Labon Pe Thehri Dua Ho Tum Romantic Novel By Isha Gill Episode 36
Labon Pe Thehri Dua Ho Tum Romantic Novel By Isha Gill Episode 36
"تو پھر ایسا انسان آپ آرڈر
پہ تیار کروا لیں کیونکہ کوئی بھی اتنا پرفیکٹ نہیں ہوتا کوئی بھی تمام تر خوبیوں کا
مالک نہیں ہوتا ہر انسان میں کمیاں ہوتی ہیں اور ہمیں انھیں ان کی کمیوں سمیت قبول
کرنا چاہیے۔"
وہ جواباً سلگ کر بولا۔
"مگر میں کمیوں بھرے شخص کا
انتخاب ایزل کے لئے ہرگز نہیں کروں گا۔"
ان کے لبوں پہ جلانے والی
مسکراہٹ تھی۔
"تو پھر آپ خود ہی کو کیوں
نہیں چن لیتے اس کے لئے کیونکہ اس دنیا میں آپ کے نزدیک جو ہر کمی سے پاک ہر خوبی سے
لبریز ہے وہ آپ کی اپنی ہی ذات ہے۔"
ان کی مسکراہٹ نے اس کے اندر
آگ لگا دی تھی۔وہ تن فن کرتا ان کے نزدیک آیا اور بھڑک کر بولا جبکہ اس کے لفظوں نے
آغا فارز کے چہرے سے وہ مسکرا فوراً سے قبل معدوم کی۔
وہ آنکھیں پھاڑے اسے دیکھنے
لگے۔کیا واقعی وہ ان کے بارے میں یہ سب کہہ رہا ہے وہ بھی ایزل کو لے کر۔۔۔
اس کی سماعتوں نے پہلے تو
خود کو یقین نہ بخشا مگر جب یقین آیا تو ان کے ہاتھوں بازوؤں اور چہرے کی رگیں غصے
کی شدت کے سبب تن آئیں۔
"یو نو وہاٹ آپ کے دل میں چور
ہے آپ چاہتے ہی نہیں کہ وہ میری تو کیا کسی کی بھی بنے۔آپ ساری زندگی اسے کسی کا ہاتھ
تھامنے نہیں دیں گے کیونکہ آپ خود اس کے ساتھ تعلق بنانا چاہتے ہیں۔
ارے جب خود مر رہے ہو اس کے
لئے تو کر لو نہ اس سے شادی یا پھر شادی کے بنا ہی اس۔۔۔۔التمششش۔۔۔چٹاخ۔"
اس سے قبل کہ مزید نامعقول
الفاظ اس کے منہ سے نکلتے آغا فارز کی دھاڑ اور ان کے زورآور تھپڑ نے اس کے منہ پہ
چپ کی چھاپ لگا دی۔
ان سب ویب،بلاگ،یوٹیوب چینل اور ایپ والوں کو تنبیہ کی جاتی ہےکہ اس ناول کو چوری کر کے پوسٹ کرنے سے باز رہیں ورنہ ادارہ کتاب نگری اور رائیٹرز ان کے خلاف ہر طرح کی قانونی کاروائی کرنے کے مجاز ہونگے۔
Copyright reserved by Kitab Nagri
ناول پڑھنے کے لیے نیچے دیئے گئےامیجز کلک کریں 👇👇👇
Fariz ka accedent krna zaroori to nahi tha phir Aizal ko lga dena teemardari k liye plz ap kuch neya lao bohat zyada boring ho gya hai novel start kitna acha tha aur ab.....chor bhi mahi sakti jab tak end na ho majbooran hi sahi parhna perta hai lekin plz meri request hai apse ab ap fariz aur aizal ka kuch kro main to kehti hun altamash se hi Ho jaye shadi to behtar hai mujhe to Fariz bilkul bekar lag raha hai ak to budha ho gya hai phir bhi baaz nahi aata...khair meri raye pr amal lazmi karye ga..
ReplyDelete