانے کیوں اتنا مشکل تھا اس شخص کی آنکھوں میں دیکھنا۔۔؟اذلان نے ٹھوڑی کے نیچے ہاتھ ٹکاتے اسکا چہرہ اونچا کیا۔اغمازہ میں مزاہمت کی ہمت خود بخود ختم ہوگئی تھی جب وہ فاصلے مٹاتا ٹھوڑی کے کنارے پر اپنے لب رکھ گیا۔اغمازہ آنکھیں میچتی سختی سے اسکی آستین تھام گئی۔۔نجانے اور کتنے طویل ہوتے یہ لمحے جب دروازے پر ہوتی دستک نے اغمازہ کو اپنی سمت متوجہ کیا اور تیزی سے اسکی گرفت سے نکلتی اپنا سرخ پڑھتا چہرہ لیے رخ موڑ گئی۔اذلان نے مسکراتے ہوئے اسکا ہاتھ تھامنا چاہا مگر وہ سٹپٹاتی ہوئی فاصلے پر جاکھڑی ہوئی۔۔


2nd Sp 👇👇👇


"اذلان بھائی۔۔!!"حلق سے ایک گھٹی گھٹی آواز نکلی تھی۔سرخ متورم آنکھیں زرد پڑتی رنگت اور عجب اجاڑ حال۔۔وہ دونوں اپنی جگہ پر ہی ٹھہرے رہ گئے۔اذلان سبطین نے ہمیشہ سارا اور صباء کو ایک مقام دیا تھا جتنی محبت وہ سارا سے کرتا تھا اتنی ہی صباء سے بھی کرتا تھا۔مگر آج اسے اپنا دل ایک کڑے امتحان سے گزرتا محسوس ہورہا تھا۔یہ سامنے کھڑی لڑکی اگر چہ فائق احمد کی بہن تھی جس نے اسکی سگی بہن کا دل توڑا تھا۔زمانے بھر کے سامنے اسے رسوا کیا تھا۔مگر اذلان اپنا دل صباء کےلیے اب بھی نرم کیوں پا رہا تھا۔۔۔؟

"مجھ۔۔مجھے بات کرنی ہے آپ سب سے۔۔"اپنی سسکی روکتی مدھم مگر مایوس آواز میں بولی۔ہاں شاید اب وہ بھائی نہیں رہا تھا۔۔!!اغمازہ نے ایک نظر اذلان کو دیکھا جو لب بھینچے اپنی جگہ کھڑا تھا۔

"صباء اب کیا بچا ہے بات کرنے کو۔۔؟"یہ آواز عالیہ صاحبہ کی تھی۔اداس پرملال۔۔!!صباء کا سر مزید شرمندگی سے جھکنے لگا۔اغمازہ کے دل کو کچھ ہوا تھا۔فائق احمد نے جو بھی کیا تھا اس میں صباء کا کیا قصور تھا۔اسکا دل چاہا پاس جاکر تسلی دے مگر وہ چاہ کر بھی ایسا نہ کرسکی تھی۔جب ہی اذلان سبطین قدم اٹھاتا اسکی جانب بڑھ گیا۔۔

"یہاں بیٹھو۔۔اور جو بھی کہنا ہے بغیر ہچکچاہٹ کے کہو اپنے بھائی سے۔۔"اسے اپنے ساتھ بیٹھاتا سر پر ہاتھ رکھ گیا۔نجانے کیوں اذلان سبطین کی چھٹی حس اسے اچھے سگنل نہیں دے رہی تھی۔۔صباء کا یہ حال۔۔اور اس وقت اچانک آنا۔۔

"اغمازہ پانی منگواؤ صباء کےلیے۔۔"اذلان نے پلٹ کر اغمازہ کو کہا تو اس نے فوراََ ملازمہ کو پانی لانے کا اشارہ کیا تھا۔اسکی اتنی اپنائیت پر صباء کی آنکھوں سے تیزی سے آنسو گرنے لگے۔۔


Kitab Nagri start a journey for all social media writers to publish their writes.Welcome To All Writers,Test your writing abilities.
They write romantic novels,forced marriage,hero police officer based urdu novel,very romantic urdu novels,full romantic urdu novel,urdu novels,best romantic urdu novels,full hot romantic urdu novels,famous urdu novel,romantic urdu novels list,romantic urdu novels of all times,best urdu romantic novels.
Ahl E Junoon Novel By Kitab Chehra Episode 25  is available here to download in pdf form and online reading.
Click on the link given below to Free download Pdf
Free Download Link
Click on download
give your feedback

ان سب ویب،بلاگ،یوٹیوب چینل اور ایپ والوں کو تنبیہ کی جاتی ہےکہ اس ناول کو چوری کر کے پوسٹ کرنے سے باز رہیں ورنہ ادارہ کتاب نگری اور رائیٹران کے خلاف ہر طرح کی قانونی کاروائی کرنے کے مجاز ہونگے۔

Copyright reserved by Kitab Nagri

ناول پڑھنے کے لیے نیچے دیئے گئےلنک پرکلک کریں 👇👇👇







































 پچھلی قسط پڑھنے کے لیے نیچے دئیے لنک پر کلک کریں 👇👇👇

ناول پڑھنے کے بعد ویب کومنٹ بوکس میں اپنا تبصرہ پوسٹ کریں اور بتائیے آپ کو ناول
 کیسا لگا ۔ شکریہ

4 Comments

  1. wahoo kia tareef karu alfaz nai pleas next episod jaldi

    ReplyDelete
  2. Etna Kam episode

    ReplyDelete
  3. Uffff yaar amazing story.Cant wait for the next episode...

    ReplyDelete
  4. Kb tk aaegi epi????

    ReplyDelete
Previous Post Next Post