Ahl E Junoon Novel By Kitab Chehra Episode 34

Ahl E Junoon Novel By Kitab Chehra Episode 34

Ahl E Junoon Novel By Kitab Chehra Episode 34

Novel Name : Ahl E Junoon
Writer Name : Kitab Chehra
Category : Kitab Nagri Special

"کاش میں آپ کو اسی وقت روک لیتی۔۔"اس پل وہ جی بھر کر خود کوس رہی تھی۔ایسا نہیں تھا کہ اذلان پہلی بار یوں اس وقت تک گھر سے غائب رہا تھا۔وہ اکثر رات کے بارہ بجے بھی لوٹتا تھا۔۔مگر آج۔۔۔!!آج بات کچھ اور تھی۔۔آج دل کی حالت کچھ اور تھی۔۔اغمازہ کی نگاہوں کے سامنے بار بار اسکی نگاہیں اور وہ الوداعی مسکراہٹ گھوم رہی تھی۔اور جب جب وہ سوچتی اسکی آنکھوں کے گوشے نم ہونے لگتے۔۔اسکے لب مسلسل ورد کررہے تھے۔وہ بےچین تھی مگر یہ نہیں معلوم تھا کہ یہ بےچینی بےسبب نہ تھی۔ایک قیامت تھی جو اس گھر پر اور اس پر ٹوٹنے والی تھی۔

"اغمازہ کال کی تم نے بیٹا۔۔میرا دل بڑا بےچین ہورہا ہے۔۔"نماز کا دوپٹہ باندھے عالیہ صاحبہ نزدیک آئیں۔وہ ماں تھیں۔ان کا دل تو رب نے الگ ہی مٹی سے بنایا تھا۔۔وہ کیوں نہ پریشان ہوتیں۔۔اغمازہ نے نم آنکھیں لیے انہیں دیکھا اور فوراََ سر جھکا گئی۔۔

"ممم۔۔میری کال نہیں اٹھا رہے وہ۔۔"اپنی آواز کی لرزش پر بڑی مشکل سے قابو پایا تھا۔وہ جانتی تھی اذلان اس سے ناراض تھا۔۔مگر اسے وضاحت کا ایک موقعہ تو دیتا۔۔۔!!

"آجائے ذرا یہ واپس۔۔میں کان پکڑ کر سیدھا کروں گی اس طرح بھلا گھر والوں کو کون پریشان کرتا ہے۔۔"اسکے برابر میں بیٹھتیں نروٹھے انداز میں بولیں۔اغمازہ نے بغور ان کا چہرہ دیکھا تھا جو بظاہر خود کو نارمل کرنے کی کوشش کررہی تھیں۔جبھی لاؤنج کا دروازہ کھلا تھا اور بارش میں بھیگا مجید آنکھوں میں آنسو لیے ہانپتا ہوا اندر داخل ہوا تھا۔وہ دونوں بھی چونکتیں اٹھ کھڑی ہوئیں۔

"بیگم صاحبہ۔۔۔بی بی جی۔۔"اسکی دگرگوں کیفیت نے اغمازہ کے اردگرد خطرے کی گھنٹیاں بجانا شروع کردی تھیں مگر اپنی جگہ سے ایک انچ بھی نہ ہلی۔۔

"کیا بات ہے مجید۔۔سب خیریت ہے نا۔۔؟"عالیہ صاحبہ گھبرا کر اسکی جانب بڑھیں۔وہ پھوٹ پھوٹ کر رو پڑا۔۔

"بیگم صاحبہ۔۔اذلان بابا۔۔۔"ہچکیوں کے درمیان بمشکل بولا۔عالیہ صاحبہ اور اغمازہ کا دل پھٹنے کو تھا۔۔

"کیا اذلان مجید۔۔۔صاف صاف بولو۔۔"اسکے بازو پکڑ کر جھنجھوڑ ڈالا۔۔

"بیگم صاحبہ۔۔۔اذلان بابا کی کار ہائی وے پر۔۔ٹرالر سے ٹکرا گئی۔۔۔بڑی بری حالت میں گاڑی ملی ہے۔۔"وہ روتے روتے کہہ رہا تھا اور عالیہ صاحبہ اور اغمازہ کو بےجان کرتا جارہا تھا۔ان کے دل جیسے دھڑکنا بھول گئے تھے۔۔اغمازہ کی ساکت نگاہوں کے سامنے ایک بار پھر وہ مسکراہٹ آئی تھی اور اسے لگا وہ اگلا سانس نہیں لے سکے گی۔۔


Kitab Nagri start a journey for all social media writers to publish their writes.Welcome To All Writers,Test your writing abilities.
They write romantic novels,forced marriage,hero police officer based urdu novel,very romantic urdu novels,full romantic urdu novel,urdu novels,best romantic urdu novels,full hot romantic urdu novels,famous urdu novel,romantic urdu novels list,romantic urdu novels of all times,best urdu romantic novels.
Ahl E Junoon Novel By Kitab Chehra Episode 34  is available here to download in pdf form and online reading.
Click on the link given below to Free download Pdf
Free Download Link
Click on download
give your feedback

ان سب ویب،بلاگ،یوٹیوب چینل اور ایپ والوں کو تنبیہ کی جاتی ہےکہ اس ناول کو چوری کر کے پوسٹ کرنے سے باز رہیں ورنہ ادارہ کتاب نگری اور رائیٹران کے خلاف ہر طرح کی قانونی کاروائی کرنے کے مجاز ہونگے۔

Copyright reserved by Kitab Nagri

ناول پڑھنے کے لیے نیچے دیئے گئےامیجزپرکلک کریں 👇👇👇

































 پچھلی قسط پڑھنے کے لیے نیچے دئیے لنک پر کلک کریں 👇👇👇




ناول پڑھنے کے بعد ویب کومنٹ بوکس میں اپنا تبصرہ پوسٹ کریں اور بتائیے آپ کو ناول
 کیسا لگا ۔ شکریہ

7 Comments

  1. Bht acha novel he last episode kha
    he

    ReplyDelete
  2. 35 episode Kaha hai plz jaldi batay

    ReplyDelete
  3. Hadd haii etna Kam episode

    ReplyDelete
  4. last episode kab aye gi ab to 10 days sy zada ho gaye

    ReplyDelete
  5. Last episode nahi aai

    ReplyDelete
Previous Post Next Post