Labon Pe Thehri Dua Ho Tum Romantic Novel By Isha Gill Episode 31
Labon Pe Thehri Dua Ho Tum Romantic Novel By Isha Gill Episode 31
"مم۔۔۔مجھے جانا ہے۔۔۔پھپھو۔۔۔نے
اگر دیکھ لیا تو۔۔۔۔یارررر ایک تو یہ لڑکی مروا کر چھوڑے گی۔"
انہوں نے اس کی خاموشی پہ
ذرا بھر کو ہاتھ ہٹایا ہی تھا کہ وه روتی ہوئی بول پڑی۔
آغا فارز نے اس کی عقل پہ
ماتم کرتے ہوئے اپنے سر پہ ہاتھ مارا اور پھر ایک تاسف بھری نگاہ اس پہ ڈال کر پیچھے
ہٹے اور ہاتھ بڑھا کر شاور چلا ڈالا۔
"فارز تم نہا رہے ہو کیا۔۔۔؟"
واش روم کی طرف بڑھتے شائستہ
کے قدم پانی گرنے کی آواز پہ وہیں رکے۔
"جی ماما،نہا رہا ہوں۔"
انہوں نے قدرے بلند آواز میں
جواب دیتے ہوئے ایزل کی طرف دیکھا اور پھر لبوں پہ ایک شرارتی مسکراہٹ لئے ہاتھ بڑھا
کر ایزل کو اپنی طرف کھینچا اور اک جھٹکا دے کر عین شاور کے نیچے کھڑا کر دیا۔ان کی
اس حرکت پہ ایزل کے لبوں سے چیخ نکلتے نکلتے رہ گئی۔
اس نے بےساختہ اپنے دونوں
ہاتھ منہ پہ رکھ کر اپنی آواز کا گلا گھونٹا اور پھٹی پھٹی نگاہوں سے اپنے سامنے کھڑے
شخص کو دیکھا جو آج اسے نارمل کہیں سے نہیں لگ رہا تھا۔
کیا یہ آدمی سائکو ہو گیا
ہے۔کیا کر رہا ہے کیا چاہتا ہے آخر۔
"کیا مجھے ماما کو بتانا چاہیے
کہ درحقیقت اس وقت کون نہا رہا ہے۔"
وه خندہ زیر لب ہوتے اس کے
بےحد قریب ہوئے اور اس کے کانوں سے لب جوڑ کر سرگوشی بھری آواز پہ بولے تو وه تو بس
شل کی شل کھڑی رہ گئی۔بس آنکھیں تھیں جو حرکت کر رہی تھیں ورنہ تو حیرت کا مجسمہ بن
چکی تھی۔
ان سب ویب،بلاگ،یوٹیوب چینل اور ایپ والوں کو تنبیہ کی جاتی ہےکہ اس ناول کو چوری کر کے پوسٹ کرنے سے باز رہیں ورنہ ادارہ کتاب نگری اور رائیٹرز ان کے خلاف ہر طرح کی قانونی کاروائی کرنے کے مجاز ہونگے۔
Copyright reserved by Kitab Nagri
ناول پڑھنے کے لیے نیچے دیئے گئےامیجز کلک کریں 👇👇👇