Labon Pe Thehri Dua Ho Tum Romantic Novel By Isha Gill Episode 27
Labon Pe Thehri Dua Ho Tum Romantic Novel By Isha Gill Episode 27
"آپی آپ کو پتا ہے میرے خواب
میں آغا آئے تھے۔میں بہت ڈر رہی تھی مگر انہوں نے کہا کہ ڈرنے کی ضرورت نہیں میں تمہارے
پاس ہوں۔"
کھوئی کھوئی سی کیفیت میں
وہ بولے جا رہی تھی جبکہ انعم بھی ہاتھ روکے اب اسے سن رہی تھی۔اس کی پہلی بات پہ وہ
مسکرائی تھی۔
"ایزل فارز خواب میں نہیں حقیقت
میں آئے تھے۔"
یہ بات وہ چاہ کر بھی اسے
نہ بتا سکی اس لئے نہیں کہ آغا فارز ایسا چاہتے تھے بلکہ اس لئے کیونکہ اس کے دل نے
اسے ورغلا کر روک دیا کہ نہیں انعم اس خوبصورت حقیقت کو اسے خواب ہی سمجھنے دو۔اس کا
دل اسے اپنی ہی بہن کو وه بات بتانے سے روک گیا جو اس کے لئے خوشی کا سبب ثابت ہوتی۔
ﺗﻮ نیند ﺳﺎ میرﯼ ﺁنکھ میں ﺍﺗﺮﮮ
میں ﺧﻮﺍﺏ ﺳﺎ تجھے ﺑﺎﺭ ﺑﺎﺭ دیکھوں۔۔۔۔۔
"انہوں نے کہا ان کے ہوتے ہوئے
مجھے کوئی کچھ نہیں کہہ سکتا جس نے مجھے ہاتھ بھی لگایا وہ اس کے ٹکڑے ٹکڑے کر دیں
گے۔"
کھڑکی کی جانب ٹکٹکی باندھے
دیکھتی وہ مدھم سا مسکرا کر بولی جبکہ انعم کا چہرہ سپاٹ تھا۔اس کے دل میں کچھ بری
طرح ٹوٹا تھا۔
"جو سب سننے کی خواہش میں رکھتی
ہوں وہ سب ایزل کے لئے کیوں۔۔۔آخر ایزل سے اس قدر محبت کیوں ہے آپ کو فارز۔"
اسی لمحے دل میں ایزل سے جلن
کا مادہ پیدا ہوا تھا۔
ان سب ویب،بلاگ،یوٹیوب چینل اور ایپ والوں کو تنبیہ کی جاتی ہےکہ اس ناول کو چوری کر کے پوسٹ کرنے سے باز رہیں ورنہ ادارہ کتاب نگری اور رائیٹرز ان کے خلاف ہر طرح کی قانونی کاروائی کرنے کے مجاز ہونگے۔
Copyright reserved by Kitab Nagri
ناول پڑھنے کے لیے نیچے دیئے گئےامیجز کلک کریں 👇👇👇